▲ ☰

مولانا منصوریؒ کا مشن آگے بڑھانے کی ضرورت

(ورلڈ اسلامک فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب)

سب سے پہلے تو میں اپنے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، بالخصوص جناب مفتی عمیر ذوالفقار صاحب کا، جنہوں نے ہماری اس باہمی آن لائن مشاورت اور گفتگو کا اہتمام کیا، جس کے ذریعے ہمیں اپنے عظیم بزرگ، ساتھی، دوست اور قائد حضرت مولانا محمد عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر اپنے جذبات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملا۔

حضرت مولانا ہمارے قائد، رہنما، بزرگ اور ہماری ٹیم کے سربراہ تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات جنت میں بلند سے بلند تر فرمائے اور ہمیں ان کے مشن اور مقصد کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مولانا محمد عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ سے کچھ عرصہ قبل ٹیلی فون پر مختصر گفتگو ہوئی تھی، میں نے ان کی خیریت دریافت کی، وہ علیل تھے، انہوں نے بھی میری خیریت دریافت فرمائی۔ اس کے بعد اچانک یہ افسوس ناک اور صدمہ انگیز خبر ملی کہ حضرت مولانا اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ہر انسان نے اس دنیا سے رخصت ہونا ہے لیکن بعض شخصیات کا مقام، کردار اور کام ایسا ہوتا ہے کہ ان کے جانے کے بعد ایک بہت بڑا خلا محسوس ہوتا ہے۔ اگرچہ حضرت مولانا نے اپنی زندگی کے آخری چند سال بیماری کی حالت میں گزارے، لیکن بعض شخصیات کا محض وجود ہی کام کرنے والوں کے لیے ایک بہت بڑا سہارا ہوتا ہے۔ ہم اپنے کاموں میں ان کا ذکر کرتے تھے، انہیں یاد کرتے تھے اور ان کی موجودگی سے حوصلہ حاصل کرتے تھے۔

حضرت مولانا متعدد جہات سے کام کرنے والے بزرگ تھے۔ انہوں نے ایک عرصے تک تبلیغی جماعت کے ساتھ عملی طور پر کام کیا، تبلیغی مرکز میں امامت کے فرائض انجام دیے، حضرت مولانا امیر التبلیغ محمد یوسف دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ کام کیا اور حضرت مولانا سعید احمد خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ بھی کئی سال ایک رفیق کار کی حیثیت سے گزارے۔

فکری اور علمی کام، مسائل کو محسوس کرنا، ان کی نشاندہی کرنا، رہنمائی فراہم کرنا اور متعلقہ لوگوں کو ان مسائل کی طرف متوجہ کرنا، یہ ان کا خاص ذوق اور امتیازی وصف تھا۔ مجھے بھی ان کے ساتھ رفاقت کا شرف حاصل رہا۔ ہم نے ان کی سرپرستی میں ایک کام کا آغاز کیا۔ لندن میں ہمارے بزرگ حضرت مولانا مفتی عبد الباقی صاحب، حضرت مولانا منظور صاحب اور حضرت مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی صاحب کی سرپرستی بھی ہمیں حاصل رہی۔ 

اس کام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ عالم اسلام کو علمی، فکری اور سیاسی میدانوں میں جو مسائل درپیش ہیں، ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے، ان کے بارے میں بریفنگ تیار کی جائے، متعلقہ لوگوں کو متوجہ کیا جائے اور متعلقہ حلقوں میں بیداری پیدا کی جائے۔ اسی مقصد کے لیے ورلڈ اسلامک فورم کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا گیا۔ الحمد للہ، کئی سال تک اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم متحرک رہے۔ ہندوستان سے حضرت مولانا سعید احمد پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ، ڈھاکہ سے حضرت مولانا محی الدین خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ، جنوبی افریقہ سے حضرت مولانا ڈاکٹر سلمان صاحب رحمۃ اللہ علیہ، جبکہ پاکستان سے ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب اور جناب صلاح الدین صاحب رحمہم اللہ تعالیٰ سمیت دیگر اہل علم اور شخصیات کی سرپرستی اور رہنمائی حاصل رہی۔

