ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک کی ملاقاتیں

ادارہ

مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

اسلام آباد (دنیا نیوز) ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی موجود تھے، مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مذہبی اسکالر کا استقبال کیا، ڈاکٹر ذاکرنائیک نے مولانا فضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ پیش کیا اور سربراہ جے یو آئی کی اقتداء میں نماز مغرب بھی ادا کی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی ہے، اللہ تعالیٰ آپ کی پاکستان تشریف آوری کو آپ کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق مشترکہ ہدف ہے، ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی، کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔ اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، مولانا راشد سومرو، مولانا مصباح الدین، نور عالم خان، مولانا محمود شاہ، مفتی اویس عزیز، مفتی اسجد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ (دنیا نیوز، یکم اکتوبر ۲۰۲۴ء)

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا، امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں، آپ کے لیکچر انتہائی پر مغز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 2006ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی کہا کہ پاکستان آکر میری بڑی خواہش پوری ہو گئی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ میں نے 1991ء میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں، میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دوں گا۔ واضح رہے کہ ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک 10 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ (جیو نیوز، ۲ اکتوبر ۲۰۲۴ء)

پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اتحاد کی تشکیل کی تجویز دے دی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال پر مسلم دنیا کے اقدامات کے حوالے سے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو نیٹو کی طرح کا اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔ نیٹو کے 32 ممالک ہیں، اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہو تو تمام ممالک پر حملہ تصور ہوتا ہے۔ ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ 57 اسلامی ممالک کو بھی نیٹو کے اصولوں پر مبنی ایک اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔ اس طرح مسلمان ممالک ذیادہ طاقت ور ہوں گے، لیکن افسوس کے مسلمان تقسیم کا شکار ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟ اس پر مزید جواب دیتے ہوئے ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہر مسلمان کم از کم دعا تو ضرور کر سکتا ہے اور اس کے لیے بہترین وقت تہجد کا ہے۔ 

علاوہ ازیں معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے دوران کہی۔ سپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ و درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچے تھے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور عطا الرحمن نے ان کا استقبال کیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک آج (بدھ کو) کراچی کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کر دی گئی ہے۔ 

آج 2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن کی ملاقاتیں طے ہیں، اس کے علاوہ جامع الرشید کے سربراہ مفتی عبد الرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے۔ 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ 7 سے 10 اکتوبر تک ان کی نجی ملاقاتیں طے ہیں۔ جس کے بعد 11 اکتوبر کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔ (روزنامہ پاکستان، ۲ اکتوبر ۲۰۲۴ء)

سینیٹر ساجد میر سے ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) عالم اسلام کے عظیم سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی دعوت پر مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ پہنچ گئے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر علما نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے دفاتر کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے مرکز اہل حدیث آمد پر بہت مسرت ہو رہی ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا شکریہ کہ انہوں ہمیں مہمان نوازی کا اعزاز بخشا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان عوام خصوصاً دینی طبقات کے لیے خوش آئند ہے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ حافظ عبد الکریم، قاری صہیب میر محمدی، رانا شفیق خان پسروری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا عبد الرشید حجازی، حافظ یونس آزاد، حافظ معتصم الٰہی ظہیر، حافظ محمد علی یزدانی، میاں منظور احمد موجود تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے دورے پر آج دوپہر کو لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران ان کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے بھی ڈاکٹر ذاکر ملاقات کریں گے اور ان کا بیوروکریٹس سے بھی خطاب متوقع ہے۔ (دنیا نیوز، ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۴ء)

مولانا طارق جمیل سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔ مولانا طارق جمیل کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات کے دوران ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے، میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں۔ ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا جذبہ تو باہر دیگر ممالک میں دیکھ چکا ہوں لیکن جب پاکستان آیا تو ان کا جذبہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کا پوٹینشل بہت ہائی ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور ہمیشہ پاکستانیوں سے امید رہتی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آکر دل بے حد خوش ہوا۔ پہلے جب انگریزی میں تقریر کرتا تھا سب سنتے تھے لیکن جب اردو میں تقریر شروع کی تو میرے خلاف باتیں شروع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف ایک تھا کہ جو لوگ میرے خلاف باتیں کرتے تھے۔ میں انہیں بلاتا تھا اور چند ہفتوں یا مہینوں بعد وہ دوست بن جاتے تھے۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے، میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا۔ ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثلِ ذاکر نائیک بنائے۔ ہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔ (روزنامہ پاکستان، لاہور ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۴ء)

میاں محمد نواز شریف سے ملاقات

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں میاں نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دینی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورے کے آغاز میں کراچی میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا جبکہ گزشتہ ہفتے انہوں نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل باضابطہ حیات ہے جو انسان کو اندھیروں سے روشنی میں لاتا ہے، یہ نور ہدایت اور باعث فلاح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قرآن پاک کی روشنی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ (جیو نیوز، ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴ء)

راؤ دلشاد: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔ معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔ جہاں ان کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سربراہ مسلم لیگ (ن )نواز شریف سے ہوئی۔ نواز شریف اور مریم نواز نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ (سٹی ۴۲، ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴ء)


اخبار و آثار

(الشریعہ — نومبر ۲۰۲۴ء)

الشریعہ — نومبر ۲۰۲۴ء

جلد ۳۵ ۔ شمارہ ۱۱

چھبیسویں دستوری ترمیم اور دینی حلقوں کے مطالبات
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

آئینِ پاکستان کی ترامیم
معظم خان لودھی

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۱۱۸)
ڈاکٹر محی الدین غازی

انسانیت کے اخلاقِ اربعہ (۲)
شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

مرویاتِ منافقین کی تحقیق : استفسار و جواب
ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر

بچوں سے قرآن حفظ کرانا
ڈاکٹر عرفان شہزاد

اسرائیل کا لبنان پر حملہ
ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی

تیسری عالمی جنگ کے آثار
عطیہ منور

دریائے نیل سے نہرِ فرات تک پھیلے ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ ہے یا کوئی ٹھوس منصوبہ؟
منزہ انوار

فلسطین کا ایک سال — روزنامہ جنگ کی خبری سرخیاں
روزنامہ جنگ

ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک کی ملاقاتیں
ادارہ

’’سلاطینِ ہند کی دینی و مذہبی مساعی‘‘
محمد عرفان ندیم

سلاطینِ ہند کی دینی و مذہبی مساعی از شمیم اختر قاسمی
پروفیسر عاصم منیر

یادِ حیات (۱) : خاندانی پس منظر / شیخینؒ کا تعلیمی سفر
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

Elopements and Our Legal Framework
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

تلاش

Flag Counter