ابتدائی اطلاعات اور مختصر تعزیتی پیغامات

محمد ابو حنظلہ

استاد الحدیث جامعہ نصرت العلوم، یادگار اسلاف، ترجمانِ علماء دیوبند، پیکر اخلاص، ابن امام اہل السنۃ، جامع المعقول والمنقول، وارث علومِ صفدریہ، استاذی المکرم، حضرت مولانا عبدالقدوس قارن صاحب دارِ فانی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رخصت ہوگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ استاد جی ہمیں ’’التبیان فی علوم القرآن‘‘ پڑھا رہے تھے، لیکن کتاب کی تکمیل سے پہلے ہی ہم سے بچھڑ گئے۔ اللہ تعالیٰ استاد جی کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول و منظور فرمائے، ان کے فیض کو تا قیامت جاری رکھے، قبر و حشر کے منازل آسان فرمائے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

آزاد جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام

امام اہلسنت حضرت مولانا علامہ محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہونہار فرزند ارجمند حضرت مولانا عبد القدوس قارنؒ جمعہ المبارک 15 اگست 2025ء کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش۔ مولانا عبدالقدوس قارنؒ حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحبؒ بانی خدام اہلسنت والجماعت اور امام اہلسنت حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث سرفراز خان صفدر رحمہم اللہ تعالیٰ کے علوم معارف اور نظریات و افکار کے امین اور مفسر قرآن کریم حضرت مولانا عبد الحمید خان سواتی کے بھتیجے (اور) حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب کے چھوٹے بھائی اور مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی کی اہلیہ محترمہ کے حقیقی بھانجے تھے اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

اتحاد تنظیمات مدارسِ دینیہ آزاد کشمیر سوادِ اعظم اہل السنت والجماعت اور آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام کے احباب کرام کی طرف سے حضرت مولانا عبد القدوس قارنؒ کے خاندان اور رفقاء سے مسنون تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام خاندان اور رفقاء کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین یا رب العالمین۔

(۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

جامعۃ الرشید میڈیا آفیشل

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انتہائی افسوسناک خبر!

امامِ اہلِ سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند مفکرِ اسلام علامہ مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی استاذ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔  غم کی اس گھڑی میں سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرشید اور جامعۃ الرشید کے تمام طلباء و اساتذہ حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب سمیت جملہ لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم حضرت مولانا عبدالقدوس قارن صاحبؒ کی جملہ خدمات کو قبول فرما کر انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

مدرسہ تعلیم الاسلام عیدگاہ روڈ جیاموسیٰ شاہدرہ لاہور

امام اہلسنّت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند و جانشین، جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے شیخ الحدیث ترجمانِ اہلسنّت حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن رحمہ اللّٰہ انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

نماز جنازہ: آج 15 اگست | 20 صفر | بروز جمعہ | جامعہ نصرۃ العلوم، گھنٹہ گھر چوک، گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔

  • مدرسہ تعلیم الاسلام شاہدرہ لاہور کی ابتداء 1987ء سے ہی حضرت رحمہ اللہ مدرسہ ہٰذا کے سرپرستوں میں شامل تھے۔
  • گزشتہ سات سالوں سے دورہ لہجاتِ قرآنیہ کی اختتامی تقاریب میں حضرت رحمہ اللہ کے دست مبارک سے شرکاء دورہ میں تقسیم اسناد اور حفاظ و قراء کی دستار بندی ہوتی تھی۔
  • پہلے دورہ لہجاتِ قرآنیہ کی اختتامی تقریب سے کیے بیان میں دورہ لہجاتِ قرآنیہ کے انعقاد کو "پچھلے دور کی تلافی" قرار دیا۔
  • مدرسہ ہٰذا کے بانی حضرت مولانا قاری عبد الجلیلؒ کی عقائد و نظریات میں پختگی، علوم و فنون پر غیر معمولی گرفت، منفرد طریقۂِ تدریس، تعلق مع کبار علماء و بزرگانِ دین کے باوجود عجز و انکساری کے حضرت قارن رحمہ اللّٰہ بے انتہاء معترف تھے۔
  • یہی وجہ تھی کہ کبھی لاہور تشریف لاتے تو بلا تکلف مدرسہ ہٰذا تشریف لاتے، چائے نوش فرماتے اور دعاؤں سے نوازتے۔
  • اللہ تعالیٰ حضرت مولانا عبد القدوس قارن رحمہ اللہ کی نصف صدی سے زائد تدریسی تصنیفی تبلیغی تحقیقی خدمات کو قبول فرما کر اپنی شایانِ شان اجر عظیم عطاء فرمائے ، اور آپ کے ہزاروں شاگردوں کو آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنائے رکھے۔
  • مدرسہ ہٰذا کے تمام متعلقین فضلاء اور بالخصوص سات سالوں کے دورہ لہجاتِ قرآنیہ کے فضلاء کرام سے درخواست ہے کہ حضرت رحمہ اللہ کے ہاتھوں سے وصول کی گئی اسناد کا حق تلاوتِ قرآن کریم سے اداء کرتے ہوئے حضرت رحمہ اللہ کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

منجانب: 

مہتمم (مولانا قاری) محمد لاہوری | ناظم (مولوی) محمد رشیدی | ابناء مولانا قاری عبد الجلیل رحمہ اللہ۔ و اہلیان مدرسہ تعلیم الاسلام عیدگاہ روڈ جیاموسیٰ شاہدرہ لاہور۔ 

