▲ ☰

عدالتی خلع کے مسائل

مرحلہ 1:      دائرۂ اختیار، سمن کی تعمیل اور غائبانہ کارروائی Jurisdiction and Service of Summons

  • کیا فیملی کورٹس ایکٹ 1964ء کی دفعہ 7 کے تحت عورت کو حاصل یکطرفہ دائرۂ اختیار کی چھوٹ (جعلی یا عارضی رہائش پر دعویٰ) خاوند کے بنیادی دفاعی حقوق کو سلب نہیں کرتی، اور کیا اس دائرۂ اختیار کو نادرا کے بائیو میٹرک تصدیق شدہ مستقل پتے سے مشروط نہیں ہونا چاہیے؟
  • جب مروجہ قانون میں خلع محض ناپسندیدگی پر مل سکتی ہے، تو دعویٰ خلع میں شوہر کی کردار کشی اور غیر مصدقہ الزامات کی قانونی اجازت کیوں ہے؟ کیا جھوٹے الزامات پر خلع کے بعد قذف یا ہتکِ عزت کی فوری کارروائی کا قانونی نفاذ لازم نہیں ہونا چاہیے؟
  • جدید ڈیجیٹل دور میں سمن کی تعمیل کو نادرا ڈیٹا، بائیو میٹرک سم رجسٹرڈ نمبر پر فوری SMS، اور ای میل کے ذریعے یقینی بنائے بغیر عدالتی اہلکار کا نوٹس چسپاں کرنا یا غیر معروف اخبار اشتہار کو مکمل تعمیل ماننا کس حد تک نظامِ عدل کی کمزوری ہے؟
  • شوہر کو سنے بغیر یکطرفہ (Ex-Parte) خلع کی ڈگری جاری کرنا آئین کے آرٹیکل 10-A (منصفانہ سماعت کا حق) اور شرعی اصولِ عدل کے منافی کیوں نہیں؟ کیا ناقص تعمیل ثابت ہونے پر عدالتی اہلکار / تعمیل کنندہ اور مدعیہ پر تادیبی و فوجداری کارروائی کا قانون موجود نہیں ہونا چاہیے؟

مرحلہ 2:     مصالحت، قرآنی تحکیم اور دورانیہ Reconciliation and Quranic Tahkeem

  • فیملی کورٹس ایکٹ کی دفعہ 10 اور 12 کے تحت پری ٹرائل مصالحت محض چند رسمی سوالات تک کیوں محدود ہے؟ کیا اس رسمی کارروائی کے بجائے خاندانی سطح پر مستند مصالحتی بورڈ (Arbitration Board) کی شمولیت لازمی نہیں ہونی چاہیے؟
  • کیا قرآن کے واضح حکمِ تحکیم (سورۃ النساء: 35 کے تحت دونوں خاندانوں سے حکمین کی تقرری) کے بغیر عدالت کو شادی ختم کرنے کا یکطرفہ شرعی حق حاصل ہے؟ کیا اس مصالحتی عمل کے لیے کم از کم 60 سے 90 دن کا وقت قانوناً طے نہیں ہونا چاہیے؟

مرحلہ 3:      شرعی حیثیت، ولایتِ طلاق اور اصطلاحی التباس Shariah Status and Annulment

  • کیا پاکستانی خاندانی عدالتوں کے ذریعے شوہر کی رضامندی اور ایجاب و قبول کے بغیر صادر کردہ ڈگری جمہور فقہاء کے طے کردہ "خلع" کے شرعی مفہوم پر پوری اترتی ہے، یا یہ عملاً "فسخِ نکاح" ہے جسے غلط طور پر خلع کا نام دیا گیا ہے؟
  • [ضمیمہ/Annex الف]:
    اگر شوہر طلاق پر راضی نہ ہو مگر نباہ عملاً ناممکن اور رشتہ عورت کے لیے مستقل اذیت بن چکا ہو، تو کیا عدالت کو عورت کو باوقار رہائی دینے کا مؤثر اختیار حاصل ہونا چاہیے، تاکہ نکاح کسی ایک فریق کے لیے قید نہ بنے؟
  • اگر یہ عدالت کی جانب سے تفریقِ قضائی یا "فسخِ نکاح" ہے، تو شریعت کے طے کردہ فسخ کے واضح اسباب (مثلاً مستقل نامردی، نان نفقہ کا تعطل، شدید ضرر رسانی) کا کڑی شرائط کے ساتھ ثبوت طلب کیے بغیر محض ایک بیان پر نکاح توڑنا کن شرعی اصولوں کے تحت جائز ہے؟
  • [ضمیمہ/Annex ب]:
    اگر شوہر کی جانب سے ظلم، عدمِ نفقہ یا لاپتا ہونا باقاعدہ ثابت ہو جائے تو عدالتیں اسے 'فسخِ نکاح' کا واضح نام دینے کے بجائے خلع کی مد میں ڈال کر عورت کے شرعی حقوق کو کیوں خلط ملط کرتی ہیں؟
  • کیا لفظ "نسخِ نکاح" اور "فسخِ نکاح" کے درمیان پائے جانے والے عوامی و قانونی التباس کو ختم کرنے کے لیے قانون میں صرف اور صرف "فسخِ نکاح" کی اصطلاح کو اس کے شرعی قواعد و شرائط کے ساتھ باقاعدہ واضح نہیں کیا جانا چاہیے؟

