الشریعہ — نومبر ۲۰۲۴ء

چھبیسویں دستوری ترمیم اور دینی حلقوں کے مطالبات

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ پارلیمنٹ میں دستورِ پاکستان کی ۲۶ویں ترمیم منظور ہوئی ہے، اس پر ملک بھر میں ہر سطح پر بحث جاری ہے۔ چونکہ اس میں بعض باتیں شریعت اور نفاذِ اسلام سے متعلق ہیں اس لیے دینی حلقے بھی اس پر مسلسل مکالمہ و مباحثہ کر رہے ہیں۔ یہ ترامیم جیسے بھی ہوئی ہیں یہ ایک الگ موضوع ہے، میں اس بحث میں نہیں پڑتا، لیکن ان کے ذریعے دینی ماحول میں کیا فرق پڑا ہےاور اب آئندہ دینی جدوجہد کرنے والوں نے کیا کرنا ہے؟ یہ دو باتیں مختصرً‌ا عرض کروں گا۔ ان ترامیم کے ذریعے دینی جدوجہد کے تین چار اہم تقاضے اصولاً پورے ہو گئے ہیں۔ مثال کے طور پر: (۱) پہلی بات...

آئینِ پاکستان کی ترامیم

― معظم خان لودھی

السلام علیکم۔ میرا نام معظم خان لودھی ہے۔ ناظرین آئین کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور آئین کو ہم ‘‘سپریم لاء آف دی لینڈ‘‘ بھی کہتے ہیں، اور اس کے علاوہ موجود جتنے بھی قوانین ہوتے ہیں انہیں ’’سب آرڈینیٹ لاز‘‘ (ماتحت قوانین) کہا جاتا ہے۔ آئین کیا ہوتا ہے؟ مختصر طور پر ’’آئین وہ بنیادی اصول ہیں جو ریاست اور اس کے مختلف اداروں کی رہنمائی کرتے ہیں کہ انہیں کیسے کام کرنا چاہیے۔‘‘ جو آئین تحریر شدہ ہوتے ہیں اور پارلیمنٹ سے منظور شدہ ہوتے ہیں انہیں Rigid کہا جاتا ہے۔ اور جو آئین باضابطہ طور پر تحریر شدہ نہیں ہوتے اور پارلیمنٹ...

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۱۱۸)

― ڈاکٹر محی الدین غازی

(539) وأحضرت الأنفس الشح: درج ذیل آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے بعض مترجمین نے نفس کا مائل ہونا ترجمہ کیا ہے۔ لیکن یہ ترجمہ لفظ ’أُحْضِرَتْ‘ سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ نفس میں شامل ہوجانا اور رچ بس جانا اس کا صحیح مفہوم ہے۔ اسی طرح نیچے آپ دیکھیں گے کہ شحّ کے لیے مختلف الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ مولانا محمد امانت اللہ اصلاحی اس کے لیے خود غرضی کا لفظ تجویز کرتے ہیں۔ وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ ۔(النساء: 128)۔ ’’نفس تنگ دلی کے طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں‘‘۔ (سید مودودی)۔ ’’اور طبیعتیں تو بخل کی طرف مائل ہوتی ہیں‘‘۔ (فتح محمد جالندھری)۔ ’’طمع...

انسانیت کے اخلاقِ اربعہ (۲)

― شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

(۲) اخبات: (خضوع و خشوع) دوسری صفت یا اخلاق۔ ان اہم بنیادی اخلاق میں سے اخبات یا خضوع ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے سامنے عجز و نیاز مندی کا اظہار اور چشمِ دل کو اس کی طرف متوجہ رکھنا، اس کو اخبات کہتے ہیں۔ اخبات کا لفظ اور اسی طرح خضوع و خشوع قرآن پاک میں وارد ہوئے ہیں مثلاً‌ اخبات جیسا کہ سورۃ ہود میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان الذین اٰمنوا وعملوا الصالحات واخبتوا الیٰ ربہم اولئک اصحاب الجنۃ ہم فیہا خالدون (آیت ۲۳) ’’بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور اپنے پروردگار کے سامنے عاجزی کی ، یہی لوگ جنت والے ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ اس کی...

مرویاتِ منافقین کی تحقیق : استفسار و جواب

― ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر

سوال: منافقین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے کام میں مسائل پیدا کیے۔ جب آنحضور دنیا سے تشریف لےگئے تو بعد میں ان منافقین نے دیگر مسائل پیدا کرنے کےساتھ یہ بھی تو کیا ہوگا کہ آپ علیہ السلام کی طرف احادیث منسوب کی ہوں اور وہ احادیث ہماری کتب صحاح و دیگر کتب میں جگہ پا گئی ہوں۔ چونکہ یہ لوگ نبی کریم کے زمانہ کے تھے، اس وجہ سے ان کی بات ہاتھوں ہاتھوں لی جاتی ہوگی۔ مطلب یہ ہے کہ چونکہ یہ لوگ، صحابہ کرام کی جماعت میں شامل تھے جن کی بات بعد میں آنے والوں کے لیے حجت ہے، اس لیے ان کی بات لکھ لی گئی ہوگی۔ کیا ایسا ممکن تھا؟ اگر ممکن تھا...