مدرسہ تعلیم الاسلام مسجد تقویٰ عرفات پارک جیاموسیٰ

مدرسہ تعلیم الاسلام مسجد اخلاص سگیاں روڈ شاہدرہ لاہور

(۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

سلمان احمد

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ ابوعمار زاہد الراشدی دامت برکاتہم کے چھوٹے بھائی حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

پاسبان جمعیت ضلع نوشہرہ

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مفکر اسلام حضرت مولانا زاہد الراشدی دامت برکاتہم العالیہ کے بھائی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے بیٹے مولانا عبد القدوس قارن صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

ناصر شہزاد میر

سانحہ ارتحال۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ امیر پاکستان شریعت کونسل علامہ زاہدالراشدی کے چھوٹے بھائی شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس قارن قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد رسول نگری

انتہائی افسوسناک خبر: امامِ اہلِ سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے فرزند، مفکرِ اسلام علامہ زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی، استاذ الحدیث حضرت مولانا عبدالقدوس خان قارن صاحب اس دارِ فانی سے وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نمازِ جنازہ: وقت: رات 10 بجے، مقام: جامع مسجد نور، جامعہ نصرۃ العلوم، گوجرانوالہ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

میاں عبد الرؤف

موتُ العالم موتُ العالَم۔ امام اہل سنت مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے بیٹے، مولانا زاہد الراشدی کے بھائی مولانا قاری عبد القدوس قارن وفات پا گئے ہیں۔ نماز جنازہ رات دس بجے جامعہ نصرت العلوم میں ہو گی۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

صدائے حسن پاکستان

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ امامِ اہلسنت، مولانا شیخ سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزندِ ارجمند، سرمایہِ اہلسنت حضرت علامہ زاہد الرشدی حفظہ اللہ کے بردارِ صغیر جانشینِ امامِ اہلسنت، حضرت مولانا عبدالقدوس قارن رحمہ اللہ اس دارِ فانی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ۱۵ اگست بروز جمعہ رات ۱۰ بجے جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

راؤ افضال احسن

موت العالِم موت العالَم۔ امام اہل سنت مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے بیٹے، مولانا زاہد الراشدی کے بھائی مولانا قاری عبد القدوس قارن وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

البرہان بکس

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے، حضرت مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے فرزند ارجمند، مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے چھوٹے بھائی شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ جنازہ ۱۵ اگست بروز جمعۃ المبارک ۱۰ بجے رات جامعہ نصرت العلوم گھنٹہ گھر گوجرانوالہ میں ادا کیا جائے گا۔ تمام دوست و احباب سے دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

قاسم اعوان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اہلِ پسرور متوجہ ہوں۔ حضرت مولانا شیخ الحدیث عبدالقدوس قارن صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ کے لیے جانے والے ساتھی و علماء کرام رابطہ فرمائیں تاکہ نظم بنایا جا سکے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

قاضی رویس خان ایوبی

امام اہلِ سنتؒ کے فرزند، مفکر اسلام جناب زاہد الراشدی کے برادرِ اصغر، علامہ عبدالقدوس قارن خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میں اپنے بھانجے کی وفات پر جناب راشدی اور جناب شاہد، جناب راشد اور خاندانِ امام اہلِ سنتؒ سے تعزیت کناں ہوں۔ آپ عرصہ دراز سے مدرس حدیث تھے، پوری برادری کا پل، اللہ مغفرت فرمائے۔ جناب عبد الحق خان بشیر اور راشد سب سے تعزیت۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

مولانا محمد الیاس گھمن

تعزیتی پیغام: امام اہل السنۃ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی استاذ الحدیث مولانا عبد القدوس قارن رحمہ اللہ انتقال فرما گئے ہیں۔ ہم حضرت کی وفات پر لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام احباب حضرت کی کامل مغفرت اور ترقی درجات کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

مفتی عقیل احمد

استاد محترم حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

اماز ملک

میرے پیارے استاد محترم جگر گوشہ امام اہلسنت مولانا قاری عبد القدوس خاں قارن استاذ الحدیث جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ انتقال فرما گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

جامعہ علوم اسلامیہ

موت العالِم موت العالَم۔ گوجرانوالہ سے انتہائی افسوسناک خبر۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس قارن انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت قارن صاحب رحمہ اللہ چند روز قبل ہی والد صاحب سے ملاقات کے لئے تشریف لائے تھے اور تقریباً‌ نصف صدی کا آپس میں قلبی اور والہانہ تعلق تھا اور ایک دوسرے کے لئے محبت اور قدردانی کے بھرے جذبات تھے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

قاری محمد صالح عثمانی

آہ حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ۔ ابن امام اہلسنت ولی کامل استاد العلماء حضرت مولانا عبد القدوس قارن قضاء الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

‏ابوبکر ساقی

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ۔مولانا عبد القدوس قارن صاحبؒ جو مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے فرزند اور مولانا زاہد الراشدی صاحب کے برادرِ صغیر تھے، کے وصال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مساعی جمیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، آمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

حافظ وقاص حیات

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انتہائی افسوسناک خبر۔ امامِ اہلِ سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند مفکرِ اسلام علامہ مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی استاذ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب اس دارِ فانی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

حافظ ایوب کلاچی

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انتہائی افسوسناک خبر۔ امامِ اہلِ سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند، مفکرِ اسلام علامہ مولانا زاہد الراشدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی، خطیب مسجد تقویٰ پیپلزکالونی، استاذ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب اس دارِ فانی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ نماز جنازہ ان شاء اللہ مدرسہ نصرت العلوم میں رات دس بجے ادا کی جائے گی۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

