ابنِ خلدون: مسئلہ عصبیت  ،   ایک تجزیہ

ابن خلدون نے بیان کیا ہے کہ تاریخ میں کسی گروہ کو ابتداءً‌ عصبیت کے اسباب میسر ہونے اور کچھ اوصاف کی وجہ سے ایک خاص حیثیت اور شرف حاصل ہو جاتا ہے، تاہم تہذیب کے آگے بڑھ جانے سے یہ شرف تو ختم ہو جاتا ہے، لیکن اس گروہ میں اس کا ’’وسواس’’ باقی رہ جاتا ہے، حالانکہ اس شرف کے تاریخی اسباب مفقود ہو چکے ہوتے ہیں۔ ابن خلدون کہتے ہیں کہ عرب وعجم میں بہت سے گروہ اس کی مثال ہیں۔ اس میں وہ خاص طور پر بنی اسرائیل کا ذکر کرتے ہیں جن کو انبیاء ورسل کی وجہ سے اور پھر قبائلی عصبیت کی بدولت حکومت واقتدار حاصل ہوا، لیکن یہ سب کچھ ختم ہو جانے اور ذلت اور غلامی مسلط ہو جانے کے باوجود یہ ’’وسواس’’ ان کے قومی شعور کا حصہ بن چکا ہے۔

ابن خلدون کے اس بیان میں ایک نکتے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وہ یہ کہ ایسے کسی گروہ کا پہلا دور وہ ہوتا ہے جب وہ تاریخی اسباب سے میسر ہونے والے ’’وسائل شرف’’ کو ایک تاریخی عصبیت میں بدلنے اور اس کی بقا وتسلسل کے لیے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہوتا ہے۔ اسی دور میں تمام تر تہذیبی وسائل کو تخلیقی اور اجتہادی انداز میں استعمال کرنے اور نئے سے نئے وسائل پیدا کرنے کا عمل ظہور میں آتا ہے۔ پھر یہ صلاحیت مدھم پڑتی چلی جاتی ہے اور تدریجاً‌ گروہ کے تمام طبقوں پر ’’طفیلیت’’ (parasitism) کی نفسیات غالب آنا شروع ہو جاتی ہے۔

طفیلیت کا مطلب یہ ہے کہ جو وسائل پچھلی نسلیں تخلیق کر گئی ہیں، ان کو تقدس کا درجہ دے کر ان کی بنیاد پر اپنے ’’وسواس’’ کو قائم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ بالفاظ دیگر طفیلیت، نئے تہذیبی وسائل پیدا کرنے کے لیے درکار محنت اور جدوجہد سے گریز کی کیفیت ہوتی ہے جو بحیثیت مجموعی قوم پر غالب آ جاتی ہے۔ عوام کلچرل سطح پر اس کا شکار ہوتے ہیں، اہل علم ودانش یاد ماضی (nostalgia) میں مبتلا ہو کر اس کو فکری اور نظریاتی قالب دینے کی کوشش کرتے ہیں اور حکمران طبقات مجبور ہوتے ہیں کہ ہوشیاری سے اس ’’وسواس’’ کو اپنے اقتدار کے تسلسل کے لیے استعمال کریں۔

تنبیہ:
قال: ⸨وقد یکون للبیت شرف (۱۶۲) اول بالعصبیۃ والخلال، ثم ینسلخون منہ لذھا بھا بالحضارۃ، ویختلطون بالغمار (۱۶۳)، ویبقی فی نفوسھم وسواس ذلک الحسب، ولیسوا من ذلک فی شیء لذھاب العصبیۃ جملۃ، وکثیر من اھل الامصار الناشئین فی بیوت العرب والعجم (۱۶۴) لاول عہدھم، موسومون بذلک (۱۶۵)۔
قال: ⸨واکثر ما رسخ الوسواس فی ذلک لبنی اسرائیل، لما سبق لھم من شرف البیت بتعدد (۱۶۶) الانبیاء والرسل، ثم بالعصبیۃ، والملک الذی وعدوا بہ، و بعد انسلاخھم عن جمیع ذلک، وضرب الذلۃ، وانفرادھم بالاستعباد (۱۶۷) آلافا من السنین، ما زال ھذا الوسواس مصاحبا لھم، فیقولون: ھذا ھارونی، او من قبائل یوشع او من سبط (۱۶۸) کذا (۱۶۹) مع ذھاب ما اوجب ذلک اولا ورسوخ ما عفا بعد علی اثرہ (۱۷۰)۔


