انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مشہور عالم دین، مفکر و دانش ور حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ موصول ہوئی۔
مولانا کا تعلق مہاراشٹر سے تھا، تاہم ایک طویل عرصے سے لندن میں مقیم تھے۔ آپ ورلڈ اسلامک فورم کے بانی و چیئرمین تھے۔ مغربی تہذیب و فلسفے پر گہری نظر رکھتے تھے اور اس کے فکری محاذ پر مؤثر تنقید و تجزیہ آپ کی علمی شناخت کا نمایاں حصہ تھا۔ میڈیا، نصاب تعلیم، فکری و علمی محاذ اور اتحاد امت جیسے اہم میدانوں میں آپ نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
حضرت مولانا کی رحلت علمی و فکری حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالی ان کی علمی و دینی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔




