نعیم اللہ

انا للہ واناالیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ استاذ محترم عبد القدوس قارن صاحب کو لغزشوں سے درگزر فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین۔ موت العالِم موت العالَم۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد عثمان

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب کے بھائی حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب انتقال فرما گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

مفتی ابرار احمد شائق

مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند مولانا عبد القدوس قارن صاحب، جنہوں نے دقیق علمی مسائل میں میری رہنمائی کی اور کئی نایاب کتب کے حصول میں میری مدد کی، میرے کتب خانے کی کئی کتب جو حضرت نے رجسٹری کی، میری ملاقات کا ذریعہ مولانا سرور نقشبندی صاحب بنے، آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، اللّٰہ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، آمین یا رب العالمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

عبد اللہ امین

بائیس جلد میں لکھی گئی تفسیر ذخیرہ الجنان کے مرتب کنندہ حضرت مولانا عبد القدوس قارن داغ رفاقت دے گیا، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

مولانا مبین فاروقی

ہمارے جنازے اسلام کی حقانیت کے گواہ۔ جنازہ حضرت استاذ جی مولانا عبد القدوس قارن رحمۃ اللّٰہ علیہ فرزند امام اہلسنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللّٰہ۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

سمیع اللہ طاہر

ابھی ابھی مولانا عبد القدوس قارن رحمۃ اللہ علیہ کا جنازے میں شرکت سے واپسی ہوئی، ان کے جنازے کا منظر۔ حضرت جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ میں استاذ الحدیث اور مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند تھے۔ بلاشبہ موصوف کی رحلت ایک علمی سرمایہ کی رخصتی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں علماء، طلباء اور تمام شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

شریف پٹھان

شيخ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب کے جنازے میں پنجاب بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے، آمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

صوفی ریاض خان سواتیؒ

خبرِ غم: موت العالِم موت العالَم۔ جانشینِ امام اہل سنتؒ شیخ التفسیر والحدیث مولانا سرفراز خان صفدرؒ، شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولانا حافظ عبدالقدوس خان قارن صاحب آج بوقت جمعۃ المبارک داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ آج بعد از نماز عشاء رات ۱۰ بجے جامعہ نصرت العلوم و جامع مسجد نور گھنٹہ گھر گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی، دعائے مغفرت و بلندی درجات کی اپیل ہے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

شبان ختم نبوت میڈیا

موتُ العالم موتُ العالَم۔ امام اہل سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر کے فرزند استاذ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب رحمۃ اللہ علیہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعۃ المبارک رات ۱۰ بجے جامع مسجد نور، جامعہ نصرۃ العلوم، گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ شبان ختم نبوت کے تمام ذمہ داران و کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ کریم حضرت کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد عمر

استاذ مکرم شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس قارن صاحب انتقال فرما گئے۔ احباب سے دعا کی التماس ہے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

حافظ شاہد منیر

ممتاز عالم دین مولانا عبد القدوس قارن ہم میں نہیں رہے۔ میرا قرآن کریم حفظ کا ٹیسٹ انہوں نے لیا تھا۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

حافظ تنویر

انا للّٰه وانا الیہ راجعون۔ موت العالِم موت العالَم۔ امام اہل سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند اور مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاہدالراشدی صاحب مدظلہ کے چھوٹے بھائی شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالقدوس خان قارن صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ کریم حضرت کا فیض تاقیامت جاری فرمائے، آمین۔ نماز جنازہ رات دس بجے مدرسہ نصرۃ العلوم میں ادا کی جائے گی۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

حماد عزیز

آہ! مولانا عبدالقدوس قارن صاحب بھی اس دارِ فانی سے کوچ کر گے۔ مولانا عبد القدوس قارن، شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدر صاحب کا بیٹا ہے۔ قارن صاحب کا سب سے پہلا رسالہ جو میں نے مطالعہ کیا ہے وہ ہے ’’امام بخاری کا عادلانہ دفاع‘‘ اس میں قارن صاحب نے مشہور منکرِ حدیث احمد سعید ملتانی کے رسالے (قرآن مقدس بخاری محدث) کے ایک ایک اعتراض کا کافی شافی جواب دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ قارن صاحب نے جواب کا حق ادا کیا ہے اور احمد سعید ملتانی کے تعصب بھرے اعتراضات کو خاک میں ملایا ہے۔ یہ رسالہ شاید انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے۔ لہٰذا طالبان علم اس رسالے سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد عثمان بیگ فاروقی

اناللہ واناالیہ راجعون۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند میرے استاذِ مکرم حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس قارن رحمۃ اللہ علیہ آج جمعۃ المبارک کے وقت انتقال فرما گئے۔ نماز جنازہ رات ۱۰ بجے جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ کریم حضرت استاذیم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور سب متعلقین کو صبرِ جمیل سے نوازیں۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

اسرار حنفی

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ امامِ اہلِ السنت والجماعت، شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے صاحبزادے حضرت مولانا عبدالقدوس خان قارن رحمہ اللہ انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور تمام پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تمام احباب سے ایصالِ ثواب اور دعا مغفرت کی درخواست۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد آصف معاویہ کشمیری

میرے استاد جی استاذ الحدیث مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب رحمہ اللہ کا فرمان تھا کہ میری تصویر اگر کسی نے بنائی تو کل قیامت والے دن میرا ہاتھ اور اس کا گریبان ہو گا۔ شیئر کرنا بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

مولانا ایوب خان

استاذ العلماء حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب رحمۃ اللّٰہ کی وفات کے موقع پر اظہار تعزیت (جنازہ کے موقع پر خطاب کی ویڈیو)۔

