مولانا زاہد الراشدی کے اسفار اور خطابات

ادارہ

  • ۲۵ مارچ کو بعد نماز عشاء مولانا قاری سعید احمد کے ہمراہ حافظ آباد میں محفل قرأت میں شرکت اور خطاب۔
  • ۲۶ مارچ کو مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں جمعیۃ شبان اہل سنت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محفل قرأت میں شرکت۔
  • ۲۷ مارچ کو گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ میں ’’عالمی رابطہ ادب اسلامی‘‘ کے زیر اہتمام برصغیر کی نعتیہ شاعری کے حوالہ سے ایک سیمینار کی پہلی نشست کی صدارت۔ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن عارف، پروفیسر حافظ سمیع اللہ فراز، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ورک، مولانا محمد یوسف خان، حافظ محمد عمار خان ناصر اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا۔
  • ۲۷ مارچ کو عشاء کے بعد جامعہ امداد العلوم شاہ کوٹ کے سالانہ جلسہ سے خطاب۔
  • ۳۱ مارچ کو گکھڑ میں ایک مدرسہ کے جلسۂ دستار بندی سے خطاب۔
  • یکم اپریل کو بیدیاں ضلع قصور میں بنات کے ایک مدرسہ کے سالانہ جلسہ سے خطاب۔
  • ۲ ؍اپریل کو ظہر کے بعد مدینہ مسجد، مسلم کالونی گوجرانوالہ میں حفظ قرآن کریم کی کلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب ۔
  • ۲ ؍اپریل کو عشاء کے بعد نواب چوک میں مولانا عبد الواحد رسول نگری کے مدرسۃ البنات میں طالبات کو مشکوٰۃ شریف کے آخری سبق کی تدریس۔
  • ۳؍ اپریل کو اسلام آباد میں ’’سنٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ فورم‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان اس فورم کے چیئرمین اور سید عدنان کاکاخیل سیکرٹری جنرل ہیں۔ افتتاحی نشست کی صدارت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کی، جبکہ مولانا محمد خان شیرانی، مولانا مفتی منیب الرحمن، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے علاوہ جناب حامد میر، ڈاکٹر شاہد مسعود اور ضیاء شاہد صاحب نے بھی گفتگو کی۔
  • ۴ ؍اپریل کو عشاء کے بعد الٰہ آباد، وزیر آباد میں مولانا محمد یونس کی مسجد میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت اور خطاب۔
  • ۵ ؍اپریل کو معہد الرشید الاسلامی، پسرور میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب اور دارالعلوم رشیدیہ میں مسجد اقصیٰ کی تعمیر کا سنگ بنیاد۔
  • ۷ ؍اپریل کو مغرب کے بعد سادھوکی میں درس قرآن کریم ۔
  • ۷ ؍اپریل کو عشاء کے بعد مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں مجلس احرار اسلام کی سالانہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس کی صدارت۔ کانفرنس سے مولانا سید کفیل شاہ بخاری اور حاجی عبد اللطیف چیمہ نے خطاب کیا۔
  • ۸ ؍اپریل کو مدرسہ سراجیہ سرگودھا کی سالانہ تقریب میں شرکت۔ صدارت حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد سجادہ نشین کندیاں شریف نے فرمائی اور مولانا راشدی نے تفصیلی خطاب کیا۔
  • ۹ ؍اپریل کو عشاء کے بعد گوندلانوالہ کے ایک مدرسہ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب۔
  • ۱۰ ؍اپریل کو ظہر کے بعد جامعہ اشرفیہ لاہور میں اصول حدیث کی کلاس میں لیکچر۔
  • ۱۰ ؍اپریل کو عشاء کے بعد منچن آباد ضلع بہاول نگر کی مسجد پراچہ میں سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ کی یاد میں جلسہ سے خطاب۔ صدارت مولانا معین الدین وٹو نے کی۔
  • ۱۱ ؍اپریل کو شہباز کالونی کنگنی والا گوجرانوالہ میں ایک دینی درسگاہ کا سنگ بنیاد اور خطاب۔
  • ۱۲ ؍اپریل کو ظہر کے بعد مرکزی جامع مسجد واہنڈو میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب ۔
  • ۱۳ ؍اپریل کو اعوان چوک گوجرانوالہ میں مدرسہ عثمانیہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب ۔
  • ۱۴ ؍اپریل کو مغرب کے بعد جامعہ عبد اللہ بن عمرؓ مدنی روڈ کھیالی میں درس ۔
  • ۱۵ ؍اپریل کو ظہر کے بعد اقراء ، قائد آباد میں بنات کے ایک مدرسہ میں بخاری شریف کے آخری سبق کی تدریس۔
  • ۱۶ ؍اپریل کو معہد الرشید الاسلامی، بن باجوہ، ضلع سیالکوٹ کی سالانہ تقریب سے خطاب۔
  • ۱۷ ؍اپریل کو مدرسہ ام المومنین أم سلمہؓ کھیالی گوجرانوالہ میں طالبات کو بخاری شریف کے آخری سبق کی تدریس۔
  • ۱۷ ؍اپریل کومغرب کے بعد جامعہ سعدیہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں طالبات کو بخاری شریف کے آخری سبق کی تدریس۔
  • ۱۸ ؍اپریل کو عشاء کے بعد پراگ پور سیالکوٹ کی جامع مسجد میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب۔
  • ۱۸؍ اپریل کو جمعۃ المبارک کے موقع پر مدرسہ انوار العلوم گوجرانوالہ میں ختم بخاری شریف کے پروگرام میں گفتگو اور شیخ الحدیث مولانا محمد داؤد کے ہمراہ طلبہ کی دستار بندی۔ مہمان خصوصی کے طورپر شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ مدعو تھے، مگر عین وقت پر اچانک علالت میں اضافہ کی وجہ سے سفر نہ فرما سکے۔ 
  • ۱۹ ؍اپریل کو مغرب کے بعد مسجد شیخاں لالہ موسیٰ میں ایک تقریب سے خطاب۔
  • ۱۹ ؍اپریل کو عشاء کے بعد جہلم کے ایک پبلک پارک میں جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں جامعہ کے دورۂ حدیث کے طلبہ کو بخاری شریف کے آخری سبق کی تدریس۔ جلسہ سے تحریک خدام اہل سنت کے امیر مولانا قاضی ظہور حسین اور وفاق المدارس کے راہ نماؤں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور مولانا قاضی عبد الرشید نے بھی خطاب کیا۔
  • ۲۰ ؍اپریل کو نوشہرہ سانسی گوجرانوالہ میں بنات کے ایک مدرسہ کی طالبات کو بخاری شریف کے آخری سبق کی تدریس۔
  • ۲۰ ؍اپریل کو مغرب کے بعد جامعہ رشیدیہ ساہیوال کی سالانہ تقریب ختم بخاری شریف میں شرکت۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی نے بخاری شریف کا آخری سبق پڑھایا، جبکہ ان سے پہلے مولانا زاہد الراشدی نے خطاب کیا۔ 
  • ۲۲ ؍اپریل کو گکھڑ کے قریب چوڑہ کے ایک مدرسہ کی تقریب سے خطاب۔
  • ۲۳ ؍اپریل کو ایمن آباد شہر میں ایک دینی مدرسہ کی طالبات کو بخاری شریف کے آخری سبق کی تدریس۔
  • ۲۳ ؍اپریل کو مغرب کے بعد مدرسہ اجمل المدارس فیروز وٹواں کی طالبات کو مشکوٰۃ شریف کے آخری سبق کی تدریس۔

