امام اعظم ابو حنیفہؒ کا عادلانہ دفاع
امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ پر بعض حلقوں کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کے جواب میں ہر دور میں ممتاز اہل علم نے قلم اٹھایا ہے اور مختلف فقہی مذاہب سے تعلق رکھنے والے اکابر علماء کرام نے امام اعظم کی علمی و دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان پر کیے جانے والے اعتراضات و شبہات کا رد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں عرب دنیا کے معروف حنفی عالم الاستاذ المحدث محمد زاہد الکوثری رحمتہ اللہ تعالیٰ کی تصنیف ”تأنيب الخطيب“ ایک جلیل القدر علمی کاوش ہے جس میں پانچویں صدی کے محدث خطیب بغدادی رحمتہ اللہ تعالیٰ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ برادرِ عزیز مولانا حافظ عبید اللہ ویں غان قارن سفٹار سلفی استادِ حدیث مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ نے اس کا ترجمہ اردو میں ”امام اعظم کا عادلانہ دفاع“ کے نام سے کیا ہے جو اس وقت ہمارے سامنے ہے۔ سوا چار سو سے زائد صفحات پر مشتمل یہ کتاب ”المکتبہ اکیڈمی نذر کلے گوجرانوالہ“ نے عمدہ کتابت و طباعت، خوبصورت ٹائٹل اور مضبوط جلد کے ساتھ پیش کی ہے اور اس کی قیمت ایک سو چالیس روپے ہے۔
قادیانی شبہات کے جوابات
قادیانی گروہ کے ساتھ علماء اسلام کی گفتگو اور مباحثہ عقیدہ ختم نبوت، حیات و نزولِ عیسیٰ علیہ السلام اور سچائی و کذبِ مرزا قادیانی جیسے موضوعات پر ہر دور میں ہوتے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں قادیانی گروہ کے مناظرین اور مصنفین کی طرف سے مختلف اعتراضات اور شبہات پیش کیے جاتے رہے ہیں جن کے جوابات اہل اسلام کے بہت سے محقق اور مناظر علماء کرام نے اپنے اپنے انداز میں دیے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظِ ختم نبوت کے مرکزی راہ نما حضرت مولانا اللہ وسایا نے اب تک سامنے آنے والے قادیانی شبہات و اعتراضات اور ان کے جوابات کو یکجا مرتب کر کے شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اس سلسلہ کی پہلی کاوش ”عقیدہ ختم نبوت“ کے عنوان سے جلد اول کے طور پر پیش کی ہے جس میں حضرت علامہ سید محمد انور شاہ کشمیریؒ، حضرت پیر مہر علی شاہ کوڑویؒ، حضرت مولانا سید محمد علی مونگیریؒ اور حضرت مولانا شاہ اللہ امرتسریؒ جیسے اکابر سے لے کر حضرت مولانا محمد حیاتؒ، حضرت مولانا لعل حسین اخترؒ اور حضرت مولانا منظور احمد چنیوٹی جیسے مناظرین تک کے جوابات و افادات کو جمع کر دیا ہے اور اس علمی محنت پر مولانا موصوف بلا شبہ تبریک و تشکر کے مستحق ہیں۔ تین سو کے لگ بھگ صفحات پر مشتمل یہ کتاب خوبصورت اور مضبوط جلد اور عمدہ کتابت و طباعت کے ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان نے شائع کی ہے اور اس کی قیمت ایک سو روپے ہے۔
تاریخ المشاہیر
سیرت النبیؐ پر اردو کی شہرہ آفاق کتاب ”رحمتہ للعالمین“ کے مصنف حضرت مولانا قاضی محمد سلیمان منصور پوری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ اب سے ایک صدی قبل اخبار ”وکیل“ میں ملتِ اسلامیہ کی عظیم شخصیات پر مسلسل مضامین لکھتے رہے ہیں اور ان کی یہ نگارشات اہل علم میں بہت مقبول ہوئی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب ان مضامین کا مجموعہ ہے اور ان میں خلفائے کرامؓ، محدثینؒ، سلاطین، فقہائے ملوک، وزراء اور شعراء وادباء میں سے چیدہ چیدہ شخصیات کے حالات اور کارناموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ پونے تین سو کے لگ بھگ صفحات پر مشتمل یہ کتاب عمدہ لکھائی، طباعت، خوبصورت ٹائٹل اور مضبوط جلد کے ساتھ ”بیت العلوم ۲۰ ابیک روڈ پرانی انارکلی لاہور“ نے شائع کی ہے اور اس کی قیمت مکتوب کی درج نہیں ہے۔
ماہنامہ ”محدث“ لاہور کا سود نمبر
