انا للہ وانا الیہ راجعون

ادارہ

  • کرک صوبہ سرحد کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا شہید احمدؒ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ جمعیۃ علماء اسلام کے سرگرم راہ نماؤں میں سے تھے اور قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں جبکہ حالیہ الیکشن میں ان کی سیٹ پر ان کے فرزند مولانا شاہ عبد العزیز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
  • پسرور ضلع سیالکوٹ کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا رشید احمد قادریؒ گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ مرشد العلما حضرت مولانا مفتی شبیر احمد پسروری قدس اللہ سرہ العزیز کے فرزند وجانشین اور حق گو عالم دین تھے۔ جمعیۃ علماء اسلام کے پلیٹ فارم پر متعدد دینی تحریکات میں سرگرم کردار ادا کیا اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
  • مردان کے بزرگ عالم دین مولانا گوہر رحمانؒ گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا تعلق جمعیۃ اشاعت التوحید والسنۃ سے تھا اور دینی تحریکات میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
  • ’’الشریعہ‘‘ کی مجلس ادارت کے رکن جناب شبیر احمد خان میواتی اور مولانا محمد داؤد خان مدرس مدرسہ انوار العلوم گوجرانوالہ کے بڑے بھائی حافظ محمد صدیق خان گزشتہ دنوں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم نہایت صالح انسان تھے۔
  • جمعیۃ شبان اہل سنت گوجرانوالہ کے سیکرٹری جنرل حافظ عبد الرشید قادری کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ انتہائی خدا ترس اور طہارت گزار خاتون تھیں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دیں، حسنات قبول فرمائیں، سیئات سے درگزر کریں اور پس ماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں۔ آمین یا رب العالمین (ادارہ)

اخبار و آثار

(اپریل ۲۰۰۳ء)

تلاش

Flag Counter