مرحلہ 4:      طلاق کی نوعیت، طلاق کے حقوق اور تجدیدِ نکاح Nature of Divorce and Remarriage

  • عدالتی خلع یا فسخِ نکاح کے نتیجے میں واقع ہونے والی تفریق شرعاً اور قانوناً ایک طلاقِ بائن ہے یا تین طلاقیں (مغلظہ)؟ کیا اس ڈگری سے شوہر اپنے طلاق کے تینوں حقوق کھو بیٹھتا ہے یا اس کے پاس باقی دو طلاقوں کا حق محفوظ رہتا ہے؟
  • یونین کونسل کی جانب سے خلع کی عدالتی ڈگری کے بعد جاری کردہ سرٹیفکیٹ پر مبہم انداز میں محض "طلاق سرٹیفکیٹ" یا "ڈائیورس سرٹیفکیٹ" درج کرنا کیا عوام میں یہ غلط فہمی پیدا نہیں کرتا کہ نکاح قطعی طور پر ختم ہو چکا ہے اور رجوع ممکن نہیں؟
  • جب عدالتی خلع یا فسخ کے بعد دونوں فریقین باہمی رضامندی سے دوبارہ ازدواجی تعلق قائم کرنا چاہیں تو بغیر حلالہ کے نئے مہر اور نئے ایجاب و قبول کے ساتھ تجدیدِ نکاح کی مکمل شرعی گنجائش موجود ہے، تو کیا اس امر کی باقاعدہ صراحت عدالتی ڈگری اور یونین کونسل کے سرٹیفکیٹ میں شامل نہیں ہونی چاہیے تاکہ غیر شرعی حلالہ کے مطالبات کا سدباب ہو سکے؟
  • اگر شوہر نے عدالتی خلع کو شرعاً تسلیم نہ کیا ہو اور نہ ہی شرعی فسخ کا کوئی سبب ثابت ہوا ہو، تو ایسی صورت میں عورت کے آگے دوسرے نکاح اور اس سے پیدا ہونے والے بچوں کے نسب کی شرعی حیثیت پر فقہی و مسلکی نزاع کا مستقل قانونی حل کیا ہے؟

مرحلہ 5:      بدلِ خلع اور مالیاتی تصفیہ Financial Consideration and Return of Mehr

  • کیا خلع کی ڈگری کے فوری نفاذ کو بدلِ خلع (حقِ مہر، زیورات یا طے شدہ مالی مراعات کی واپسی) سے الگ رکھنا فقہی اصول "الغرم بالغنم" (نفع کے بدلے تاوان) کی خلاف ورزی نہیں؟
  • [ضمیمہ/Annex الف]:
    کیا مہر کی واپسی میں یکساں فارمولے کے بجائے یہ تخصیص لازم نہیں ہونی چاہیے کہ اگر علیحدگی شوہر کے ثابت شدہ ظلم یا عدمِ نفقہ کے باعث ہو تو عورت پر مہر کی واپسی کا مالی بوجھ ساقط ہو، اور صرف عورت کی یکطرفہ طبعی ناپسندیدگی کی صورت میں مہر کی واپسی کا اطلاق ہو؟
  • کیا قانون میں ایسی ترمیم ناگزیر نہیں کہ جب تک عورت کی طرف سے وصول شدہ مہر یا بدلِ خلع عدالت میں عملاً جمع نہ کروایا جائے، تب تک خلع کی ڈگری معلق رہے اور نافذ العمل قرار نہ دی جائے، تاکہ مرد کو وصولی کے لیے الگ سے دیوانی عدالتوں میں دھکے نہ کھانے پڑیں؟

مرحلہ 6:      بچوں کی حوالگی، ملاقات اور خرچہ Child Custody, Visitation and Maintenance

  • خلع کی ڈگری جاری ہوتے ہی بچوں کو والد سے مکمل کاٹ دینے اور والد کو محض ماہانہ ایک یا دو گھنٹے کی کچہری میں تضحیک آمیز ملاقات تک محدود کرنے کے موجودہ نظام کا سدباب کیسے ممکن ہے؟
  • [ضمیمہ/Annex الف]:
    کیا اس قانونی اصول کو واضح اور غیر متنازع نہیں بنایا جانا چاہیے کہ میاں بیوی کے تنازع کے اثرات سے بچوں کو مکمل آزاد رکھا جائے اور باپ کی اولاد کے متعلق مالی کفالت (تعلیم، صحت، نفقہ) کی ذمہ داری برقرار رہے؟
  • کیا خلع کے حتمی فیصلے کے ساتھ ہی بچوں کی مشترکہ سرپرستی (Shared Parenting) اور باعزت ملاقات کا مکمل نظام طے کرنا فیملی کورٹ کے لیے لازمی نہیں ہونا چاہیے؟
  • والد پر خرچۂ نان نفقہ کا فوری قانونی بوجھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ ملاقات کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی سخت سزائیں نہ ہونا کس قانونی و اخلاقی توازن کے تحت درست ہے؟