علم و زہد کا تھا جہاں میں وہ چراغِ ہدیٰ
اللہ کرے کہ اس کا فیض رہے جاوداں

(۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

رانا رحمت اللہ

حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب رحمہ اللّٰہ کے نمازِ جنازہ کا منظر اللہ اکبر۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

قاری عطاء اللہ شاہ

بندہ نا چیز کو استاد محترم مولانا عبد القدوس قارن صاحب رحمہ اللہ کی نماز جنازہ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اللہ اکبر۔ جنازہ میں عوام کا ایک جمِ غفیر تھا۔ اللہ پاک استاد محترم کی کامل مکمل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

علی حسن

استاذ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب کے جنازے کا مختصر سا منظر۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

توصیف احمد

مدرسہ نصرۃ العلوم گجرانوالہ مولانا عبدالقدوس قارن صاحب رحمہ اللہ کے جنازے میں شرکت کے لیے آج یہاں آنا ہوا۔ ابھی رات کو ہی واپسی ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انسان کی زندگی دھوکے کے سوا کچھ نہیں، سب فنا ہے۔ (۱۵ اگست ۲۰۲۵ء)

جامعہ عربیہ سراج العلوم و جامعہ سید احمد شہید مانسہرہ

امام اہلسنت شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزندِ گرامی اور شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی مدظلہ کے برادرِ صغیر شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس خان قارن رحمۃ اللہ نائب شیخ جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کی وفات اہلِ علم، طلبائے علم حدیث اور دین دار طبقہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے ساری زندگی تحریر و تقریر کے ذریعے دین متین کی عظیم الشان خدمات انجام دیں ہیں۔ جو ان شاء اللہ تعالیٰ عند اللہ ان کی مغفرت و رفع درجات کا ذریعہ بنیں گی۔

جامعہ عربیہ سراج العلوم مانسہرہ کے مدیر و شیخ الحدیث مولانا سید شاہ عبد القادر مدظلہ العالی، جامعہ کے تمام اساتذہ و طلباء اس موقع پر شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی، مولانا محمد فیاض خان سواتی مہتمم جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ سمیت سواتی برادران کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کے حق میں دعاگو ہیں کہ خدا تعالیٰ ان کے آمدہ منازل آسان فرمائے، تمام خدماتِ جلیلہ کو قبول فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔

(۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد ابوبکر صدیقی

استاد محترم مولانا عبد القدوس خان قارن رحمہ اللہ تعالیٰ

وہ سائبانِ شفقت ہم سے جدا ہوا ہے
جنت کا راہی اپنی جنت میں جا بسا ہے
تا عمر دینِ حق کی جو آبیاری کی تھی
مجھ کو یقیں ہے رب نے اس کا صلہ دیا ہے

(۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد اسامہ اعوان

آہ کل استاد محترم شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس قارن رحمہ اللہ کی وفات پر استاد محترم مولانا زاہد الراشدی صاحب کا جملہ۔ ’’کل جب چچا محترم صوفی عبدالحمید خان سواتیؒ کی وفات ہوئی تو میں نے ابا جان سے کہا کہ آج آپ کی جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ آج وہ ہی معاملہ میرے ساتھ پیش آیا کہ آج میری جوڑی ٹوٹ گئی۔‘‘ اللہ رب العزت استاد محترم کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے، بڑے مشفق اور محبت کرنے والے استاد تھے، ہر شاگرد یہی سمجھتا تھا کہ صرف مجھ ہی سے محبت کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت جملہ خاندان اور مجھ سمیت تمام شاگردوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

آغا موسیٰ بن نصیر

حضرت عبد القدوس قارن صاحب رحمۃ اللہ نے میری دستار بندی بھی کی تھی۔ اللہ پاک حضرت کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے، جنت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

قاضی محمود الحسن

ولی کامل محدث ابنِ محدث شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس قارن مرحوم ابنِ محدث العصر حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ کا سانحہ ارتحال۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ حضرات شیخین کے تربیت یافتہ مدرس محدث مفکر اور داعی اسلام حضرت مولانا مفتی عبد القدوس قارن مرحوم کی آخرت کی تمام منزلیں آسان فرمائیں۔ اور حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب، حضرت مولانا محمد فیاض صاحب سواتی، حضرت مولانا محمد ریاض سواتیؒ سمیت احباب سواتی خاندان اور جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ کے منتظمین اساتذہ کرام اور طلبہ کرام اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین یارب العالمین۔ 

جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ جامع مسجد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم۔ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر۔ آل جموں کشمیر جمعیۃ علمائے اسلام۔  (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

اسد اللہ قریشی

جگر گوشۂ امام اہلسنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر، برادر مکرم مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی، استاد المکرم استاد الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن کے جنازے کے مناظر۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد امیر نواز

ملک پاکستان کے عظیم مفسر و محدث مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند مولانا عبد القدوس خان قارن، برادر خورد مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی مدظلہ العالی داعی اجل کو لبیک کہہ کر سفرِ آخرت پر قرآن و حدیث کو زاد راہ لے کر روانہ ہو گئے ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کی حسنات کو اضعافاً‌ مضاعفہ قبول فرمائیں اور جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائیں اور صالحین کے ساتھ حشر فرمائیں۔ آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔ (محمد امیر نواز خادم الحديث جامعہ عربیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ) (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

مدرسہ تحفیظ الفرقان

اللّٰہ تعالیٰ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن رحمۃ اللّٰہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی تمام دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آمین ثم آمین۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

