محترم مولانا عیسیٰ منصوری صاحب لندن کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین۔
مولانا کی کلکتہ آمد کے موقع پر خاکسار کو مولانا کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا تھا جب وہ جبریل انٹرنیشنل اسکول سے صبح ہمارے ادارہ تشریف لائے تھے اور ساتھ میں صبح کا ناشتہ نوش فرمایا تھا، اس مختصر سی ملاقات میں مولانا سے برطانیہ میں نصاب و نظامِ تعلیم پر کچھ گفتگو سننے کا اتفاق ہوا۔ مولانا مرحوم مولانا سید سلمان حسینی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے قدردان و مداح تھے۔ اللھم اغفرلہ و ارحمہ۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے




