(الشریعہ — اکتوبر ۲۰۲۵ء)

الشریعہ — اکتوبر ۲۰۲۵ء

جلد ۳۶ ، شمارہ ۱۰

پاکستان میں سودی نظام کے خلاف جدوجہد کا عدالتی سفر
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
ادارہ الشریعہ

۷ ستمبر — یومِ تحفظِ ختمِ نبوت
حضرت مولانا اللہ وسایا
عامر عثمانی

سپریم کورٹ کا غیر شرعی فیصلہ
ڈاکٹر محمد امین

مروّجہ نعت خوانی    —    چند قابلِ اصلاح پہلو
مولانا زبیر احمد صدیقی

ابنِ خلدون: مسئلہ عصبیت  ،   ایک تجزیہ
ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر

295C  —   قانونِ توہینِ رسالت  —   حد یا تعزیر؟
ڈاکٹر مفتی ذبیح اللہ مجددی

جسٹس منصور علی شاہ اور اسلامی قانونِ نکاح و طلاق
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

کسبِ معاش سے صوفیہ کی وابستگی: مشائخ تیغیہ کے حوالے سے
ڈاکٹر محمد ممتاز عالم

مہذب دنیا کے غیر مہذب کھیل
ڈاکٹر عرفان شہزاد

Z-10ME جنگی ہیلی کاپٹرز کی پاکستان آرمی میں شمولیت
ابرار اسلم
ڈان نیوز

Khatm-e-Nubuwwat Conferences: A Referendum of Our Stance
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

’’خطباتِ فتحیہ: احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘ (۴)
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مولانا ڈاکٹر محمد سعید عاطف

حدیث میں بیان کی گئی علاماتِ قیامت کی تاریخی واقعات سے ہم آہنگی، بائیبل اور قرآن کی روشنی میں (۵)
ڈاکٹر محمد سعد سلیم

’’اسلام اور ارتقا: الغزالی اور جدید ارتقائی نظریات کا جائزہ‘‘ (۸)
ڈاکٹر شعیب احمد ملک
ڈاکٹر ثمینہ کوثر

ماہانہ بلاگ

صد سالہ زندگی کا سفرِ رواں
مہاتیر محمد

شنگھائی تعاون تنظیم کا پچیسواں سربراہی اجلاس — نیو ورلڈ آرڈر؟
ادارہ الشریعہ

قطر میں اسرائیلی حملہ: سکیورٹی کونسل میں اسرائیل کا موقف اور پاکستان کا جواب
عاصم افتخار احمد

غزہ و قطر پر اسرائیلی جارحیت اوراُمتِ مسلمہ کی بے بسی وبے حسی
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

مشرقِ وسطیٰ میں تیز تر تبدیلیاں: مستقبل کیا ہو گا؟
ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی

پاک سعودی دفاعی معاہدہ: اہم شخصیات کے تبصرات
میڈیا

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

پاک سعودی تعلقات اور مشترکہ دفاعی معاہدہ
ادارہ الشریعہ

برطانیہ، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال وغیرہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کی تسلیم
ادارہ الشریعہ

إبداء الفرح والسرور وتقديم الشكر والتحية بمناسبة توقيع الاتفاق الدفاعي بين المملكة العربية السعودية وجمهورية باكستان الإسلامية
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مولانا حافظ فضل الہادی سواتی

پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
ایمل صابر شاہ

جامعہ نصرۃ العلوم میں پیغامِ پاکستان سیمینار اور مولانا راشدی کا خطاب
مولانا حافظ امجد محمود معاویہ

قطر اجلاس، پاک سعودی معاہدہ، صمود فلوٹیلا، ختم نبوت کانفرنس : مولانا راشدی کا تبصرہ
مولانا حافظ عاطف حسین
مولانا حافظ دانیال عمر

مطبوعات

شماریات

Flag Counter