▲ ☰

مختصر تعزیتی پیغامات و تاثرات

معروف عالم دین، اسلامی مفکر اور ورلڈ اسلامک فورم کے چیئرمین مولانا محمد عیسی منصوریؒ کے لندن میں انتقال کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ آپ کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے تھا اور آپ نے جامعہ اسلامیہ ڈابھیل سے دینی تعلیم حاصل کی۔ آپ کئی دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھے، جہاں دعوت و تبلیغ، تصنیف و تالیف اور علمی و فکری سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آپ لندن کے تبلیغی مرکز میں کئی برس امامت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ 1992ء میں مولانا زاہد الراشدی اور دیگر علماء کے ساتھ مل کر ورلڈ اسلامک فورم کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد مغربی فکر و فلسفے کا علمی جائزہ لینا اور اسلام کے بارے میں پیدا ہونے والے سوالات کا مدلل جواب پیش کرنا تھا۔ دینی مدارس کی تعلیمی اصلاحات، علماء کی فکری تربیت اور عصر حاضر کے مسائل پر آپ کے متعدد مضامین اور تصانیف شائع ہوئیں۔ آپ کی وفات سے علمی و دینی حلقے ایک صاحبِ فکر عالم سے محروم ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائے، ان کی دینی و علمی خدمات قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

ایک کمنٹ: مولانا کا تعلق گجرات سے نہیں تھا، وہ ہمارے ہی ضلع سے متصل "امراوتی صوبہ مھاراشٹرا" سے تھے — تصحیح فرما لیں — البتہ ان کی تعلیم ڈابھیل میں ہوئی۔ (محمد حمزہ نعمانی)

fb.com/share/p/1CjR8RJ9Zq

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ معروف عالم دین مولانا عیسیٰ منصوریؒ لندن میں انتقال کر گئے، علمی و فکری دنیا سوگوار- لندن سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ معروف عالم دین اور اسلامی مفکر مولانا عیسیٰ منصوریؒ کے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے۔ اسماعیل عمران نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مولانا عیسیٰ منصوریؒ کو مغربی فلسفے کا ناقد، مدارس کا مصلح اور علماء کی تربیت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ ان کے مطابق مولانا منصوریؒ انسانی استحصال اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے والے ایک بے باک عالم تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائے، ان کی دینی و علمی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ اہل خانہ، متعلقین اور شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

fb.com/share/p/19fmRhBMbu


ایک ممتاز عالم دین کی رحلت؛ علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر۔ برطانیہ کے ممتاز عالم دین، صاحب قلم، داعی دین اور اسلامک فورم کے بانی و چیئرمین حضرت مولانا محمد عیسیٰ منصوری صاحب کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ موصول ہوئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مولانا کی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت، دعوت و تبلیغ، اصلاح معاشرہ اور اشاعت علم کے لیے وقف رہی۔ آپ کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کی رحلت سے علمی و دینی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کا پر ہونا آسان نہیں۔ بلاشبہ اہل علم کی وفات صرف ایک فرد کی جدائی نہیں بلکہ علم و حکمت کے ایک روشن چراغ کا بجھ جانا ہے۔ اللہ رب العزت حضرت مولانا کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی دینی و علمی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان، متعلقین اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

fb.com/share/p/19ePNMaBdX

مولانا عیسیٰ منصوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ دیار غیر میں اسلام کا پرچم بلند کرنے والوں میں سے تھے، میدانِ دعوت کے شہ سوار تھے۔ زمانہ طالب علمی میں ملاقات کا شرف ملا تھا اور ان کی بصیرت افروز گفتگو سے محظوظ ہوا تھا۔ آج دار فانی سے کوچ کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ بھرپور مغفرت فرمائے اور اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

fb.com/share/p/1FSVF6nby3

انا للہ وانا الیہ راجعون- معروف اسلامی اسکالر حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ چیئرمین اسلامک فورم لندن کا انتقال پُر ملال۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مولانا کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے اور ان کی تمام علمی، دینی، دعوتی و تبلیغی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ، متعلقین، شاگردوں، رفقاء اور تمام محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

