چیچن مجاہدوں کی عظمت کو سلام

انتہائی بے سروسامانی کی حالت میں اپنے لہو سے داستانِ حریت تاریخ کے سپرد کرنے والے چیچن مجاہدو! اپنے بیوی بچوں، والدین اور گھربار کی قربانی دے کر آزادی و حریت کی مانگ بھرنے والے مجاہدو! تم سے ہزار میل دور بیٹھا تمہارا ایک بھائی تمہاری عظمت کو سلام پیش کرتا ہے اور ملتِ مسلمہ کے سرخیلوں کی بے حسی و بے غیرتی پر آنسو بہاتا ہے۔ کاش! ملتِ اسلامیہ ان بے غیرتوں سے نجات حاصل کر سکتی۔

چیچن مجاہدو! ایک مسلّمہ دنیوی قوت کے مقابل بے سروسامانی کی حالت میں تم جو تاریخ دہرا رہے ہو، امام شاملؒ کی قیادت میں یہی کچھ تمہارے اجداد نے کیا تھا۔ روسی ریچھ کی برتری نہ ان سے جذبۂ آزادی چھین سکی تھی، نہ ان شاء اللہ تعالیٰ یہ تم سے چھینا جا سکے گا۔ بلاشبہ تم خالدؓ و طارقؒ و ایوبیؒ کے قافلۂ حریت کے مجاہد ہو۔

مجاہدو! جو صرف اپنے رب کی رحمت کے سہارے ظلم سے نبرد آزما ہوتے ہیں، وہ کسی فہد، کسی قابوس، کسی صباح، کسی خلیفہ اور مبارک و حافظ کی آشیرباد کے محتاج نہیں ہوتے۔ ان کا اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ جو شہید ہوں تو کامیاب، وہ دشمن پر غالب آئیں تو سینہ دھرتی کا مان کہ رب کی دھرتی پر رب کا نظام۔

چیچن جانبازو! میں تمہارا گمنام بھائی مجبور ہوں کہ میرے بس میں تمہارے لیے کلمۂ خیر سے زیادہ کچھ نہیں۔ اور اس موقع پر بے ساختہ وہی کچھ کہوں گا جو ایک مجبور مردِ حق مولانا محمد علی جوہرؒ نے جیل میں اپنی علیل بیٹی کے لیے کہا تھا: ’’میں ہوں مجبور پر اللہ تو مجبور نہیں، میرا اور تمہارا رب یقیناً‌ اس بہو کی لاج رکھے گا۔‘‘

مجاہدو! میرا اور آپ کا رب زندہ جاوید ہے، وہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے، وہ دیکھ رہا ہے، وہ سن رہا ہے، وہ ظالم کے ظلم کی انتہا اور صابر کے صبر کی انتہا کے ساتھ ساتھ اب بے غیرتوں کی بے غیرتی کی انتہا بھی دیکھ رہا ہے کہ اس نے ہر ایک سے حساب چکانا ہے، انصاف کرنا ہے جو ہر کسی کو نظر آئے۔

جہاد / جہادی تحریکات

(دسمبر ۱۹۹۹ء)

دسمبر ۱۹۹۹ء

جلد ۱۰ ۔ شمارہ ۲۳ و ۲۴

طالبان، امریکہ اور اقوام متحدہ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

نماز کی اہمیت اور چند ضروری مسائل
شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ

روزہ کی اہمیت اور اس کے تقاضے
شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

مسلم پرسنل لاء اور بھارتی مسلمانوں کی جدوجہد
حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ

عربوں کی دولت پر مغربی ممالک کی عیاشی
مولانا محمد عیسٰی منصوری

قرآنی علوم کے ارتقائی مراحل
مولانا ظفر احمد اعظمی

معاشرہ میں دینی مدارس کا کردار اور اہمیت
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

اظہاری رویے میں تخیل کی اہمیت
پروفیسر میاں انعام الرحمٰن

تعارف و تبصرہ
ادارہ الشریعہ

کرائے کی کلیسائیں اور واشنگٹن آفس
میجر (ر) ٹی ناصر

چیچن مجاہدوں کی عظمت کو سلام
عبد الرشید ارشد

تلاش

شماریات