حضرت مولانا عیسیٰ منصوری کے انتقال سے عالمِ اسلام ایک ممتاز عالم، صاحب قلم اور مفکر سے محروم ہو گیا۔ شہرت یافتہ عالم دین، ممتاز صاحب قلم، مفکر اور بین الاقوامی اسلامی شخصیت حضرت مولانا عیسیٰ منصوریؒ، چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم، لندن کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
حضرت مولانا عیسیٰ منصوریؒ نے اپنی پوری زندگی علم دین، دعوت، فکری و علمی بیداری اور ملت کی رہنمائی کے لیے وقف کر دی۔ ان کی علمی بصیرت، مؤثر قلم، وسیع فکری نظر اور عالمی سطح پر اسلامی فکر کی ترجمانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
ان کا انتقال علمی و فکری دنیا، بالخصوص عالم اسلام کے لیے ایک عظیم علمی و فکری خسارہ ہے۔ ان کی خدمات اور علمی و دعوتی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گا۔
اللہ تعالی حضرت مولانا عیسیٰ منصوریؒ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ، متعلقین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔




