fb.com/share/p/19WyEBbeVN

آج مشہور عالم دین مولانا عیسیٰ منصوری (لندن) انتقال فرما گئے، مولانا محترم نے کئی کتابیں بھی لکھیں علم دوست نفس تھے، مولانا محترم جب بھی ملک ہندوستان تشریف لاتے تو دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ بھی تشریف لاتے، بس ہماری ملاقات مولانا محترم سے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں ہوئی، آپ کا محاضرہ بھی ہوتا اور سوال جواب کا سیشن بھی، راقم الحروف نے بھی مولانا مرحوم سے سوال کئے جن کا مولانا نے جواب عنایت فرمایا تھا۔ رب کریم غریق رحمت فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

fb.com/share/p/1DrFBpA4bK

شہرت یافتہ عالم دین، ممتاز صاحب قلم، بین‌ الاقوامی شخصیت حضرت مولانا عیسیٰ صاحب منصوریؒ چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم لندن کا آج انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون- (ابو حذیفہ قاسمی)

fb.com/share/p/1VUoqmkthb

خبر آرہی ہے کہ مشہور عالم دین، درجنوں کتابوں کے مصنف و مؤلف ڈاکٹر مولانا محمد عیسیٰ منصوری صاحبؒ مقیم لندن کا انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس نصیبہ بنائے اور تمام متعلقین پسماندگان اور وارثین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ (محمد قمر الزماں ندوی)

fb.com/share/p/1ADDvYxcX7

معروف عالم دین، صاحب علم و فضل حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحب ورلڈ اسلامک فورم لندن کے چیئرمین کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ آپ کی علمی، دینی اور دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (مولانا امجد نواز)

fb.com/share/p/1FAks3Md6A

مشہور و معروف علمی و فکری شخصیت حضرت مولانا عیسیٰ منصوریؒ لندن بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گۓ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ مولانا کی مغفرت فرمائے آمین ساتھ ہی تمام اہل خانہ سمیت سبھی محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ جمعیت ابناۓ ہند اس دکھ کی گھڑی میں اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتی ہے۔

fb.com/share/p/1CTqxKfBHA

کل نفس ذائقۃ الموت۔ معروف عالم دین مولانا عیسیٰ منصوریؒ کا لندن میں انتقال۔ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔ (مولانا سہیل اختر / رابطہ صحافت اسلامی ہند)

fb.com/share/p/1CV8Xi55uJ

طلبۂ عزیز کے افادے کے لئے مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ کا حضرت مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی علیہ الرحمۃ کی حیات و خدمات پر نہایت وقیع مضمون پرنٹ کر کے آویزاں کیا گیا۔ جو احباب پی ڈی ایف کے خواہش مند ہوں، تو وہ میرے نمبر 9001835816 پر رابطہ کر کے مانگ سکتے ہیں۔

fb.com/share/p/19o5LRNuri

خبر غم افسوس ناک واقعہ یہ دنیا ایک اور عالم دین سے محروم ہو گئی ہے مولانا عیسیٰ منصوری صاحب انتقال فرما گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالی محروم کے مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے۔

fb.com/share/r/1FSTR5xPsX

شہرت یافتہ عالم دین، ممتاز صاحب قلم، بین‌ الاقوامی شخصیت حضرت مولانا عیسیٰ صاحب منصوریؒ چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم لندن کا آج انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون (عارف ندیم منصوری)

fb.com/share/p/1EStdGyhkq

مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ لندن کا انتقال ہو گیا۔ وہ مغربی فلسفہ کے ناقد، مدارس کے مصلح، علماء کے مربی اور انسانی استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے والے قلندر تھے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔

fb.com/share/p/1LneBkTH1k

مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ کا لندن میں انتقال ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو نور سے منور فرما اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔

fb.com/share/p/1CJ9eGtsLp

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کے انتقال کی خبر میڈیا پر آرہی ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم بارہا اسلامک اسٹڈیز بڑودہ گجرات میں تشریف لاتے تھے اور بڑی لمبی اور مختلف موضوعات پر باتیں ہوا کرتی تھی۔ اس کی تفصیل بعد میں تحریر کریں گے انشاء اللہ۔ اب صرف اتنا ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، آمین ثم آمین۔

