مسئلہ تکفیر پر چند معاصر کتب

تکفیر کا مسئلہ اسلامی روایت میں ہمیشہ سے ایک اہم اور قابل بحث مسئلہ رہا ہے۔ فقہ اور عقیدہ کی کتابوں میں اس پر ضمناً‌ بھی کلام کیا جاتا ہے، جبکہ امام غزالیؒ، امام ابن تیمیہؒ اور علامہ شعرانیؒ وغیرہم کی مستقل تصانیف بھی اس موضوع پر موجود ہیں جن کا بنیادی ارتکاز مسلمانوں کے مختلف فرقوں کی تکفیر کے مسئلے پر ہے۔ شاہ عبدالعزیزؒ کے فتاویٰ میں بھی اس کے مختلف پہلووں پر تفصیلی کلام موجود ہے۔

معاصر تناظر میں یہ مسئلہ کئی مختلف جہتوں سے زیربحث ہے۔ اس کا ایک سیاق قادیانی جماعت کا ظہور اور اس کی تکفیر ہے۔ ایک دوسرا سیاق برصغیر میں بریلوی دیوبندی نزاع میں تکفیر کے اصول کا اطلاق ہے۔ ایک تیسرا اور زیادہ اہم سیاق جدید دور میں مسلم حکمرانوں کی تکفیر کی بنیاد پر ان کے خلاف خروج کا موقف رکھنے والی تحریکوں کا ہے۔

پیش نظر کتب میں سے پہلی کتاب علامہ انور شاہ کشمیریؒ کی ’’اکفار الملحدین’’ کا اردو ترجمہ ہے۔ کتاب کا بنیادی مدعا یہ ہے کہ قطعیات دین میں تاویل وغیرہ کا اصول تکفیر سے مانع نہیں اور یہ کہ اہل قبلہ کی عدم تکفیر کا قاعدہ کئی شرائط اور قیود کے ساتھ مقید ہے۔ یہ قادیانی مسئلے کے تناظر میں لکھی گئی کتاب ہے اور اہل علم کے ہاں معروف ومتداول ہے۔

دوسری کتاب ’’کلمہ گو کی تکفیر’’ ممتاز عرب عالم الدکتور شریف حاتم العونی کی تصنیف کردہ ہے جس کا اردو ترجمہ مفتی محمد بلال ابراہیم صاحب نے کیا تھا۔ کتاب ’’ولاء وبراء’’ کے اصول پر تکفیری نظریے کے پس منظر میں اور اس کے نقد کے طور پر لکھی گئی ہے۔ امام ابن تیمیہؒ اور سلفی علماء کے منہج فکر کی چھاپ نمایاں ہے اور بنیادی نکتہ یہی واضح کرنا ہے کہ تکفیر کا معاملہ کتنا نازک ہے اور اس میں کن کن اصولوں کی رعایت شرعاً‌ وفقہاً‌ لازم ہے۔

تیسری کتاب ’’مسئلہ تکفیر ومتکلمین’’ معاصر ہندوستانی صاحب قلم مفتی ذیشان احمد مصباحی صاحب نے اصولاً‌ حنفی فقہی روایت کے تناظر میں لکھی ہے اور تکفیر سے متعلق اصولی واطلاقی مباحث کا مبسوط جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیر سے متعلق معاصر رجحانات ونظریات پر بھی تبصرہ کرتی ہے۔

چوتھی اور سب سے مختصر کتاب ’’تکفیر’’ المورد پاکستان کے ریسرچ اسکالر رضوان اللہ صاحب کی تصنیف کردہ ہے۔ اس کا موضوع تکفیر سے متعلق جمہور علماء کے موقف اور جاوید احمد صاحب غامدی کے نقطہ نظر کا علمی موازنہ ہے۔ مصنف نے دونوں مواقف کے بنیادی استدلال کی وضاحت کرتے ہوئے عموماً‌ غامدی صاحب کے موقف کی ترجیح بیان کی ہے، البتہ قادیانی جماعت کی تکفیر کے حوالے سے جمہور اہل علم کی تائید کی ہے۔

یوں یہ چار کتابیں اس مسئلے پر چار مختلف جہتوں اور زاویوں سے روشنی ڈالتی ہیں اور ان کے تقابلی مطالعے سے مسئلے کی اصولی واطلاقی پیچیدگیوں کا بہتر فہم حاصل کیا جا سکتا ہے۔


