اپریل ۲۰۰۳ء
دور جدید میں اجتہاد کی ضرورت اور دائرۂ کار
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
شیخ زاید اسلامک سنٹر جامعہ پنجاب کی ڈائریکٹر محترمہ ڈاکٹر شوکت جمیلہ صاحبہ کا شکر گزار ہوں کہ آج کی اس محفل میں حاضری اور اظہار خیال کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دیں اور ہمیں مقصد کی باتیں کہنے اور سننے کی توفیق سے نوازیں، آمین۔ اجتہاد کا مفہوم ا ور اس کی ضرورت۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ کہ جناب سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں اور ان کے ساتھ ہی آسمان سے نازل ہونے والی وحی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے، اب قیامت تک کوئی نبی نہیں پیدا ہوگا اور نہ ہی کوئی وحی نازل ہوگی اور اس کے ساتھ اس عقیدہ کا اظہار بھی...
مذہبی القابات کا شرعی اور اخلاقی جواز
― پروفیسر محمد اکرم ورک
دین اسلام سادگی،خلوص نیت اور للہیت کوبڑی اہمیت دیتاہے ،جبکہ نمودو نمائش کو سخت ناپسند کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے اعمال کی بنیاد خلوص نیت پر رکھی ہے جو یقینی طور پر باطنی کیفیت کا نام ہے۔ اس لیے اسلام کی نظر میں ظاہر اور باطن میں تضاد ناقابل قبول ہے ورنہ سارے اعمال ضائع چلے جائیں گے۔ دینی اور مذہبی خدمات کی انجام دہی میں خلوص نیت کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، کیونکہ دینی خدمات کا صلہ اللہ تعالی کے سواکسی سے طلب نہیں کیاجاسکتا۔حضرات انبیاء کرام کی سیرت کا یہ مشترکہ پہلو قرآن مجید جگہ جگہ بیان کرتاہے کہ وما اسالکم علیہ من اجر ان اجری الا علی...
اسلامی حکومت سرحد: پس چہ باید کرد
― کے ایم اعظم
ملک کے پژمردہ پس منظر میں حالیہ انتخابات میں اسلامی جماعتوں کی غیر معمولی کام یابی امید کی ایک کرن لے کر آئی ہے مگر کئی ایک زعمانے اس شک کا بھی اظہار کیاہے کہ یہ کا میابی اسلامی نقطہ نگاہ سے شاید خاطر خواہ نتائج پر منتج نہ ہوگی۔ معاشرتی طور پر پاکستان کے مسائل نہایت گھمبیرہیں۔ان کا کوئی حل بنیادی اور سٹرکچرل تبدیلیوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ بہرحال اس یاد داشت کا مقصد ایک ایسے قابل عمل پروگرام کی تشکیل ہے جس پر فوری طور پر عمل پذیر ہوکر اسلامی حکومت سرحد سرخرو ہوسکتی ہے۔ مجھے تو اس میں بھی مشیت الٰہی نظر آرہی ہے کہ ایک مکمل اسلامی حکومت صرف صوبہ...
نفاذ اسلام ۔کیوں اور کیسے؟
― ڈاکٹر محمود الحسن عارف
اس وقت جب کہ دنیا میں ایک طرف تو اسلام کے مخالفین ہیں جو یہ پرو پیگنڈا کر رہے ہیں کہ اسلام سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے او ر ودسری طرف اسلام کے وہ نادان دوست ہیں جوکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اسلام دنیا کے جدید چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے نفاذ اسلام کے متعلق بڑے حزم واحتیاط کی ضرورت ہے۔ ایک بھی غلط اٹھاہواقدم منزل کو کوسوں دور کر سکتاہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک ایسے دور میں جب زندگی کا ہر ایک شعبہ ہی تو جہ اور اصلاح کا طالب ہے ،نفاذ اسلام کی ابتدا کیسے اور کہاں سے کی جا ئے ؟ اس سلسلے میں مناسب ہوگاکہ ہم سیرت طیبہ کے ان پاکیزہ اصولوں سے رہنمائی...
دعوت و تربیت اور تعمیر سیرت کی اہمیت
― حکیم سید محمود احمد سرور سہارنپوری
میں اسے اپنے لیے بڑی سعادت سمجھتا ہوں کہ اہل علم اور اہل فکر ودانش کے اس اجتماع میں مجھے ’’دعوت اور تربیت‘‘ کے عنوان سے آپ کے سامنے خیالات کے اظہار کا موقع نصیب ہو رہا ہے۔ بات شروع کرنے سے پہلے میں محترم حافظ حسین احمد اور محترم پروفیسر محمد ابراہیم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ اللہ نے جنہیں نصف صدی کے بعد یہ توفیق بخشی کہ وہ پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے متحدہ مجلس عمل کو یہ توفیق نصیب فرمائی کہ آج ایک صوبے میں بغیر کسی کے تعاون کے اسے مکمل حکومت بنانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ یہ...