مرحلہ 7:      قانونی و ادارتی اصلاحات Structural and Legislative Reforms

  • کیا فیملی کورٹس ایکٹ 1964ء اور مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء میں فوری ترمیم کر کے خلع کے مقدمے میں شوہر کی ذاتی یا ورچوئل (آن لائن) موجودگی اور مکمل مؤقف کے اندراج کو حتمی فیصلے کے لیے قانونی شرط قرار نہیں دیا جانا چاہیے؟
  • کیا ہر فیملی کورٹ کے ساتھ شریعہ اسکالرز، تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات اور فیملی کاؤنسلرز پر مشتمل ایک لازمی "میڈی ایشن سیل" قائم نہیں کیا جانا چاہیے جس کی تفصیلی رپورٹ کے بغیر عدالت خلع کی کارروائی آگے نہ بڑھا سکے؟

الگ خصوصی ضمیمہ:     نکاح نامہ، تفویضِ طلاق اور مہرِ معجل کی دستاویزی شرائط Nikkahnama Reforms

(یہ وہ بنیادی نکات ہیں جو مقدمے سے قبل نکاح کے وقت سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہیں آخر میں شامل کیا گیا ہے)

نکتہ 1 (مہرِ معجل کی ادائیگی کا ثبوت)

کیا محض نکاح نامے میں مہرِ معجل کی رقم کے اندراج کو ادائیگی کا قطعی ثبوت ماننے کے طریقہ کار کو بدل کر، اس کے ساتھ باقاعدہ بینک ٹرائل، الگ دستخطی رسید، یا دو گواہوں کی موجودگی میں بیوی کا الگ تصدیقی بیان منسلک کرنا قانونی طور پر لازمی نہیں ہونا چاہیے تاکہ بعد میں ادائیگی کے انکاری بیانات اور نزاعات کا سدباب ہو؟

نکتہ 2 (تفویضِ طلاق اور نکاح رجسٹرار کی جوابدہی)

نکاح نامے کے کالم نمبر 18 (حقِ طلاقِ تفویض) اور خصوصی شرائط کو غیر ضروری طور پر کاٹ دینے کی روک تھام کے لیے کیا نکاح رجسٹراروں پر یہ قانونی پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے کہ وہ فریقین کو ان تمام شقوں کے شرعی و قانونی اثرات سمجھا کر باقاعدہ توثیق کروائیں؟

(الشریعہ — نومبر ۲۰۲۶ء)

الشریعہ — نومبر ۲۰۲۶ء

جلد ۳۷ ، شمارہ ۱۱

’’خطباتِ فتحیہ: احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘ (۱۷)
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مولانا ڈاکٹر محمد سعید عاطف

امتِ مسلمہ کی تعمیر و تشکیل کا نبوی منہج (۴)
مولانا ڈاکٹر محمد ابوبکر فاروقی

حدیث میں بیان کی گئی علاماتِ قیامت کی تاریخی واقعات سے ہم آہنگی (۷)
ڈاکٹر محمد سعد سلیم

محاضراتِ فقہ (۵)
ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ

حنفی اصولی منہج (۶)
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

کیا مذہب پر سوال اٹھانا الحاد ہے؟
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی
عامر احمد عثمانی

کیا قدیم علمِ کلام دورِ حاضر میں ایک  غیر متعلق روایت بن چکا ہے؟ (۱۱)
ڈاکٹر مفتی ذبیح اللہ مجددی

’’اسلام اور ارتقا: الغزالی اور جدید ارتقائی نظریات‘‘ کا جائزہ (۱۹)
ڈاکٹر شعیب احمد ملک
محمد یونس قاسمی

سائنس کا قبلہ
فرحت علی بیگ

فکری انحراف اور علماء کرام کی ذمہ داری
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
مفتی شاد محمد شاد

اوّلیاتِ برصغیر
ڈاکٹر فضل الرحمٰن محمود

تاریخ کا ایک ورق
اسرار الرحمٰن
ڈاکٹر سید راشد علی

بنیادی مذہبی تعلیم
مولانا قاری محمد طیب قاسمیؒ

اسلام کا سیاسی نظام: ایک قانونی تجزیہ (۲)
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

اسلام اور شخصی آزادی (۳)
ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر
ذیشان ہاشم

عدالتی خلع کے مسائل
ڈاکٹر محمد امین

Pakistan and the Muslim World: Where We Stand, Where We Go
Maulana Fazal-ur-Rehman

Human Rights: Five Key Differences Between Islamic & Western Perspectives
Abu Ammar Zahid-ur-Rashdi

امتِ مسلمہ کا انتشار اور بڑی طاقتوں کا کردار
محمد محسن اقبال

عرب حکومتوں کا مستقبل: بحران، خطرات اور امکانات
تبصرات

مولانا راشدی کے خطابات و بیانات اور مصروفیت
ادارہ

تلاش

شماریات