بچوں سے قرآن حفظ کرانا

― ڈاکٹر عرفان شہزاد

عہدِ رسالت سے قرآن مجید حفظ و تحریر دونوں طریقوں سے محفوظ اور منتقل کیا گیا۔ صحابہ اپنے ذوق اور استعداد کے مطابق قرآن مجید مکمل یا جزواً یاد کر لیتے تھے۔ لیکن رسمی حفظِ قرآن اور بچوں کو بالجبر قرآن یاد کرانے کا کوئی تصور نہ تھا۔ تاہم، مسلمانوں کو ایک طویل عرصے سے یہ باور کرایا گیا ہے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے کی بہترین عمر بچپن کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک حافظِ قرآن اپنے خاندان کے دس ایسے افراد کو جنت میں لے جانے کا ذریعہ بنے گا جن پر جہنم واجب ہو چکی ہو گی۔ حافظِ قرآن کے والدین کو روزِ قیامت ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی...

اسرائیل کا لبنان پر حملہ

― ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی

لبنان پر اپنے حملوں کا آغاز اسرائیل نے پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں سے کیا جس کی پلاننگ ظاہر ہے کہ بہت پہلے سے کی گئی ہو گی، اور اس میں امریکی انٹیلینجس اور تائیوان وغیرہ کی کمپینیوں کا ملوث ہونے کا بڑا امکان ہے۔ اِن پیجر دھماکوں میں حزب اللہ کے بہت سے کمانڈرز و کارکنان بھی مارے گئے اور عوام بھی، اور ہزاروں لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ حزب اللہ کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ کر کے اُسے زبردست شاک لگا دیا گیا۔ اِس صدمے سے ابھرنے سے پہلے ہی اسرائیل اپنی مہیب فضائی قوت کے ساتھ لبنان پر چڑھ دوڑا۔ ابتدائی دنوں سے ہی حزب اللہ نے جو جوابی اسٹریٹیجی...

تیسری عالمی جنگ کے آثار

― عطیہ منور

ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں کیونکہ وہ اسرائیل کی مسلسل مداخلت اور بڑھتی ہوئی دشمنی سے تنگ آچکا ہے جس کے بعد ایران اسرائیل پر اپنے حملوں کا وہی جواز پیش کر رہا ہے جو اسرائیل غزہ اور لبنان پر بمباری کے بعد پیش کرتا رہا ہے۔ اسرائیل نے جب بھی غزہ اور لبنان پر حملہ کیا ہے اس نے کہا ہے کہ ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں۔ ایران نے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملہ کیا۔ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق پر غور کیا جا رہا ہے، لیکن ایران کے اپنے دفاع کے حق کو سراہا نہیں...

دریائے نیل سے نہرِ فرات تک پھیلے ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ ہے یا کوئی ٹھوس منصوبہ؟

― منزہ انوار

سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ نے اپنی زندگی کی چھ ہنگامہ خیز دہائیاں لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک پر غاصب صیہونی رجیم کے کئی دہائیوں کے قبضے اور جارحیت کے خلاف جدوجہد میں گزاریں۔ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس تحریک کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ صیہونی رجیم نے بیروت پر شدید بمباری کر کے لبنان کے سیکرٹری جنرل کو شہید کر دیا۔ ذیل میں ہم شہید حسن نصراللہ کی فعال زندگی کو قارئین کے لئے اختصار کے ساتھ بیان کریں...

فلسطین کا ایک سال — روزنامہ جنگ کی خبری سرخیاں

― روزنامہ جنگ

اکتوبر 2023ء: غزہ کے واحد بجلی گھر کا ایندھن ختم، بجلی کی فراہمی مکمل منقطع (11 اکتوبر ) حماس سے جنگ اربوں ڈالر مہنگی پڑ جائے گی، اسرائیلی بینک کی وارننگ (11 اکتوبر) اسرائیل فلسطین تنازع کے پھیلاؤ سے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، روسی صدر پیوٹن (11 اکتوبر) امریکا اسرائیل۔فلسطین کشیدگی کا پھیلاؤ نہیں چاہتا، مشیر قومی سلامتی (11 اکتوبر) برطانوی و اسرائیلی وزیر فلسطینی حملے کا سائرن بجتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے (11 اکتوبر) اسرائیل فلسطین تنازع، سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا (12 اکتوبر) اسرائیل کو خبردار کیا تھا غزہ پھٹ پڑے گا، مصر (12 اکتوبر) اسرائیل فلسطین تنازع...

ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک کی ملاقاتیں

― ادارہ

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا، امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں، آپ کے لیکچر انتہائی پر مغز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 2006ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی...

