ماموں کے ساتھ ہر لمحہ محبت کی خوشبو میں ڈوبا رہا ہر پل تھا شفقت کا ایک قصہ اور دل کو سکون عطا رہا
نعمتیں تھیں ان کی ملاقاتیں جو سرمایہ حیات بن گئیں ان کا ہنسنا ان کا دیکھنا ان کا بولنا یادوں میں بسا رہا
وہ محبت کا روشن چراغ لے کر ہر کوچے میں جا پہنچتے عزیزوں اور دوستوں سے ملنے کا سلسلہ آخر تک چلتا رہا
وہ مشفق لہجہ وہ پیاری باتیں اب بھی کانوں میں گونجتی ہیں دل کی وسیع وادیوں میں ان کی یادیں ہر وقت مہکتی ہیں
آنکھوں میں وہ لمحے اب بھی ہیں جیسے کل کی بات ہو بچپن کی یادیں اور ان کی محبت جیسے ساون کی برسات ہو
ماموں جان کی شفقت اور ان کا پیار اور جذبہ بے مثال تھا ہر موڑ پہ ان کی دعاؤں کا سایہ جیسے رب کا جمال تھا
ان کی قربت میں ہمارے دل کو غم کا پتہ نہ چلتا تھا ان کا ایک بار مسکرانا ہمارے ہر درد کا مرہم بنتا تھا
وقار تھا اور سادگی تھی اور ان کی شخصیت میں نور تھا وہ جو رخصت ہوئے ان کی زندگی کا سلسلہ بھرپور تھا
ماموں قارنؒ ہمیشہ ہمارے دلوں میں ایک حسین اور خوبصورت احساس کی طرح زندہ رہیں گے۔ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین