عرضِ مرتب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ عبد القدوس خان قارن رحمہ اللہ تعالیٰ کے سانحۂ ارتحال کے موقع پر اس اشاعت کی تیاری میں حضرت مرحوم کے فرزندان خصوصاً مولانا حافظ نصر الدین خان عمر نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ اس مختصر وقت میں یہ سب اس لیے ممکن ہو سکا کہ بہت سا مواد ہمیں احباب کے فیس بک اکاؤنٹس پر ٹائپ شدہ مل گیا جسے پروف ریڈنگ اور ضروری تزئین کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ البتہ تعزیتی مکاتیب اور آڈیو ویڈیو پیغامات ٹائپ کیے گئے ہیں، نیز ویب سائیٹ پر اس نوعیت اور پیمانے کا مواد منظم انداز میں شائع کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
جب سانحۂ وفات کے ابتدائی دنوں میں مجلہ صفدر کی ’’خصوصی اشاعت‘‘ کا اعلان سامنے آیا تو ہم نے ادارہ الشریعہ کی طرف سے اس سلسلہ میں اعلان کا ارادہ ترک کر دیا۔ چنانچہ ہماری اس اشاعت میں جو مواد شامل ہے اس کے حصول کے ذرائع یہ ہیں:
(۱) استاذ جی مولانا ابوعمار زاہد الراشدی نے تعزیتی خطوط مہیا فرمائے۔
(۲) سوشل میڈیا سے احباب کی پوسٹیں جمع کی گئیں۔
(۳) برادرم نصر الدین خان عمر نے حضرات سے تحریریں وصول کر کے بھیجیں۔
(۴) اور اہلِ خاندان کی طرف سے تحریریں موصول ہوئیں۔
بہرحال جو ممکن ہو سکا وہ اس کاوش کی صورت میں آپ کے سامنے ہے "گر قبول افتد زہے عز و شرف" - اشاعت کی مرکزی فہرست درج ذیل ہے۔
(مدیرمنتظم)
سانحۂ ارتحال
سانحۂ ارتحال کی اطلاعات اور نماز جنازہ کا احوال
صوتی تعزیت
ٹیلیفون، وائس میسجز، اور سوشل میڈیا پر آڈیو ویڈیو پوسٹس
تعزیتی مکاتیب
زعماء، جامعات اور اداروں کی جانب سے تعزیتی خطوط
یادگاری مضامین
قدرے طویل تحریروں کی صورت میں تذکرہ اور یادیں
وفات حسرت آیات
مختصر سے درمیانی طوالت کی تحریروں میں مغموم تاثرات
منظوم اظہارِ غم
اشعار کی صورت میں قلمبند کیے گئے اظہار ہائے تعزیت
اہلِ خاندان کا صدمہ
افرادِ خاندان کے تحریر کردہ تاثرات و احساسات
تقریبات کا احوال
تعزیتی مجالس میں پیش کیے گئے جذبات و خیالات
افکار و آثار
حضرت قارنؒ کی منتخب آڈیوز کا متن اور اصحابِ قلم کی گزشتہ تحریروں میں حضرت مرحوم کا تذکرہ