امریکہ ۔ ہمارا دوست یا دشمن؟
― ڈاکٹر محمد فاروق خان
عالم اسلام کے اندر اس وقت اس سوال پر بڑی بحث ہو رہی ہے کہ آیا امریکہ پورے عالم اسلام اور بذات خود مذہب اسلام کو دشمن کی نظر سے دیکھتا ہے یا وہ درحقیقت عالم اسلام کا دوست ہے ۔یا پھر یہ کہ وہ عالم اسلام کا نہ دوست ہے نہ دشمن ، بلکہ وہ عالم اسلام کے ہر ملک سے علیحدہ علیحدہ محض تعلقات کار رکھنا چاہتا ہے۔ جو مکتب فکر یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ پورے عالم اسلام اور بذات خود مذہب اسلام کا دشمن ہے ،ا س کی دلیل یہ ہے کہ امریکہ دراصل اسی استعماری اور سامراجی قو ت کا تسلسل ہے جس نے مسلمانوں کے ساتھ صلیبی جنگیں چھیڑیں اور جو بعد میں یورپی نوآبادیاتی طاقتوں کی شکل...
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کے مکاتیب گرامی
― مولانا عتیق الرحمن سنبھلی
الشریعہ کے دو شمارے کل موصول ہوئے ہیں۔ آپ نے خصوصی ترسیل سے بڑی عنایت کی۔ کوئی حرج نہ تھا عام ذریعہ ترسیل سے آ جاتے۔ بہرحال آپ کی عنایت ہے۔ ان مضامین کی اشاعت (خاص طور سے ’’خواب‘‘ کی) یوں تو آپ نے اصلاً افادیت اور ضرورت ہی محسوس کر کے کی ہوگی مگر میں اولاً تو معاملے کے اس پہلو کی بنا پر ممنون ہوں کہ میری اپنی خواہش تھی کہ پاکستان میں اس کی اشاعت ہو۔ ثانیاً یہ کہ آپ کی ایک طرح سے تائید کا وزن بھی اس ’’خطرناک‘‘ مضمون کو مل گیا جس کی وجہ سے اخوان پاکستان اس پر زیادہ توازن کے ساتھ غور کر سکیں گے۔ مجھے اب تک نہیں معلوم ہو سکا کہ الفرقان اور الشریعہ...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
’’انوار القرآن‘‘ ۔ (قرآن کریم کی تفسیری لغات)۔ مولانا عبد الرحمن فاضل دیوبند نے قرآن کریم کے بیشتر الفاظ کی لغوی تشریح اور لفظی ماہیت کی بڑی محنت کے ساتھ وضاحت کی ہے اور زیادہ تر استفادہ امام راغبؒ اصبہانی اور قاضی بیضاویؒ سے کیا ہے جو مدرسین اور طلبہ کے لیے بطور خاص بہت مفید ہے۔ صفحات چھ سو سے زائد، مضبوط جلد، خوب صورت ٹائٹل، قیمت تین سو پچاس روپے، ملنے کا پتہ: سنگت پبلی کیشنز، ۲۵ سی، لوئر مال، لاہور۔ ’’تصویر بڑی صاف ہے سبھی جان گئے‘‘۔ معروف اہل حدیث عالم مولانا ارشاد الحق اثری نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر دامت برکاتہم...
انا للہ وانا الیہ راجعون
― ادارہ
کرک صوبہ سرحد کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا شہید احمدؒ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ جمعیۃ علماء اسلام کے سرگرم راہ نماؤں میں سے تھے اور قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں جبکہ حالیہ الیکشن میں ان کی سیٹ پر ان کے فرزند مولانا شاہ عبد العزیز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ پسرور ضلع سیالکوٹ کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا رشید احمد قادریؒ گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ مرشد العلما حضرت مولانا مفتی شبیر احمد پسروری قدس اللہ سرہ العزیز کے فرزند وجانشین اور...
عراق پر امریکی حملہ اور عرب لیگ کا موقف
― ادارہ
عرب لیگ نے عراق پر امریکی اتحادی فوجوں کے حملے کو جارحیت سے تعبیر کرتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ سے لا تعلقی کا اعلان کرے۔ گزشتہ روز قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے وزراے خارجہ کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں تمام عرب وزراے خارجہ نے متفقہ طور پر عراق پر امریکی حملے کو جارحیت سے تعبیر کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکی اتحادی فوجیں فوراً عراق سے نکل جائیں۔ قرارداد میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا...
اپریل ۲۰۰۳ء
جلد ۱۴ ۔ شمارہ ۴
دور جدید میں اجتہاد کی ضرورت اور دائرۂ کار
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
مذہبی القابات کا شرعی اور اخلاقی جواز
پروفیسر محمد اکرم ورک
اسلامی حکومت سرحد: پس چہ باید کرد
کے ایم اعظم
نفاذ اسلام ۔کیوں اور کیسے؟
ڈاکٹر محمود الحسن عارف
دعوت و تربیت اور تعمیر سیرت کی اہمیت
حکیم سید محمود احمد سرور سہارنپوری
امریکہ ۔ ہمارا دوست یا دشمن؟
ڈاکٹر محمد فاروق خان
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کے مکاتیب گرامی
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی
تعارف و تبصرہ
ادارہ