ہمارا مقصد تھا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بحث و مباحثے کے ذریعے ایک متوازن رائے قائم کی جائے، مسائل کے بارے میں صحیح سمت متعین کی جائے، متعلقہ لوگوں کے لیے بریفنگ کا اہتمام ہو، اپنی بات ان تک پہنچائی جائے اور کام کرنے والے افراد و اداروں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا جائے۔ مجھے یاد ہے کہ حضرت مولانا مجاہد الاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ بھی ایک سال ہماری دعوت پر لندن تشریف لائے تھے۔ انہوں نے ایک اہم بات کہی تھی کہ ضروری نہیں کہ آپ لوگ تمام کام خود کریں؛ اگر آپ مسائل پر غور و فکر کریں، بریفنگ تیار کریں، متعلقہ لوگوں کو متوجہ کریں اور لابنگ کے ذریعے ذمہ دار حلقوں کو عملی اقدامات کی طرف راغب کریں تو یہ بھی ایک اہم خدمت ہے۔

الحمد للہ، ہم نے کسی نہ کسی درجے میں اس کام کو آگے بڑھایا۔ بعد میں کچھ رکاوٹیں بھی پیدا ہوئیں، لیکن حضرت مولانا منصوری رحمۃ اللہ علیہ اپنے طور پر اور میں اپنے طور پر، جبکہ ہمارے دیگر ساتھی، خصوصاً مولانا مفتی برکت اللہ صاحب، مولانا ڈاکٹر اکرم ندوی صاحب اور مولانا رضا الحق صاحب سمیت دیگر احباب، اپنے اپنے دائرۂ کار میں خدمات انجام دیتے رہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

آج مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ ہم سے رخصت ہو گئے ہیں، لیکن اپنی یادیں ہمارے درمیان چھوڑ گئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے دوست اور ساتھی ان کے مشن کو ان کے ساتھ ہی رخصت نہ ہونے دیں، بلکہ اسے باقی رکھنے اور آگے بڑھانے کا اہتمام کریں۔ دین، ملت اور امت کی خدمت کے جس بھی دائرے میں ہم کام کر سکتے ہیں، ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق اس مشن کو جاری رکھنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کی یاد تازہ رکھنے اور ان کے مشن کے لیے کام کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ)

اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ

اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ
اداریہ

ورلڈ اسلامک فورم کا خصوصی تعزیتی ریفرنس
مفتی عمیر ذوالفقار

مولانا منصوریؒ کا مشن آگے بڑھانے کی ضرورت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

مولانا منصوریؒ سے میرا تعلق اور چند یادیں
مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی

مولانا منصوریؒ کی فکری و علمی جدوجہد اور مشفقانہ مزاج
حضرت مولانا قاسم رشید

آہ! مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ
ڈاکٹر محمد اکرم ندوی

مولانا محمد عیسیٰ منصوری: ایک عالم، ایک مفکر اور ایک صاحبِ بصیرت دانشور
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ
مولانا رضاء الحق سیاکھوی

مولانا عیسیٰ منصوری کی چند یادیں
ڈاکٹر شہزاد اقبال شام

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی افتادِ طبع
ڈاکٹر حافظ سید عزیز الرحمٰن

برطانیہ میں ایک اور مخلص و فعال عالم دین چل بسے
محمد غزالی خان

مولانا منصوریؒ کی علمی و دعوتی خدمات کو خراجِ عقیدت
مولانا شہزاد انوری
سہیل احمد بلالی

مولانا منصوریؒ کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر
مولانا ابوحذیفہ قاسمی

مولانا عیسیٰ منصوریؒ — امیرِ شریعتؒ کے شہر میں!
مولانا حافظ سید محمد کفیل بخاری

مولانا منصوریؒ اور مسلمانوں کا اتحاد
ڈاکٹر حافظ صفوان محمد چوہان

خود احتسابی کی آواز اٹھانے والی شخصیت
مولانا سید متین احمد

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحب رحمہ اللہ کی وفات
مولانا مختار عالم سہرساوی

مولانا منصوریؒ سے ایک مختصر ملاقات
مولانا محسن خان ندوی

عالمِ اسلام ایک ممتاز عالم، صاحب قلم اور مفکر سے محروم ہوگیا
ڈاکٹر پرنس فیروز احمد منصوری

مولانا منصوریؒ کی وفات — فکری اور دعوتی خسارہ
مولانا محمد عرباض خان سواتی

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی رحلت
مفتی نہال عالم ندوی

ایک صاحب علم و فکر کا سانحۂ ارتحال
مفتی سعید ندوی

مختصر تعزیتی پیغامات و تاثرات
میڈیا

تلاش

شماریات