تعارف و تبصرہ
’’خطباتِ دین پوریؒ‘‘ (جلد اول و دوم)
― پروفیسر ظفر اللہ شفیق
تبلیغِ اسلام کے ذرائع میں ایک مؤثر ذریعہ خطابت ہے۔ تاریخِ اسلام کے ہر دور میں بڑے بڑے خطباء امت گزرے ہیں جنہوں نے خطابت کے ذریعے زندوں میں جوش اور مردہ دلوں میں نئی روپ پھونکی ہے۔ اس اخیر دور میں علماء اہل سنت میں سے...
’’مغرب پر اقبال کی تنقید‘‘
― پروفیسر غلام رسول عدیم
اقبالیات کا موضوع اردو ادب کا معتد بہ حصے کو شامل ہے۔ اس موضوع پر لکھنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ ہر سال علامہ اقبال کے سوانح حیات اور فکر و فن پر لکھا جاتا ہے۔ یہ عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے اور اس تسلسل میں انقطاع یا اختتام...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی دامت برکاتہم گذشتہ نصف صدی سے جامع مسجد نور مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں خطبات کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اور شہر کا تعلیم یافتہ طبقہ خصوصیت کے ساتھ ان کے خطبات سے مستفید ہوتا...
مدرسہ نصرۃ العلوم: تعارف، خدمات، ضروریات
― ادارہ
مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ شہر میں قرآن و سنت، فقہ اسلامی اور دیگر دینی علوم و فنون اور اخلاقی تعلیم و تربیت کا ایک بڑا مثالی مرکز اور عظیم درسگاہ ہے جو شرک و بدعت، بے دینی، مغربیت کے ملعون الحاد و دہریت سے متاثرہ...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
دروس الحدیث: حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی دامت برکاتہم کو اللہ رب العزت نے حکمتِ ولی اللٰہی کی روشنی میں اسلامی عقائد و احکام کی وضاحت کا جو خصوصی ذوق عطا فرمایا ہے وہ اس دور میں دینی مطالعہ کے شائقین کے لیے نعمتِ...
’’معالم العرفان فی دروس القرآن‘‘ ۔ جلد ۱۳ و ۱۴
― ادارہ
تفسیرِ قرآن اگر ایک کارِ سعادت ہے تو ایک امرِ دشوار بھی ہے۔ اس میں ذرا سی اعتقادی و نظریاتی لغزش مفسر کو اخروی نعمتوں سے محروم بھی کر سکتی ہے اور قاری کو گمراہی کی دلدل میں بھی دھکیل سکتی ہے۔ اسی لیے جہاں علم و فہم کی...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
ڈاڑھی ایک ایسا اسلامی شعار ہے جسے فرمانِ نبویؐ کے مطابق فطرتِ انسانی اور سنتِ انبیاءؑ قرار دیا گیا ہے اور اس کا منڈوانا حرام اور ہنود و مجوس کا شعار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں اسی پر بحث کی گئی ہے اور احادیثِ صحیحہ، تعاملِ...
مقالاتِ سواتی (حصہ اول)
― پروفیسر غلام رسول عدیم
مقالہ نگاری ایک نہایت وقیع فن ہے۔ اس میں مقالہ نگار حشو و زوائد اور طوالت اور اطناب سے بچ بچا کر نہایت اختصار و اجمال کے ساتھ اپنا مدعا بیان کرتا ہے۔ وہ لفظوں کے اسراف سے بچتا ہوا کم گوئی مگر نغز گوئی کے ساتھ اپنی بات...
تعارف و تبصرہ
― محمد عمار خان ناصر
رمضان المبارک اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا خاص مہینہ ہے۔ سال بھر کی غفلت کے بعد اس مہینہ میں اللہ کے بندے اپنے پروردگار کے ساتھ اپنا تعلق دوبارہ جوڑتے اور پورا مہینہ اللہ کو راضی کرنے اور خاص اہتمام کے ساتھ اس کی عبادت...
تعارف و تبصرہ
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
چودھری غلام نبی عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کے سرکردہ حضرات میں شمار ہوتے ہیں۔ پرانے احراری ہیں۔ احرار راہنماؤں مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانویؒ، امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ، مولانا داؤد غزنویؒ، چودھری افضل...
تعارف و تبصرہ
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی مدظلہ کے دروسِ قرآن مرتب اور شائع ہو کر علماء اور جدید تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے استفادہ کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ قرآنی علوم و معارف اور احکام و مسائل کو بیان کرنے میں حضرت صوفی صاحب کا انداز...