تعارف و تبصرہ

(الشریعہ — اگست ۲۰۲۵ء)

الشریعہ — اگست ۲۰۲۵ء

جلد ۳۶ ، شمارہ ۸

ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

علمِ حدیث کی تاریخ؛ آغاز و ارتقا
ڈاکٹر سید عبد الماجد غوری
فضل الرحمٰن محمود

’’سنتوں کا تنوع‘‘۔ ایک تجزیاتی مطالعہ
ابو الاعلیٰ سید سبحانی

مسئلہ تکفیر پر چند معاصر کتب
ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر

مسلمانانِ عالم کی موجودہ صورتِ حال اوراس کا تدارُک
ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی

اہلِ سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے
سید علی خامنہ ای

حد سے تجاوز کی معاشرتی روایات اور اسلامی تعلیمات
مولانا مفتی محمد
مولانا مفتی طارق مسعود

مولانا محمد فاروق شاہین: ایک ہمہ جہت شخصیت
مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق
مولانا حافظ عزیز احمد

جمعہ کے دن خرید و فروخت اور ہفتہ وار تعطیل کی شرعی حیثیت
مفتی سید انور شاہ

Ummul-Mumineen Khadija Radhi Allahu Anhaa
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر : باقاعدہ سلسلہ کی تکمیل
ابو الاعلیٰ سید سبحانی
ادارہ الشریعہ

’’خطباتِ فتحیہ: احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘ (۲)
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مولانا ڈاکٹر محمد سعید عاطف

حدیث میں بیان کی گئی علاماتِ قیامت کی تاریخی واقعات سے ہم آہنگی، بائیبل اور قرآن کی روشنی میں (۳)
ڈاکٹر محمد سعد سلیم

’’اسلام اور ارتقا: الغزالی اور جدید ارتقائی نظریات کا جائزہ‘‘ (۶)
ڈاکٹر شعیب احمد ملک
ڈاکٹر ثمینہ کوثر

ماہانہ بلاگ

قانونِ ناموسِ رسالت پر فوری اور مؤثر عمل درآمد کیا جائے
ڈاکٹر محمد امین

توہینِ مذہب کے مقدمات اور اسلام آباد ہائی کورٹ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مولانا حافظ امجد محمود معاویہ

پاکستان کا دستوری نظام اور افغانستان کا قانونِ اساسی 2004ء
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد
محمد اسرار مدنی

غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو پا رہی ہے؟
ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی

فلسطینی ریاست تسلیم کرنے والے ممالک اور آسٹریلیا کا موقف
اے بی سی نیوز آسٹریلیا
ویکی پیڈیا

بھارت کے چودہ ارب ڈالرز کے مسلم اوقاف کو کیسے لوٹا جا رہا ہے؟
الجزیرہ

دس فٹبالرز جنہوں نے اسلام قبول کیا
اسلام آن ویب

پاکستان کے قانون کی رو سے ٹرانسلیشنز اور ٹرانسکرپٹس کے جملہ حقوق
ادارہ الشریعہ

پاکستان کا ایٹمی پروگرام: کب، کیوں اور کیسے؟
ڈاکٹر رابعہ اختر
وائس آف امریکہ

ایٹمی قوت کے حصول کا سفر اور ایٹمی سائنسدانوں کا ’’جرم‘‘
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

پاکستان کا جوہری ریاست بننے کا سفر
مڈل ایسٹ آئی
ٹی آر ٹی ورلڈ

ڈاکٹر عبد القدیر کون تھے اور ان کے رفقاء انہیں کیسے یاد کرتے ہیں؟
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن
دی سینٹرم میڈیا

یومِ تکبیر کی کہانی، ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی زبانی
ڈاکٹر ثمر مبارک مند
جاوید چودھری

دو ایٹمی ادارے: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور خان ریسرچ لیبارٹریز
ادارہ الشریعہ

پراجیکٹ 706 :   پاکستان کی جوہری بم سازی
دی سینٹرم میڈیا

1998ء :  بھارتی ایٹمی تجربوں سے پاکستان کے ایٹمی تجربات تک
کیری سبلیٹ

ہم نے جنوبی ایشیا میں دفاعی توازن قائم کر دیا ہے
ڈاکٹر عبد القدیر خان
دی نیوز پاکستان

مطبوعات

شماریات

Flag Counter