اکتوبر ۱۹۹۱ء

جناب وزیر اعظم! زخموں پر نمک پاشی نہ کیجئے!

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز پرائم منسٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پندرہویں قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’نفاذِ اسلام ہمارا مشترکہ خواب ہے اور اس کی عملی تعبیر ہماری مشترکہ آرزو ہے۔ اس کے لیے ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں منزل اس وقت ملے گی جب سیاست دین کے تابع ہو گی نہ کہ دین سیاست کے۔‘‘ (بحوالہ نوائے وقت لاہور ۔ ۲۴ ستمبر...

کتب حدیث کی انواع

― شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ

1۔ الجوامع جامع وہ کتاب کہلاتی ہے جس میں حدیث کا ہر وہ باب موجود ہو جو اس شعر میں مذکور ہے۔ ؎ سیر و آداب و تفسیر و عقائد فتن و احکام و اشراط و مناقب اس معنی میں بخاری شریف اور ترمذی شریف تو بالاتفاق جامع ہیں، البتہ مسلم شریف میں اختلاف ہے کیونکہ اس میں باب التفسیر برائے نام ہے۔ لیکن محققین کے نزدیک تحقیقی اور صحیح بات یہی ہے کہ مسلم بھی جامع ہے، اگر چہ باب التفسیر کم ہی سہی، لیکن ہے تو ضرور۔ کیونکہ جامع ہونے کے لیے کسی باب کا ان آٹھ میں سے مفصل ہونا ضروری نہیں، بلکہ صرف وجود ہی کافی ہے۔ اسی لیے علامہ مجد الدین ابوطاہر محمد بن يعقوب فیروز...

حصولِ علم کے لیے ضروری آداب

― شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

تحصیلِ علم میں مشغول حضرات کے لیے بعض آداب و ضروریات کا بیان مقصود ہے۔ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا فرمان ملاحظہ ہو: ”قل هل يستوي الذين يعلمون والذين لا يعلمون إنما يتذكر أولو الألباب“ (زمر: آیت 9) اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) !آپ کہہ دیجئے کیا برابر ہیں وہ لوگ جو جانتے ہیں (یعنی جو صاحب علم ہیں) اور وہ لوگ جو نہیں جانتے (یقیناً یہ برابر نہیں ہو سکتے) بے شک نصیحت تو وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو صاحبِ عقل و خرد ہیں۔ حقیقتِ حال یہ ہے کہ زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصود اور نصب العین انسان کے سامنے ضرور ہونا چاہیے۔ اس کے بغیر زندگی کا تصور مہمل بات ہوگی اور...

قادیانی مکر و فریب کے تاروپود

― حسن محمود عودہ

(قادیانی امت کے سربراہ مرزا طاہر احمد کے سابق دست راست فلسطینی دانش ور حسن محمود عوده کے قبول اسلام کی تفصیل ”الشریعہ“ کے ایک گزشتہ شمارہ میں شائع کی جا چکی ہے۔ ذیل میں ایک امریکی نومسلم خاتون محترمہ جمیلہ تھامس اور حسن محمود عودہ کی گفتگو کا ترجمہ شائع کیا جا رہا ہے۔ محترمہ جمیلہ تھامس نے قبول اسلام کا اعلان کیا تو قادیانی جماعت نے انہیں اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ موصوفہ کو جناب حسن محمود عودہ کے ترکِ قادیانیت کا کسی ذریعہ سے علم ہو چکا تھا، اس لیے انہوں نے ان سے براہ راست ملاقات کر کے حالات معلوم کرنا زیادہ مناسب سمجھا اور اس پس منظر میں...

ذاتِ لازوال

― ظہور الدین بٹ

روز مرہ زندگی میں بعض ایسے واقعات ظہور پذیر ہوتے ہیں جو اللہ کے وجود اور اسلام کی حقانیت پر ہمارے ایمان کی تقویت کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ دنوں ترکی کے ایک نواحی گاؤں ” ادب زاری“ کے ایک کسان کو اس وقت پیش آیا جب اس نے شہد کی مکھیوں کے چھتے سے شہد اتارنے کی کوشش کی۔ کسان نے دیکھا کہ شہد کے چھتے پر عربی رسم الخط میں ”اللہ“ بنا ہوا ہے۔ اللہ کا ابھرا ہوا لفظ شہد سے معمور تھا۔ اس چھتے کا چرچا ہوا تو بے شمار لوگ شہد کے اس چھتے کو دیکھنے آئے۔ وہ لوگ شہد کی مکھیوں کی کارگزاری دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ بعد ازاں ازاں اس چھتے کی فلم تیار کی گئی،...

توکل کا مفہوم اور اس کے تقاضے

― الاستاذ السید سابق

(الاستاذ السید سابق کے اس مضمون کا ترجمہ ہمارے رفیق محترم حافظ مقصود احمد صاحب مرحوم نے بطور خاص ”الشريعۃ“ کے لیے کیا تھا۔ آج حافظ صاحب ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں، آمین (ادارہ) اللہ تعالیٰ پر توکل کا مطلب یہ ہے کہ اسی کی ذات پر بھروسہ کریں، اسی پر اعتماد کریں، تمام کام اسے تفویض کریں، ہر حال میں اسی سے مدد مانگیں اور اس بات کا یقین رکھیں کہ اس کی قضا نافذ ہو کر رہے گی اور ضروریات زندگی مثلاً کھانا پینا، پہننا، رہنے کے لیے مکان کا ہونا، دشمن سے بچاؤ کی تدبیر...