اہلِ حدیث مکتبِ فکر کے ممتاز عالم دین اور دانش ور مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی کی زیرِ ادارت شائع ہونے والے علمی جریدہ ”محدث“ کا سود کے بارے میں خصوصی شمارہ ہمارے سامنے ہے جس میں مسئلہ سود کے مختلف پہلوؤں پر اہل علم کی وقیع نگارشات کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سود پر ہونے والی بحث کی مختصر اور جامع رپورٹ، سپریم کورٹ کے جوڈیشل کا تفصیلی جواب اور سپریم کورٹ میں وزیر ”محدث“ کی طرف سے پیش کیا جانے والا تحریری بیان بھی شامل ہے اور اس طرح اس موضوع سے دلی وابستگی اور مطالعہ و تحقیق کا ذوق رکھنے والے حضرات کے لیے اچھا خاصا مواد جمع کر دیا گیا ہے۔ ”محدث“ کا یہ ”سود نمبر“ ستمبر و اکتوبر ۹۴ء کا مشترکہ شمارہ ہے جو ۲۴۰ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے دفتر ماہنامہ ”محدث“ ۹۹ جے ماڈل ٹاؤن لاہور سے طلب کیا جا سکتا ہے۔
نو مسلم خواتین کی ایمان افروز آپ بیتیاں
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلام قبول کرنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے جو مغربی اور غیر فطری معاشرتی نظام کے ہاتھوں بے سکون ہو کر اسلام کے دامنِ عاطفت میں پناہ لیتی ہیں۔ محترمہ گنگا مائلو نے ایسی نو مسلم خواتین کے حالات و تاثرات کو مرتب کر کے پیش کیا ہے اور پونے چار سو صفحات پر مشتمل یہ جلد کتاب ندوۃ المصنفین ۳ کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت زاہدہ ۳ روپے ہے۔
تاریخ السلفی کے پانچ دور اور ان کے تقاضے
سیاف عالم دانی حضرت مولانا محمد حنیف ندویؒ نے زیرِ نظر کتاب میں انسانی زندگی کے مختلف ادوار، بنی نوع انسان پر ایمان باللہ و برزخ اور آخرت کے بارے میں قرآن و سنت اور تاریخی تاریخ کے حوالہ سے بہت سی مفید معلومات جمع کر دی ہیں اور طالبِ خیر کے لیے اسے قرآن و سنت کی روشنی میں پرکھا بھی ہے۔ کتاب کے صفحات ۳۰۰ چالیس ہیں، اسے جامعہ محمدیہ تعلیم القرآن جامع مسجد سیف المسجد ضلع پاکستان سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مولانا ظفر علی خان کی آپ بیتی
مولانا ظفر علی خان مرحوم ہماری قومی تاریخ کی ایسی اہم شخصیت ہیں جنہوں نے صحافت اور سیاست دونوں میدانوں میں برصغیر پاک و ہند کی آزادی اور ملی اقدار کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ محترم راجہ طارق نے زیرِ نظر کتاب میں مولانا مرحوم کی آپ بیتی کو سفینہ خوانی اور تاریخی ترتیب کے ساتھ جمع کر دیا ہے اور ۲۳۲ صفحات پر مشتمل یہ کتاب خوبصورت ٹائٹل اور مضبوط جلد کے ساتھ ندوہ المعارف ۳ کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے اس کی قیمت ایک سو بیس روپے ہے۔
صبر و استقامت
حضرت استاد المحدث عبید اللہ خان عفی عنہ رحمتہ اللہ تعالیٰ نے ”مسلمانوں کا صبر و استقامت“ کے نام سے امت کے چیدہ چیدہ اصحابِ سرفروشی کی ان حکایات اور صبر کی تکالیف کا تذکرہ جمع کیا ہے جو انہیں علم کے حصول اور اس کی اشاعت و ترویج میں پیش آئیں اور انہیں ان نیک و ابرار علماء والصلحاء نے انتہائی صبر و استقامت اور وقار و ضبط کے ساتھ برداشت کیا۔ مولانا عبد الستار سالار قاسمی نے اسے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے اور ندوۃ المصنفین ۳ کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور نے اس کی اشاعت کی سعادت حاصل کی ہے۔ صفحات دو سو کے قریب ہیں اور قیمت ۲۵ روپے ہے۔
سیرت بانی دارالعلوم
دارالعلوم دیوبند کے بانی حجتہ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کی سیرت و سوانح پر برصغیر کے ممتاز محقق، فاضل اور کاروانِ علم دین حضرت مولانا سید مناظر احسن گیلانیؒ کی کتاب ”سوانح قاسمی“ علمی حلقوں میں معروف ہے اور تین جلدوں میں ہے۔ اس کے علاوہ، مولانا گیلانیؒ نے ۱۳۶۳ھ اور ۱۳۶۴ھ میں ماہنامہ ”دارالعلوم“ دیوبند کے ابتدائی شماروں میں حضرت نانوتویؒ کی سوانح خود خاندانی ایک مقالہ لکھا تھا جو قسطوں میں شائع ہوا تھا۔ میاں یادگار گیلانی دہی محلہ گلی نمبر ۲ سٹریٹر ۳ روڈ نارای گلی کراچی نے یہ مقالہ ”سیرت بانی دارالعلوم“ کے نام سے شائع کیا ہے جو حضرت نانوتویؒ کی حیات و خدمات پر بیش بہا معلومات کا خزینہ ہے۔ اس کے صفحات ۱۴۰ اور قیمت ۴۰ روپے ہے۔
عقیدۃ اھل الاسلام فی حیات عیسیٰ علیہ السلام