’’سلاطینِ ہند کی دینی و مذہبی مساعی‘‘

― محمد عرفان ندیم

بنو تمیم عرب کا مشہور قبیلہ تھا۔ اس کی مختلف شاخیں تھی اور یہ شاخیں عرب کے مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی تھی۔ یہ پہلے مجوسی تھی لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا سب کچھ اسلام پر نچھاور کر دیا تھا۔ رسول اللہ نے ان کے بارے پیشین گوئی کی تھی کہ میری امت میں دجال کے مقابلے میں یہ لوگ سب سے زیادہ مخالف ثابت ہوں گے۔ یہ قبیلہ تجارت پیشہ تھا اور اسلام کی آمد سے قبل یہ لوگ برصغیر اور سری لنکا تک تجارتی سامان لے کر جاتے تھے۔ سراندیپ جسے آج کل سری لنکا کہا جاتا ہے وہاں کے راجہ کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات تھے۔ چنانچہ بنو تمیم بکثرت وہاں آیا جایا کرتے تھے۔ اسی...

سلاطینِ ہند کی دینی و مذہبی مساعی از شمیم اختر قاسمی

― پروفیسر عاصم منیر

تاریخ کے لیے انگریزی میں لفظ History استعمال ہوا ہے۔ جس کے معانی ہیں: (۱) مہینے کا ایک دن، (۲) کسی چیز کے ظہور کا وقت، (۳) وہ کتاب جس میں بادشاہوں اور مشہور آدمیوں کے حالات اور ان کے عہد کے واقعات درج ہوں، (۴) جملے، شعر یا فقرے، جن کے عدد نکالنے سے مادہ تاریخ نکل آئے (۵) روایات، قصے، افسانے (۶) جنگ نامے۔ اردو میں تاریخ کے مترادف الفاظ توریخ، تواریخ، اخبار، تذکرہ، کتاب، روایت، داستان، دن، عہد، دور، مجموعہ، واقعہ، روزنامچہ، کہانی، خبر، خبریں اور علم سرگزشت وغیرہ ہیں۔ عام لغات میں تاریخ کے معنٰی ہیں "وقت بتانا" درج ہے۔ اصل میں تاریخ اور توریخ ایک ہی...

یادِ حیات (۱) : خاندانی پس منظر / شیخینؒ کا تعلیمی سفر

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

السلام علیکم میرا نام طلال خان ناصر ہے، میں ایف سی کالج میں بی ایس فزکس کا سٹوڈنٹ ہوں اور میرے ساتھ میرے چھوٹے بھائی موجود ہیں۔ السلام علیکم میرا نام ہلال خان ناصر ہے، میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا سٹوڈنٹ ہوں۔ آج ہمارے ساتھ ہمارے دادا جی ہیں۔ ہم بچپن سے ان کے واقعات اور ان کی زندگی کے حالات کے بارے میں ان سے سنتے رہے ہیں اور ان کی مختلف تحریروں میں پڑھتے بھی رہے ہیں۔ ابھی ہم سوچا کہ ایک باقاعدہ ویڈیو ڈاکومنٹیشن کی جائے، جس میں ہم ترتیب سے ان حالات و واقعات کو سوال جواب کی شکل میں ان سے کلیئر کریں اور ان سے ہم سنیں تو اس کے لیے آج ہم پہلی نشست کا...

Elopements and Our Legal Framework

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

According to a report published in Nawai Waqt on September 16, 2004, prominent legal expert MD Tahir has filed a writ petition with the Lahore High Court. The petition seeks a ban on love marriages and advocates for legislation discouraging elopement against parental consent. The aim is to protect parents from...

الشریعہ — نومبر ۲۰۲۴ء

جلد ۳۵ ۔ شمارہ ۱۱

چھبیسویں دستوری ترمیم اور دینی حلقوں کے مطالبات
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

آئینِ پاکستان کی ترامیم
معظم خان لودھی

اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۱۱۸)
ڈاکٹر محی الدین غازی

انسانیت کے اخلاقِ اربعہ (۲)
شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

مرویاتِ منافقین کی تحقیق : استفسار و جواب
ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر

بچوں سے قرآن حفظ کرانا
ڈاکٹر عرفان شہزاد

اسرائیل کا لبنان پر حملہ
ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی

تیسری عالمی جنگ کے آثار
عطیہ منور

دریائے نیل سے نہرِ فرات تک پھیلے ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ ہے یا کوئی ٹھوس منصوبہ؟
منزہ انوار

فلسطین کا ایک سال — روزنامہ جنگ کی خبری سرخیاں
روزنامہ جنگ

ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک کی ملاقاتیں
ادارہ

’’سلاطینِ ہند کی دینی و مذہبی مساعی‘‘
محمد عرفان ندیم

سلاطینِ ہند کی دینی و مذہبی مساعی از شمیم اختر قاسمی
پروفیسر عاصم منیر

یادِ حیات (۱) : خاندانی پس منظر / شیخینؒ کا تعلیمی سفر
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

Elopements and Our Legal Framework
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

تلاش

Flag Counter