انسانی بدن کے اعضا اور ان کے منافع

― حکیم محمد عمران مغل

سرجری کے بغیر آج کے دور میں ایک اچھا معالج بننا بہت مشکل ہے، مگر سرجری کو سمجھنے کے لیے منافع الاعضاء کا علم ہونا اس سے بھی ضروری ہے۔ بلکہ پرانے معالجوں نے سرجری کو آسان بنانے کے لیے منافع الاعضا کی شاخ کی بنیاد رکھی۔ چنانچہ منافع الاعضا سے پتا چلتا ہے کہ آدمی کا جسم ایک ایسے شہر سے ملتا جلتا ہے جس کا نظم و نسق اعلیٰ درجہ کا ہو۔ جیسے ایک شہر میں بہت سے محلے ہوتے ہیں، بالکل اسی طرح جسم میں بھی الگ الگ عضو اور حصے قدرت نے بنائے ہیں، گویا یہ الگ الگ محلے اور بستیاں ہیں۔ پھر ایک محلہ میں کئی مکان ہوتے ہیں، اسی طرح ہر عضو میں گھر کی طرح خلیے ہوتے ہیں،...

تعارف و تبصرہ

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

آثار السنن (اُردو ترجمہ): گذشتہ صدی کے نامور محدث حضرت علامہ محمد بن علی النیموىؒ (المتوفى ۱۳۲۲ھ) نے آثار السنن کے نام سے احادیث و آثار کے اس ذخیرہ کو مرتب کرنا شروع کیا تھا جو فقہ حنفی کی فروع و جزئیات کی بنیاد ہیں۔ یہ ایک وقیع علمی خدمت تھی جس سے بعض حضرات کے پھیلائے ہوئے ان شکوک و شبہات کا ازالہ بھی مقصود تھا کہ فقہ حنفی کا مدار حدیث کی بجائے اس کے مقابلہ میں محض قیاس پر ہے۔ علامہ نیمویؒ اس مجموعہ احادیث کے ذریعہ اپنے مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہے اور علمی حلقوں سے خراج تحسین وصول کیا، لیکن زندگی کی بے وفائی نے کتاب الطہارۃ اور کتاب الصلوٰۃ...

انسان کی ایک امتیازی خصوصیت

― حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ

انسان کی دوسری امتیازی خصوصیت اس کا سلیقہ یعنی حس لطافت و زیبائش ہے۔ چوپایہ شدت بھوک اور پیاس اور گرمی و سردی سے بچنے کے لیے بقدر ضرورت و کفایت کھانے پینے اور سر چھپانے کی جگہ بنا لیتا ہے اور شکم سیری کے لیے غلیظ گھاس پھوس اور گدلا پانی کھا پی لیتا ہے اور کسی درخت کی پناہ لینے یا کسی غار میں گھس جانے پر اکتفا کرتا ہے، لیکن انسان اپنے ماکولات و مشروبات اور رہائش و مسکن میں صرف کفایت اور دفعِ ضرورت پر اکتفا نہیں کرتا، بلکہ وہ اس میں اپنے جمالیاتی ذوق کی تسکین اور لطف اندوز ہونے کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے لطافت و زیبائش کو بھی مدنظر رکھتا ہے اور...

علماء اور سیاستداں

― حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ

تمہارے علماء ہیں کہ ان کی نظریں محض پہلے سے لکھی ہوئی کتابوں میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ وہ اپنے گرد و پیش دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے، اگر کبھی دیکھتے ہیں تو بس کتابی نظر۔ وہ زندگی سے کٹ چکے ہیں، اس لیے جن علوم کو وہ پڑھتے اور پڑھاتے ہیں ان علوم میں اس بنا پر نہ تو خود میں کوئی زندگی کی رمق باقی ہے اور نہ وہ علوم پڑھنے اور پڑھانے والوں میں زندگی کی حرارت و تڑپ پیدا کرتے...

مدرسہ نصرۃ العلوم کے فارغ التحصیل طالب علم کا اعزاز و امتیاز

― ادارہ

یہ امر ہمارے لیے بے حد باعثِ مسرت ہے کہ مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے ایک فارغ التحصیل طالب علم محمد سیف الرحمٰن قاسم کو، جو سعودی عرب کی ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ کے ادارۂ عربی زبان وادب میں شعبہ تخصص لغت و تربیت میں زیر تدریس ہیں، قابلِ رشک اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ طالب علم مذکور کو طلبہ کے امور کی نظامت کی طرف سے ۴۱۱اھ کے دوسرے سیشن کا مثالی طالب علم قرار دیاگیا ہے۔ اس ضمن میں انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ایک خصوصی تقریب میں خصوصی سند اور ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ موصوف کا یہ امتیاز عالمی سطح کا اعزاز ہے، کیونکہ اس شعبے میں دنیا...

اکتوبر ۱۹۹۱ء

جلد ۳ ۔ شمارہ ۱

جناب وزیر اعظم! زخموں پر نمک پاشی نہ کیجئے!
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

کتب حدیث کی انواع
شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ

حصولِ علم کے لیے ضروری آداب
شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

قادیانی مکر و فریب کے تاروپود
حسن محمود عودہ

ذاتِ لازوال
ظہور الدین بٹ

توکل کا مفہوم اور اس کے تقاضے
الاستاذ السید سابق

انسانی بدن کے اعضا اور ان کے منافع
حکیم محمد عمران مغل

تعارف و تبصرہ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

انسان کی ایک امتیازی خصوصیت
حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ

علماء اور سیاستداں
حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ

مدرسہ نصرۃ العلوم کے فارغ التحصیل طالب علم کا اعزاز و امتیاز
ادارہ

تلاش

Flag Counter