▲ ☰

مولانا عیسیٰ منصوریؒ — امیرِ شریعتؒ کے شہر میں!

‎حضرت مولانا عیسیٰ منصوری رحمہ اللہ آج 7 نومبر 2026ء کو برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مولانا عیسیٰ منصوری ایک جید عالم دین، روشن خیال مفکر اور عظیم مبلغ اسلام تھے۔ انہوں نے اپنی تحریر و تقریر کے ذریعے عمر بھر اسلام کی خدمت کی۔ کئی برس قبل وہ پاکستان تشریف لائے تو ان کی صحبت و مجلس سے علمی فیض حاصل کر نے کا موقع ملا۔ ان کے بارے میرا احساس یہ تھا کہ وہ چلتے پھرتے اسلام کے داعی ہیں۔ 

مولانا عیسیٰ منصوری رحمہ اللہ ملتان بھی تشریف لائے اور مجلس احرار اسلام کے بانی، عظیم مجاہدِ آزادی امیر شریعت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کے مرقد پر فاتحہ کے لیے تشریف لے گئے، مرکز احرار (دار بنی ہاشم، ملتان) میں ایک روز قیام فرمایا۔ فرزند امیر شریعت مولانا سید عطاء المھیمن بخاری رحمہ اللہ سے ملاقات کی اور مسجد ختم نبوت میں میرے چھوٹے بھائی پروفیسر سید محمد ذوالکفل بخاری رحمہ اللہ کا نکاح پڑھایا۔ نہایت خوب صورت، مختصر اور علمی تقریر بھی کی۔ مولانا عیسیٰ منصوری رحمہ اللہ مجلس احرار اسلام کے مرکزی دفتر لاہور بھی تشریف لائے اور عصرِ حاضر میں اسلام کی دعوت و تبلیغ کے تقاضے کے عنوان پر قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت علمی گفتگو فرمائی، جس کی روشنی آج بھی دلوں میں محسوس ہے۔

مولانا عیسیٰ منصوری رحمہ اللہ کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا۔ ان کی حسین یادوں اور قیمتی باتوں سے دل معمور ہے۔ مولانا عیسیٰ منصوری دعوت دین کے لیے ایک تڑپتا ہوا مضطرب دل رکھتے تھے۔ مولانا اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارہ تھے۔ وہ تعلیمی و فکری، علمی و اخلاقی اور دعوتی و تبلیغی میدان کے آدمی تھے۔ ان میدانوں میں انہوں نے کام کیا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو بہت نفع پہنچایا۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی دینی مساعی قبول فرمائے، ان کے حسنات قبول فرما کر کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور آپ کے تمام لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

fb.com/share/p/19sBonUqwb

(اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ)

اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ

اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ
اداریہ

ورلڈ اسلامک فورم کا خصوصی تعزیتی ریفرنس
مفتی عمیر ذوالفقار

مولانا منصوریؒ کا مشن آگے بڑھانے کی ضرورت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

مولانا منصوریؒ سے میرا تعلق اور چند یادیں
مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی

مولانا منصوریؒ کی فکری و علمی جدوجہد اور مشفقانہ مزاج
حضرت مولانا قاسم رشید

آہ! مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ
ڈاکٹر محمد اکرم ندوی

مولانا محمد عیسیٰ منصوری: ایک عالم، ایک مفکر اور ایک صاحبِ بصیرت دانشور
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ
مولانا رضاء الحق سیاکھوی

مولانا عیسیٰ منصوری کی چند یادیں
ڈاکٹر شہزاد اقبال شام

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی افتادِ طبع
ڈاکٹر حافظ سید عزیز الرحمٰن

برطانیہ میں ایک اور مخلص و فعال عالم دین چل بسے
محمد غزالی خان

مولانا منصوریؒ کی علمی و دعوتی خدمات کو خراجِ عقیدت
مولانا شہزاد انوری
سہیل احمد بلالی

مولانا منصوریؒ کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر
مولانا ابوحذیفہ قاسمی

مولانا عیسیٰ منصوریؒ — امیرِ شریعتؒ کے شہر میں!
مولانا حافظ سید محمد کفیل بخاری

مولانا منصوریؒ اور مسلمانوں کا اتحاد
ڈاکٹر حافظ صفوان محمد چوہان

خود احتسابی کی آواز اٹھانے والی شخصیت
مولانا سید متین احمد

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحب رحمہ اللہ کی وفات
مولانا مختار عالم سہرساوی

مولانا منصوریؒ سے ایک مختصر ملاقات
مولانا محسن خان ندوی

عالمِ اسلام ایک ممتاز عالم، صاحب قلم اور مفکر سے محروم ہوگیا
ڈاکٹر پرنس فیروز احمد منصوری

مولانا منصوریؒ کی وفات — فکری اور دعوتی خسارہ
مولانا محمد عرباض خان سواتی

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی رحلت
مفتی نہال عالم ندوی

ایک صاحب علم و فکر کا سانحۂ ارتحال
مفتی سعید ندوی

مختصر تعزیتی پیغامات و تاثرات
میڈیا

تلاش

شماریات