محمد ایوب صفدر

جانشین امام اہل السنہؒ مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کی اچانک وفات پر ورثا کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور حضرت کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔ (تصویر میں) بندہ حقیر محمد ایوب صفدر اور حضرت مولانا عبد القدوس قارنؒ ایک موقعہ پر دستار بندی کرتے ہوئے۔ منجانب: مرکزی جمعیت اہل السنہ والجماعہ حنفی دیوبندی پاکستان۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

حافظ عبد العزیز

امام اہلسنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللّٰہ علیہ کے فرزند ارجمند جامع المعقول والمنقول؛ استاذ الحدیث حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن رحمۃ اللہ علیہ۔ ایسی حیات جس کا ہر لمحہ دین و متین کی خدمت، قرآن و سنت کی اشاعت اور امت کی تربیت میں گزرا ہے۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

زبیر ضیاء

گوجرانوالہ میں شیخ الحدیث شیخ التفسیر مولانا سرفراز خان صفدر صاحب کے صاحبزادے مولانا عبد القدوس قارن صاحب کے جنازے پر جانا ہوا۔ مولانا عبدالقدوس قارن صاحب حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے علمی جانشین تھے، حضرت نے علمی میدان کے اندر بہت بڑے استاد کی حیثیت رکھتے تھے، حضرت کا جنازہ بتا رہا تھا، جنازے کے اوپر ہر آنکھ ہر آدمی ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی اس کا اپنا اس دنیا سے چلا گیا۔ حضرت کی وفات: جمعۃ المبارک نماز فجر کے بعد درس قرآن پاک دیا، اس کے بعد جمعہ کا غسل فرمایا، پھر وضو کرتے ہوئے حرکتِ قلب بند ہونے سے اللہ رب العزت کے ہاں پہنچ گئے۔ بہت کثیر تعداد میں علماء کرام اور ان کے شاگرد جنازے کے اندر شریک تھے وہاں پر مفتی ابو محمد صاحب سے بھی ملاقات ہوئی۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

عمر

علامہ زاہد الراشدی صاحب، قاری حماد الزہراوی صاحب، مولانا منہاج الحق خان راشد صاحب کے بھائی حضرت مولانا عبد القدوس قارن صاحب کی نماز جنازہ (کا منظر)۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

اکمل خان

استاد العلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالقدوس قارن صاحب رحمت اللہ علیہ جنہوں نے ہمیں بخاری شریف کا آخری سبق پڑھایا اور میرے سر پہ دست شفقت رکھتے ہوئے دستار فضیلت سجائی وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ حضرت صاحب کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے صدقے ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔ حضرت صاحب کی بہت ساری دینی خدمات ہیں، ساری زندگی حدیث پڑھتے پڑھاتے گزر گئی، جب ایسی شخصیت دنیا سے رخصت ہوتی ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے، کچھ شک نہیں ہے کہ عالِم کی موت عالَم کی موت ہوتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ حضرت صاحب کو دین کی ہر ایک خدمت کا پورا پورا بدلہ عطا فرمائے۔ اللہ حضرت کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمارے لیے تو یہی فخر کی بات تھی کہ ہم حضرت صاحب کے شاگرد بھی ہیں اور ان سے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی ہے۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

شعیب نقشبندی

امام اہلسنت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے فرزند مفکر اسلام استاد محترم مولانا زاہد الراشدی صاحب دامت برکاتہ کے چھوٹے بھائی اور ہزاروں علماء کے استاد مولانا عبدالقدوس قارن صاحب رحمہ اللہ کی نماز جنازہ کا منظر۔ اللہ استاد محترم کی کامل مکمل مغفرت فرمائے اور ان کی تمام تر دینی خدمات قبول فرمائے، آمین۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

طلحہ

معروف دیوبند عالمِ دین مولانا عبدالقدوس قارن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ استاذ الحدیث مولانا عبدالقدوس قارن شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی کے حقیقی بھائی اور علامہ سرفراز خاں صفدر رحمہ اللہ کے صاحبزادے تھے۔ جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے میں علماء کرام، طلبہ مدارس، مقامی افراد اور سیاسی، سماجی حلقوں سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

مفتی عقیل احمد

استاد محترم حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب رحمہ اللہ کی آخری آرام گاہ (کی تصویر)۔ اللہ پاک استاد محترم کی قبر کو اپنے نور سے بھر دے، آمین ثم آمین۔ (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

مفتی قاسم شہزاد ہزاروی

آج جامعہ محمدیہ گجرات میں حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن رحمہ اللہ (سابق شیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ) کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآنِ پاک کی تلاوت کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جامعہ محمدیہ کے اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ (مفتی قاسم شہزاد ہزاروی، بانی و مہتمم جامعہ محمدیہ گجرات، صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، ضلع گجرات) (۱۶ اگست ۲۰۲۵ء)

شیر محمد الحیدری

استاد محترم حضرت مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب رحمہ اللہ کی آخری آرام گاہ (کی تصویر)۔ اللہ پاک استاد محترم کی قبر کو اپنے نور سے بھر دے ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ (۱۷ اگست ۲۰۲۵ء)

قاری وسیم اللہ امین

عوام الناس کا جمِ غفیر۔ استاذ محترم شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب رحمہ اللہ کا جنازہ کے مناظر دیکھیں۔ (۱۷ اگست ۲۰۲۵ء)