ذاتِ لازوال
― ظہور الدین بٹ
روز مرہ زندگی میں بعض ایسے واقعات ظہور پذیر ہوتے ہیں جو اللہ کے وجود اور اسلام کی حقانیت پر ہمارے ایمان کی تقویت کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ دنوں ترکی کے ایک نواحی گاؤں ” ادب زاری“ کے ایک کسان کو اس وقت...
تعارف و تبصرہ
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
آثار السنن (اُردو ترجمہ): گذشتہ صدی کے نامور محدث حضرت علامہ محمد بن علی النیموىؒ (المتوفى ۱۳۲۲ھ) نے آثار السنن کے نام سے احادیث و آثار کے اس ذخیرہ کو مرتب کرنا شروع کیا تھا جو فقہ حنفی کی فروع و جزئیات کی بنیاد ہیں۔ یہ...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
ہماری روایتی کہانیوں میں ’’کوہ قاف‘‘ کا ذکر مہم جوئی اور تجسس خیزی کے محور کے طور پر کیا جاتا ہے اور بحیرۂ اسود اور بحیرۂ کیپسن کے درمیان شمال مغرب سے جنوب مشرق تک پھیلے ہوئے پہاڑوں کی یہ سرزمین جو قفقازاور کا کیشیا...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
جمہوریت ایک سیاسی نظام کا نام ہے جو اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہے اور جس کی حشرسامانیوں نے اسلام کے نام پر قائم ہونے والے نظریاتی ملک ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کو بھی جولانگاہ بنا رکھا ہے۔ پاکستان میں گذشتہ...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ برصغیر پاک و ہند بنگلہ دیش کی وہ نابغۂ روزگار شخصیت ہیں جنہوں نے علمی، روحانی اور سیاسی میدان میں ملک و قوم کی بے پناہ خدمت کی اور تحریکِ آزادی میں مؤثر اور...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
’’نبویؐ لیل و نہار‘‘۔ یہ کتاب امام نسائیؒ کی معروف تصنیف ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے جس میں امام نسائی رحمہ اللہ تعالیٰ نے جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شب و روز کے اذکار اور روزمرہ ضروریات...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
جناب ڈاکٹر احمد دیدات مسیحیت کے موضوع پر عالمی شہرت کے حامل محقق اور مناظر ہیں۔ انہوں نے نامور عیسائی علماء کے ساتھ مناظروں میں اسلام کی حقانیت اور بائبل کے محرف ہونے پر ناقابل تردید دلائل و شواہد پیش کر کے اہلِ علم...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی مدظلہ العالی کے دروس قرآن کو اللہ تعالیٰ نے افادیت و قبولیت کے جس شرف سے نوازا ہے وہ حضرت صوفی صاحب مدظلہ کے خلوص، دینی معاملات میں ان کی متوازن سوچ، اظہارِ خیال میں اعتدال اور دینی...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق نور اللہ مرقدہ کا شمار ہمارے دور کے ان جلیل القدر بزرگوں میں ہوتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور دینی علوم کی ترویج کے میدان میں افادۂ عام کا ذریعہ بنایا اور ملتِ...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
’’تحریف کے یہ مجرم‘‘۔ تالیف: حافظ محمد اقبال رنگونی۔ صفحات: ۱۵۲۔ کتابت و طباعت معیاری۔ ناشر:ادارہ الہلال اسلامک اکیڈمی، مانچسٹر، برطانیہ۔ قرآن کریم سے قبل نازل ہونے والی آسمانی کتابوں توراۃ، زبور اور انجیل میں...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
نوادرات ام الکتاب:حافظ الحدیث والقرآن حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی دامت برکاتہم کے نوااسے اور علمی جانشین حضرت مولانا شفیق الرحمٰن درخواستی کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی خوبیوں سے نوازا ہے، وہ ایک اچھے مدرس، با عمل...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
مُعلّمِ عربی (حصہ اول و دوم)۔ مؤلف: مولانا سعید احمد عنایت اللہ۔ صفحات: حصہ اول (۱۸۰) حصہ دوم (۳۰۰)۔ کتابت و طباعت عمدہ۔ ناشر: قرطبہ ٹریڈرز، سیالکوٹ۔ عربی مسلمانوں کی دینی و علمی زبان ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خصوصیت کی...
| < | 151-173 (173) | 🏠 |