الشریعہ اکادمی کی سرگرمیاں

  • ۲۹ مارچ تا ۲؍اپریل الشریعہ اکادمی میں درس نظامی اور حفظ کے ششماہی امتحانات کا انعقاد ہوا۔
  • ۱۴؍ اپریل کو برطانیہ سے میسج ٹی وی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر جناب کامران ڈاراور ان کے بھائی محمد فاروق اکادمی میں تشریف لائے اورٹی وی چینل کے لیے مولانا زاہد الراشدی کے بیانات کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔
  • ۱۴؍ اپریل کو اکادمی کی پندرہ روزہ فکری نشست میں مولانا زاہدالراشدی صاحب نے’’تصوف اور شریعت کا تلازم‘‘ کے عنوان پرخصوصی لیکچر دیا۔
  • ۱۹؍ اپریل کو الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں بادشاہی مسجد لاہور کے سابق خطیب مولانا عبد الرحمن جامی رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترم پروفیسر خالد ہمایوں اور مولانا زاہد الراشدی نے جامی صاحب مرحوم کے بارے میں اپنی یادداشتوں اور تأثرات پر گفتگو کی۔
  • ۲۴؍ اپریل کو اکادمی کے اساتذہ وطلبہ تفریحی ومعلوماتی دورے پر قلعہ روہتاس(جہلم)اور منگلاڈیم(میر پور) گئے۔

اخبار و آثار

(مئی ۲۰۱۴ء)

تلاش

Flag Counter