عبد الباسط علوی

استاذ الاساتذہ حضرت اقدس مولانا عبد القدوس خان قارن رحمۃ اللّٰہ علیہ ساری زندگی تصویر سازی سے سختی سے منع فرماتے رہے۔ اور جس پروگرام میں تصویر بنانے کا امکان ہو وہاں جانے سے گریز فرماتے تھے، حتیٰ کہ جامعہ کے پروگرامات میں بھی اسٹیج سے ہٹ کر بیٹھتے کہ کوئی تصویر نا بنا لے۔ اور اگر معلوم ہو جاتا تو منع فرما دیتے لیکن ان کی وفات کے بعد کچھ تصاویر دھڑا دھڑ شیئر ہو رہی ہیں: جو کہ بالکل نامناسب ہے۔ اگر آپ ان کی زندگی میں اس چیز سے اجتناب کر رہے تھے تو ان کی وفات کے بعد بھی احترام باقی رہنا چاہیے۔ ان سے عقیدت ہے تو صرف دعا کیجئے یہی چیز ان کے لیے نفع مند ہے۔ شکریہ۔ (۲۰ اگست ۲۰۲۵ء)

یحییٰ زکریا

استاد محترم مولانا عبد القدوس خان قارن صاحب رحمہ اللہ۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

(۲۰ اگست ۲۰۲۵ء)

پروفیسر ارشد صدیقی

بہت عمدہ کاوش (مجلہ الشریعہ بیاد حضرت قارنؒ) استاذی المکرم رحمہ اللّٰہ تعالیٰ کا تذکرہ ایک بار پھر پڑھ کر غم تازہ ہوا مگر ان کے اوصاف و کمالات کے بارے میں اہلِ علم کی آراء اور تعزیتی مضامین سے بہت حوصلہ و اطمینان بھی ہوا۔ اللّہ رب العزت اس خاندان کی علمی بہاریں و برکات میں تا قیامت اضافہ فرمائے۔ جملہ پسماندگان، صاحبزادگان اور تلامذہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

(پروفیسر ارشد صدیقی۔ گڑھی حبیب اللہ۔ سابق متعلم جامعہ نصرت العلوم، گوجرانوالہ۔ فاضل جامعہ اشرفیہ، لاہور۔)

(۹ ستمبر ۲۰۲۵ء)

ڈاکٹر محمد رفیق شیخ (ایم بی بی ایس، چائلڈ اسپیشلسٹ)

حضرت قارن صاحبؒ بہت سادہ منش انسان تھے۔ انہوں نے بہت اعلیٰ، معیاری اور سادہ زندگی بسر کی اور آخر دم تک مسجد مدرسہ کے ساتھ جڑے رہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے وفات بھی جمعہ کے بابرکت دن جمعہ کی تیاری کرتے ہوئے دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

(۱۱ ستمبر ۲۰۲۵ء)


(اشاعت بیاد مولانا عبد القدوس خان قارنؒ)

اشاعت بیاد مولانا عبد القدوس خان قارنؒ

برادرِ عزیز مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کی وفات
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

مولانا قارن صاحبؒ کے انتقال کی دل فگار خبر
مولانا حاجی محمد فیاض خان سواتی

’’ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں،       ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم‘‘
مولانا حافظ نصر الدین خان عمر

ابتدائی اطلاعات اور مختصر تعزیتی پیغامات
مولانا عبد الوکیل خان مغیرہ

والد محترم رحمہ اللہ کا سانحۂ ارتحال
حافظ محمد شمس الدین خان طلحہ صفدری و برادران

اللہ والوں کے جنازے اور وقت کی پابندی
مولانا مفتی ابو محمد

نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد کی شرکت
حافظ عبد الجبار

سانحۂ ارتحال کی خبریں اور بیانات
حافظ عبد الرشید خان سالم

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کا اظہارِ تعزیت
مولانا عبد الرؤف محمدی

اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے
مولانا فضل الرحمٰن

جیسے آپ کا دل دُکھا ہے، ہمارا دل بھی دُکھا ہے
حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی

حضرت مولانا عبید اللہ انورؒ کے متبعِ کامل
 مولانا میاں محمد اجمل قادری

اللہ تعالیٰ ان کی خدماتِ دینیہ کو قبول فرمائے
مولانا محمد الیاس گھمن

زاہدان، ایران سے تعزیت
مولانا غلام اللہ

علمائے کرام کے پیغامات بسلسلۂ تعزیت
مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق

جامعہ فتحیہ لاہور میں دعائے مغفرت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

استاذ العلماء حضرت مولانا عبد القدوس قارن رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
حافظ محمد عمرفاروق بلال پوری

اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے
مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی

اعزيكم واهله بهٰذا المصاب
مولانا مفتی محمد قاسم القاسمی

اسلاف کی عظیم روایات کے امین تھے
حضرت مولانا عبد القیوم حقانی

حق تعالیٰ شانہ صبرِ جمیل کی نعمت سے سرفراز فرمائیں
حضرت مولانا اللہ وسایا

حضرت مولانا سرفراز خان صفدرؒ کی یادگار تھے
مولانا محمد الیاس گھمن

تنظیمِ اسلامی کی جانب سے تعزیت
اظہر بختیار خلجی

جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کی تعزیتی قرارداد
مولانا محمد قمر الحق

مجلسِ انوری پاکستان کی تعزیتی پیغام
    مولانا محمد راشد انوری

جامعہ حقانیہ سرگودھا کی جانب سے تعزیت
حضرت مولانا عبد القدوس ترمذی

علمی و دینی حلقوں کا عظیم نقصان
وفاق المدارس العربیہ پاکستان

تعزیت نامہ از طرف خانقاہ نقشبندیہ حسینیہ نتھیال شریف
مولانا پیر سید حسین احمد شاہ نتھیالوی