fb.com/share/p/1KTjSgGuVS

حضرت مولانا عیسیٰ صاحب منصوری لندن اب ہمارے بیچ نہیں رہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین۔ (نوشاد زبیر ملک / الکتاب فاؤنڈیشن)

fb.com/share/p/19yNNWFr8d

fb.com/share/p/1HjYXyHgzC

fb.com/share/p/1E3V6Rwq4A

مولانا عیسیٰ منصوری صاحب کی وفات کی خبر آ رہی ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ خدا مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

fb.com/share/p/19zUW5A8T2

مشہور عالم مفکر دانشور حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ مقیم لندن کا انتقال ہوگیا ہے۔ مولانا مہاراشٹر کے رہنے والے تھے، وہ عرصہ سے لندن میں مقیم تھے، ورلڈ اسلامک فورم کے بانی و چیئرمین تھے، مغربی تہذیب و فلسفہ کے ناقد تھے اور مختلف علمی و فکری میدانوں، میڈیا نصاب تعلیم اور اتحاد امت کے شعبوں میں بیش بہا خدمات انجام دیں، اللہ مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے۔

fb.com/share/p/1HRJRQCaX8

مولانا عیسیٰ منصوریؒ ہندوستان کے ایک صاحب بصیرت عالم دین ہیں۔ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ تبلیغی جماعت کے امیر اور مولانا محمد الیاسؒ کے فرزند حضرت جی مولانا یوسف صاحبؒ کے ساتھ رہے۔ اس کے علاوہ شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ اور دیگر مشائخ کی صحبتوں سے فیض یاب ہوئے۔ سال 2011ء میں ماہ نامہ الشریعہ میں انھوں نے ایک مضمون لکھا تھا: شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد؛ اس مضمون میں انھوں نے مروجہ تصوف اور شخصیات کی تقدیس میں غلو کے مظاہر پر نقد کیا تھا۔ مضمون علمی نوعیت کا ہے اور ساتھ کہیں کہیں جذبات کا اظہار بھی ہے۔ اس مضمون کا لنک کمنٹ میں دیا جاتا ہے۔

fb.com/share/p/1Ba66jisxD

ممتاز عالم دین مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ لندن میں انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ مولانا کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ مولانا منصوریؒ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا محمد یوسف کاندھلویؒ کے ساتھیوں میں سے تھے۔ اللہ تعالیٰ مولانا صاحبؒ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

fb.com/share/p/19ryhaHZpi


حضرت مولانا عیسیٰ صاحب منصوریؒ (لندن) کی وفات کی خبر سن کر دل نہایت رنجیدہ اور غمگین ہے۔ ایک علمی و دینی شخصیت کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا یقیناً‌ بڑا صدمہ ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی دینی و علمی خدمات کو قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام متعلقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 

fb.com/share/p/1cYMSBsVT5

ممتاز عالم دین، اسلامی اسکالر اور مصنف مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ لندن میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پھیل گئی۔ ورلڈ اسلامک فورم کی جانب سے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علمی، دعوتی اور فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔  مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ کا تعلق بھارت کی ریاست گجرات سے تھا اور وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے لندن میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1992ء میں ممتاز عالم دین مولانا زاہد الراشدی اور دیگر رفقاء کے ساتھ مل کر ورلڈ اسلامک فورم کی بنیاد رکھی۔ وہ اس کے پہلے سیکرٹری جنرل بھی رہے، بعد ازاں 1997ء سے فورم کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ ایک صاحب علم، صاحب قلم اور مفکر عالم دین تھے۔ انہوں نے اپنی تحریروں، علمی مباحث اور دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے مسلمانوں میں فکری بیداری پیدا کرنے اور عصر حاضر کے مسائل کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر اجاگر کرنے کے لیے طویل عرصے تک کام کیا۔ ان کے سینکڑوں مضامین اور متعدد تصانیف علمی و دینی حلقوں میں اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کی وفات کو برطانیہ سمیت دنیا بھر کے دینی و علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا علمی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ (منقول)