معروف محقق اور دانش ور مولانا حکیم محمود احمد ظفر نے زیرِ نظر کتابچہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات، رفعِ آسمانی اور نزول کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں اہل اسلام کے اجماعی عقیدہ کی وضاحت کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں قادیانیوں کے اعتراضات اور شبہات کا تفصیل کے ساتھ جواب دیا ہے۔ اس کے مختلف مضامین قیمت دس روپے ہیں اور اسے ادارہ معارفِ اسلامیہ مبارک پورہ سیالکوٹ سے طلب کیا جا سکتا ہے۔
کیا انجکشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
مولانا تقی راو بنوری نے سولہ صفحات پر مشتمل اس مقالے میں اس موقف پر دلائل پیش کیے ہیں کہ انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اور جو حضرات انجکشن کو ناقصِ صوم سمجھتے ہیں ان کا موقف درست نہیں ہے۔ حنابلہ فکار کے موقف سے تقابل ضروری نہیں ہے البتہ ان کی دلائل قابلِ دار ہے۔ یہ مقالہ مکتبہ عید گاہ کلو خلیج ڈرب لورالائی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
توراۃ وانجیل کی صحت کا محاکمہ
پاکستان میں ”بائبل کورس“ کے نام سے توراۃ و انجیل کے متعلقہ کورس چل رہے ہیں جن کے ذریعہ مسلمان نوجوانوں کو عیسائی تعلیمات کے تقدس اور سماج کے ساتھ بائبل کی تعلیم دی جاتی ہے۔ محترم محمد ارشد ارشد قادری نے اس مقالہ میں عیسائیوں کی بائبل یعنی توراۃ وانجیل کی مختلف کتابوں کی صحت کے بارے میں ایک تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ بائبل کا موجودہ متن توراۃ اور انجیل (جو روحِ حقانی و انصاف کے خزانوں سے ہم آہنگ نہیں ہے، ماخذِ صلوٰۃ پر مشتمل) یہ مقالہ ہومر بائیان بلڈنگ ہومر آباد ضلع خوشاب کے پتہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
میراث کا حساب
محترم جناب سید شبیر احمد کانپوری مدنی فقیہ امورِ عالمی لاں تسہیل الفرائض کا ترجمہ ۱۳۹۷ھ اللہ سچو ریسرچ راولپنڈی نے ان کتابچہ میں وراثت سے متعلقہ شرعی مسائل اور ان کے حسابات کو اردو میں نقشے کی طرز میں مرتب کر دیا ہے جو اس فاضل اور جدید فن کے طلبہ اور اسامی کے ساتھ ساتھ مفتیانِ کرام کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ ایک سو صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت تیس روپے ہے اور مندرجہ بالا پتہ سے مل سکتا ہے۔
بشارتِ عیسیٰ
حضرت مولانا بشیر احمد عثمانی ہمارے ملک کے معروف محقق ہیں جو ایک عرصہ سے مسیحیت کے مطالعہ و تحقیق کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس وقت ان کے دو کتابچے ہمارے پیشِ نظر ہیں۔ ایک ”بشارتِ عیسیٰ علیہ السلام“ کے نام سے ہے جس میں جنابِ نبی اکرمؐ کے بارے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارتوں اور اس سلسلہ میں انجیل کی دفاعی ضلالت پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے جبکہ دوسرا رسالہ ”فہمِ دین کیا ہے؟“ کے نام سے ہے جس میں رسول اللہؐ کے بارے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت اور اس حوالے سے عبرانی بائبل کی شہادت پر مختصر تبصرہ کیا گیا ہے، یہ دونوں رسالے صفحات ترتیب ۷۰ اور سو اور قیمت ۲۵ روپے ہے البتہ فہمِ دین رسالہ ۹۶ صفحات پر مشتمل ہے اور اس قیمت ۲۵ روپے ہے، دونوں رسالے مصنف محترم سے جامع مسجد شفیعی شاد گوت پھلانی ضلع جنگ کے پتہ پر طلب کیے جا سکتے ہیں۔
مفتاح النور
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع دیوبندی قدس اللہ سرہ العزیز کے والدِ خود رفیقِ کار حضرت مولانا نور احمد مرحوم دیوبند کے سرگرم علماء کرام میں سے تھے جنہوں نے علمی اور سیاسی دونوں میدانوں میں مسلسل تگ و دو کی ہے اور فتنہ اسلام کی ردِ بدعات میں بھی شریک رہے ہیں۔ ان کے حالاتِ زندگی اور خدمات کو مصلح رفیق اشرف سیفی نے ہائی محنت کے ساتھ ”مفتاح النور“ کے نام سے مرتب کیا ہے اور ادارہ القرآن والعلوم الاسلامیہ ۴۳۴ گارڈین کلفٹ ٹاور امید چوک کراچی ۵ نے خوبصورت جلد، عمدہ کاغذ اور معیاری کتابت و طباعت کے ساتھ انتہائی باوزن انداز میں پیش کیا ہے۔ صفحات ساڑھے چار سو سے زیادہ ہیں اور قیمت درج نہیں ہے۔



