جامعہ اشاعت الاسلام اور جامعہ عبد اللہ ابن عباس مانسہرہ کی طرف سے تعزیت
حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی

تحریک تنظیم اہلِ سنت پاکستان کا مکتوبِ تعزیت
صاحبزادہ محمد عمر فاروق تونسوی

اللہ تعالیٰ علمی، دینی اور سماجی خدمات کو قبول فرمائے
متحدہ علمائے برطانیہ

پاکستان شریعت کونسل کے تعزیت نامے
مولانا حافظ امجد محمود معاویہ
پروفیسر حافظ منیر احمد

علمائے دیوبند کے علم و عمل کے وارث تھے
نقیب ملت پاکستان نیوز

سرکردہ شخصیات کی تشریف آوری اور پیغامات
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مولانا حافظ نصر الدین خان عمر و برادران

خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد کی جامعہ نصرۃ العلوم آمد
مولانا حافظ محمد حسن یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی جامعہ نصرۃ العلوم آمد
مولانا حافظ فضل اللہ راشدی

امیرتنظیمِ اسلامی پاکستان جناب شجاع الدین شیخ کی الشریعہ اکادمی آمد
مولانا محمد عامر حبیب

جامعہ نصرۃ العلوم میں تعزیت کیلئے شخصیات اور وفود کی آمد
حافظ علم الدین خان ابوہریرہ

الشریعہ اکادمی میں تعزیت کیلئے شخصیات اور وفود کی آمد
ادارہ الشریعہ

مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کا سفرِ آخرت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

’’تیرے بغیر رونقِ دل اور در کہاں‘‘
مولانا عبد الرحیم

ایک عابد زاہد محدث مربی و معلم کی مکمل تصویر
قاری سعید احمد

استاد جی حضرت قارنؒ کے تدریسی اوصاف
اکمل فاروق

حسین یادوں کے انمٹ نقوش
مولانا محمد عبد المنتقم سلہٹی

جامع الصفات اور منکسر المزاج عالمِ دین
مولانا محمد عبد اللہ عمر

وہ روایتِ کہنہ اور مسنون وضع قطع کے امین
مولانا محمد نوید ساجد

چراغ جو خود جلتا رہا اور دوسروں کو روشنی دیتا رہا
محمد اسامہ پسروری

استادِ گرامی حضرت قارنؒ صاحب کی یاد میں
پروفیسر غلام حیدر

حضرت استاد مکرم رحمہ اللّٰہ کا حاصلِ حیات ’’عبد‘‘ اور حسنِ خاتمہ کے اشارے
مولانا حافظ فضل الہادی سواتی

حضرت قارنؒ کی یادیں
مولانا حافظ فضل الہادی سواتی

مانسہرہ میں یوم آزادی اور حضرت قارنؒ کی تاریخی آمد
مولانا حافظ عبد الہادی المیدانی سواتی

آہ! سائبانِ شفقت ہم سے جدا ہوا ہے
قاری محمد ابوبکر صدیقی

مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کے ساتھ وابستہ یادیں
اسد اللہ خان پشاوری

مولانا عبدالقدوس خان قارنؒ کے ہزارہ میں دو یادگار دن
مولانا قاری شجاع الدین

حضرت قارن صاحبؒ سے ملاقاتوں اور استفادے کی حسین یادیں
مولانا حافظ فضل اللہ راشدی

علمِ دین کا ایک سایہ دار درخت
مولانا میاں عبد اللطیف

آہ! استاذ قارن صاحبؒ
مفتی محمد اسلم یعقوب گجر

حضرت قارن رحمہ اللہ اور ڈاکٹر صاحبان کی تشخیص
حافظ اکبر سیالکوٹی

استاد محترم، ایک عہد کے ترجمان
مفتی شمس الدین ایڈووکیٹ

حضرت شیخ قارنؒ — امام اہلسنت نور اللہ مرقدہ کی تصویر
مولانا قاری عبد القدیر سواتی

تحریک ختمِ نبوت اور حضرت قارن رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا عبد اللہ انیس

حضرت مولانا عبد القدوس قارنؒ: چند یادیں
مولانا حافظ خرم شہزاد

محبت اور دلجوئی کرنے والے بزرگ
قاری محمد عثمان رمضان

ایک عہد کا اختتام
   حافظ حفظ الرحمٰن راجپوت

استاد عالی وقار
ڈاکٹر حافظ محمد رشید

چراغِ علم بجھ گیا
مولانا محمد عمر عثمانی

’’یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک دانہ‘‘
مولانا عبد الجبار سلفی

ایک بے مثال شخصیت
بلال مصطفیٰ ملک

مطمئن اور نورانی چہرہ
پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد حمید مشرقی

حضرت قارنؒ اور مولانا فضل الہادی سواتی
عمار نفیس فاروقی

نعی وفاۃ الشیخ عبدالقدوس خان رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا ذکاء اللہ

آہ ایک اور علم و معرفت کا درخشندہ ستارہ غروب ہو گیا
مولانا شفیق الرحمان شاکر ایبٹ آبادی