fb.com/share/p/1AFSRSMS62

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ کے ساتھ کچھ یادگار پل۔ لندن میں مقیم ہندوستان کے مشہور عالم دین اور مفکر حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ بھی مسافرانِ آخرت میں شامل ہو گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کی حسنات کو قبول فرمائے آمین۔ مولانا مرحوم سے ہماری ایک دو ملاقاتیں ہوئیں، ہم نے ان کو ایک خلیق انسان اور قوم و ملت کا درد رکھنے والا فرد پایا۔ ان کے بیانات بھی سنے اور ان کی تصنیفات بھی نظر سے گزریں، مشترک طور پر جو چیز ہمیں محسوس ہوئی وہ ان کی امت کے تئیں فکر مندی اور اس کی اصلاح کی کڑھن تھی۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

https://facebook.com

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جناب مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ آج لندن میں وفات پا گئے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل بخشش فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور آگے کے تمام مراحل میں کامیابی نصیب فرمائے۔ ایک موقع پر داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب ہمارے گھر تشریف لائے، تو مولانا عیسیٰ منصوری صاحبؒ بھی ملاقات کے لیے حاضر ہوئے۔ اس ملاقات میں مولانا کلیم صدیقی صاحب گفتگو کم فرماتے، اور مولانا منصوری صاحبؒ اپنی فکری گفتگو، وسعتِ نظر اور امت کے درد کی بنا پر ساری مجلس کی زینت رہے۔ رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 

https://facebook.com



(اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ)

اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ

اشاعت بیاد مولانا محمد عیسیٰ منصوریؒ
اداریہ

ورلڈ اسلامک فورم کا خصوصی تعزیتی ریفرنس
مفتی عمیر ذوالفقار

مولانا منصوریؒ کا مشن آگے بڑھانے کی ضرورت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

مولانا منصوریؒ سے میرا تعلق اور چند یادیں
مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی

مولانا منصوریؒ کی فکری و علمی جدوجہد اور مشفقانہ مزاج
حضرت مولانا قاسم رشید

آہ! مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ
ڈاکٹر محمد اکرم ندوی

مولانا محمد عیسیٰ منصوری: ایک عالم، ایک مفکر اور ایک صاحبِ بصیرت دانشور
ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری رحمۃ اللہ علیہ
مولانا رضاء الحق سیاکھوی

مولانا عیسیٰ منصوری کی چند یادیں
ڈاکٹر شہزاد اقبال شام

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی افتادِ طبع
ڈاکٹر حافظ سید عزیز الرحمٰن

برطانیہ میں ایک اور مخلص و فعال عالم دین چل بسے
محمد غزالی خان

مولانا منصوریؒ کی علمی و دعوتی خدمات کو خراجِ عقیدت
مولانا شہزاد انوری
سہیل احمد بلالی

مولانا منصوریؒ کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر
مولانا ابوحذیفہ قاسمی

مولانا عیسیٰ منصوریؒ — امیرِ شریعتؒ کے شہر میں!
مولانا حافظ سید محمد کفیل بخاری

مولانا منصوریؒ اور مسلمانوں کا اتحاد
ڈاکٹر حافظ صفوان محمد چوہان

خود احتسابی کی آواز اٹھانے والی شخصیت
مولانا سید متین احمد

حضرت مولانا عیسیٰ منصوری صاحب رحمہ اللہ کی وفات
مولانا مختار عالم سہرساوی

مولانا منصوریؒ سے ایک مختصر ملاقات
مولانا محسن خان ندوی

عالمِ اسلام ایک ممتاز عالم، صاحب قلم اور مفکر سے محروم ہوگیا
ڈاکٹر پرنس فیروز احمد منصوری

مولانا منصوریؒ کی وفات — فکری اور دعوتی خسارہ
مولانا محمد عرباض خان سواتی

مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی رحلت
مفتی نہال عالم ندوی

ایک صاحب علم و فکر کا سانحۂ ارتحال
مفتی سعید ندوی

مختصر تعزیتی پیغامات و تاثرات
میڈیا

تلاش

شماریات