استاد محترم مولانا عبد القدوس قارنؒ بھی چلے گئے
محمد مقصود کشمیری

خاندانِ سواتی کا ایک درخشندہ ستارہ
ڈاکٹر فضل الرحمٰن

ایک آفتابِ علم کا غروب
صاحبزادہ حافظ حامد خان

حضرت قارن صاحبؒ حضرت شیخ سرفرازؒ کی نظر میں
محمد سرور کشمیری

امت ایک مخلص عالم سے محروم ہو گئی
مفتی رشید احمد العلوی

ہزاروں طالبانِ علم کے مُفیض
یحیٰی علوی

آہ! ایک درخشاں ستارۂ علم و فضل
ڈاکٹر ناصر محمود

حضرت قارنؒ سے پہلی ملاقات
محمد بلال فاروقی

دینِ متین کا ایک اور روشن چراغ گل ہوگیا
محمد عمران حقانی

استاد جی حضرت قارنؒ اور ملکی قانون کی پابندی
 مولانا امداد اللہ طیب

حضرت قارن رحمہ اللہ کا پابندئ وقت کا ایک واقعہ
شہزادہ مبشر

حضرت قارنؒ اور قرآن کا ادب
قاری عبد الوحید مدنی

’’قارن‘‘ کی وجہِ تسمیہ
 مولانا حافظ فرمان الحق قادری

چراغِ علم کی رخصتی
مولانا محمد ادریس

استاد جی حضرت قارنؒ کے گہرے نقوش
مولانا محمد حنظلہ

دل بہت غمگین ہوا!
محمد فاروق احمد

حضرت قارن صاحبؒ کی وفات اور قرآن کا وعدہ
میاں محمد سعید

’’وہ چہرۂ خاندانِ صفدر، جو سارے رشتوں کا پاسباں تھا‘‘
احسان اللہ

’’دے کر وہ دینِ حق کی گواہی چلا گیا‘‘
لیاقت حسین فاروقی

’’مجلس کے شہسوار تھے استادِ محترمؒ‘‘
قاری محمد ابوبکر صدیقی

’’تیری محفلیں تھیں گلشنِ دیں کی خوشبوئیں‘‘
   حافظ حفظ الرحمٰن راجپوت

یہ ہیں متوکل علماء
قاضی محمد رویس خان ایوبی

میرے ماموں زاد حضرت قارنؒ کی پُر شفقت یادیں
سہیل امین

سانحۂ ارتحال برادرِ مکرم
مولانا محمد عرباض خان سواتی

’’گلشن تیری یادوں کا مہکتا ہی رہے گا‘‘
امِ ریحان

’’وقار تھا اور سادگی تھی اور ان کی شخصیت میں نور تھا‘‘
ڈاکٹر سبیل رضوان

عمِ مکرمؒ کی شخصیت کے چند پہلو
ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر

تایاجان علیہ الرحمہ، ایک گوہر نایاب
اُمیمہ عزیز الرحمٰن

"اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا"
حافظ عبد الرزاق خان واجد

والد گرامی حضرت قارنؒ کے ہمراہ مولانا عبد القیوم ہزارویؒ کے جنازہ میں شرکت
حافظ محمد شمس الدین خان طلحہ صفدری

’’اک ستارہ تھا وہ کہکشاں ہو گیا‘‘
اہلیہ حافظ علم الدین خان ابوہریرہ

’’کیا بیتی ہم پہ لوگو! کسے حال دل سنائیں؟‘‘
اہلیہ حافظ محمد شمس الدین خان طلحہ

میرے پیارے پھوپھا جانؒ
محمد احمد عمر بٹ

دل جیتنے والے پھوپھا جانؒ
بنت محمد عمر بٹ

میرے دادا ابو کی یاد میں
حافظ حنظلہ عمر

شفقتوں کے امین
دختر مولانا حافظ نصر الدین خان عمر

دادا جان ہماری تعلیم و تربیت کے نگہبان
دختر حافظ علم الدین ابوہریرہ

آہ! حضرت قارن صاحب رحمہ اللہ
مولانا محمد فاروق شاہین

حضرت مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کی نمازِ جنازہ و تعزیتی اجتماع
مولانا حافظ فضل الہادی سواتی

’’جوڑی ٹوٹ گئی‘‘
مولانا حافظ محمد حسن یوسف

مولانا عبد الحق بشیر اور مولانا زاہد الراشدی کے تاثرات
عمار نفیس فاروقی

الشریعہ اکادمی میں تعزیتی تقریب
مولانا محمد اسامہ قاسم

مدرسہ تعلیم القرآن میترانوالی کے زیر اہتمام مولانا عبدالقدوس قارنؒ سیمینار
حافظ محمد عمرفاروق بلال پوری
حافظ سعد جمیل

قارن کی یہ دعا ہے الٰہی قبول کر لے!
مولانا عبد القدوس خان قارن

فہرست تصنیفات حضرت مولانا حافظ عبدالقدوس خان قارنؒ
مولانا عبد الوکیل خان مغیرہ

منتخب تاثراتی تحریریں
مولانا حبیب القدوس خان معاویہ

افکار و نظریات حضرات شیخینؒ سیمینار سے خطاب
مولانا عبد القدوس خان قارن
حافظ محمد عمرفاروق بلال پوری

’’تخلقوا باخلاق اللہ‘‘ کے تقاضے
مولانا عبد القدوس خان قارن

بخاری ثانی کے اختتام کے موقع پر دعائیں
مولانا عبد القدوس خان قارن
  مولانا عمر شکیل خان

مولانا ابوعمار زاہد الراشدی کی تحریروں میں حضرت قارنؒ کا تذکرہ
ادارہ الشریعہ

مجلہ الشریعہ میں حضرت مولانا عبد القدوس خان قارنؒ کا تذکرہ
مولانا حافظ کامران حیدر

فہرست اشاعت بیاد حضرت قارنؒ
ادارہ الشریعہ

پیش لفظ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

عرضِ مرتب
ناصر الدین عامر

مطبوعات

شماریات

Flag Counter