مئی و جون ۲۰۰۳ء

’’برصغیر میں مطالعہ حدیث‘‘ کے عنوان پر سیمینار

― محمد عمار خان ناصر

ادارۂ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد نے ’’برصغیر میں مطالعہ حدیث‘‘ کے عنوان پر ۲۱، ۲۲ اپریل ۲۰۰۳ء کو دوروزہ علمی سیمینار کا اہتمام کیا جس کے لیے ادارۂ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کی سربراہی میں ان کے رفقا کی ٹیم خاص طور پر ڈاکٹر سفیراختر اور ڈاکٹر سہیل حسن نے خاصی محنت کی۔ سیمینار کی پانچ نشستیں فیصل مسجد اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئیں جن میں حدیث نبوی علیٰ صاحبہا التحیۃ والسلام کے مختلف پہلوؤں پر بیسیوں مقالات پیش کیے گئے اور ان پر سوال جواب اور بحث ومباحثہ کا بھی اہتمام...

مدنی عہد نبوت میں تعلیم و تبلیغ کا نظام

― پروفیسر محمد اکرم ورک

مدینہ منورہ آمد کے بعد رسول اللہ ﷺ نے سب سے پہلے جو کام کیا وہ مسجدِ نبوی ؐ کی تعمیر تھی۔ مسجدِ نبوی کے ایک گوشے میں ایک سائبان اور چبوترہ (صفہ) بنایا گیاجس پر وہ مہاجرین صحابہ کرامؓ مدینہ منورہ آکر رہنے لگے تھے جو نہ تو کچھ کاروبار کرتے تھے اور نہ ان کے پاس رہنے کو گھر تھا۔ مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں سے دین متین کی تعلیمات حاصل کرنے کے لیے آنے والے صحابہ کرام بھی یہاں قیام کرتے تھے ۔گویا صفہ ان غریب اور نادار صحابہ کرام کی جائے پناہ تھی جنہوں نے اپنی زندگی تعلیمِ دین ،تبلیغِ اسلام ،جہاد اور دوسری اسلامی خدمات کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ مدنی عہد...

دینی مدارس کے معاشرتی کردار کے حوالہ سے ایک مکالمہ

― ادارہ

برصغیر کی مذہبی فکر کا ایک تنقیدی جائزہ

― الطاف احمد اعظمی

قوموں کے زوال کے مختلف اسباب ہیں۔ان میں سے دو سبب ایسے ہیں جو تقریباََ ہر قوم کے زوال میں کارفرما ملتے ہیں۔ ایک سبب تو عقلی قوت کا اضمحلال ہے جس کے نتیجے میں وہ قوم نہ صرف حکومت کرنے کی اہلیت سے عاری ہو جاتی ہے بلکہ اس میں با صلاحیت افراد کی پیدائش کا سلسلہ بھی بتدریج بند ہو جاتا ہے۔ اس قحط الرجال کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ قوم کی زمام اختیار نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں چلی جاتی ہے جو قومی معاملات کو رفتہ رفتہ اس حد تک خراب کر دیتے ہیں کہ ان کی اصلاح ناممکن ہو جاتی ہے۔زوال کا دوسرا اہم سبب اخلاقی قوت کا ضعف ہے۔ جب کسی قوم میں عقلی انحطاط کے ساتھ...

قارئین کے خطوط

― ادارہ

الشریعہ اپریل ۲۰۰۳ء کے شمارہ میں ’حالات وواقعات‘ کے عنوان کے تحت جناب محمد فاروق خان صاحب نے لکھا کہ: ’’اور پھر یہ کہ انہوں (طالبان) نے اپنے ملک اور حکومت کو امریکہ سے بچانے کی خاطر بن لادن کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار کیوں کیا؟ امریکہ مجبور ہوتا کہ بن لادن پر بہترین منصفانہ طریقہ سے مقدمہ چلائے۔بن لادن اسی مقدمہ کو اپنے موقف کے لیے بڑی خوبصورتی سے استعمال کر سکتا تھا۔ اگر اس کو اس مقدمہ میں بڑی سے بڑی سزا بھی ہو جاتی تو کم از کم امریکہ کو افغانستان پر حملے کا بہانہ تو نہ ملتا۔‘‘ ہم اس بارے میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ امریکہ کو کسی ملک پر...

نظام جیل خانہ جات پر ایک نظر اور اصلاح کی چند تدابیر وتجاویز

― الحاج میاں محمد رفیق

انسانی زندگی کا اصل تقاضا تو یہ ہے کہ وہ امن وعافیت سے گزرے، صلاح وفلاح غالب ہوں اور نیکیاں رواج پائیں لیکن کیا کیا جائے انسان کے شرور نفسی کا کہ وہ موقع بموقع بے لگام ہوتے ہیں اور امن وسلامتی کو تباہ کر دیتے ہیں۔ جرم وسزا کی تاریخ بڑی پرانی ہے۔ جب سے انسان نے شعور کی آنکھ کھولی، جزاوسزا کا دنیوی تصور بھی پیدا ہوگیا۔ اچھے کام پر انعام سے نوازا جانے لگا اور برے کاموں پر سزا دی جانے لگی۔ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دوررسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی بعض جرائم پر مختلف لوگوں کو سزا ئیں دی گئیں۔ انسانی سرشت کی انہیں کمزوریوں...

’’اسلام کا مالیاتی نظام‘‘ کے موضوع پر وفاقی دارالحکومت میں سیمینار

― پروفیسر حافظ منیر احمد

۵ مارچ ۲۰۰۳ء کو جامعہ المرکز اسلامی بنوں صوبہ سرحد کے رئیس مولانا سیّد نصیب علی شاہ ایم۔این۔اے نے جامع مسجد دارالسلام G-6/2 اسلام آباد میں دو روزہ ’’اسلام آباد فقہی سیمینار‘‘ بعنوان ’’اسلام کا مالیاتی نظام‘‘ کا اہتمام کیا جس میں ملک کے طول و عرض سے اس شعبہ سے وابستہ افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور دور جدید میں پیش آمدہ مختلف موضوعات پر مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اہل علم اور جامعات سے وابستہ پروفیسر و ڈاکٹر حضرات نے مقالہ جات پیش کیے۔فقہی سیمینار کا افتتاحی اجلاس مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مولانا...

تعارف و تبصرہ

― ادارہ

’’معارف اسلامی ‘‘ (علمی وتحقیقی مجلہ)۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیہ علوم عربی وعلوم اسلامیہ کی طرف سے ’’معارف اسلامی‘‘ کے نام سے ششماہی معیاری تحقیقی وعلمی مجلہ شائع کیا جاتا ہے جس کا جولائی تا دسمبر ۲۰۰۲ء کا شمارہ اس وقت ہمارے سامنے ہے۔ اڑھائی سو سے زائد صفحات کا یہ ضخیم مجلہ اردو اور عربی میں مختلف عنوانات پر گراں قدر علمی مقالات پرمشتمل ہے جو مدیر مسؤل جناب ڈاکٹر علی اصغر چشتی اور ان کے رفقا کے حسن ذوق کا آئینہ دار ہے۔ اس کی قیمت ۱۰۰ روپے ہے۔’’اسلامی زندگی‘‘۔ جمعیۃ علماء ہند کے نامور راہ نما اور مورخ مولانا سید...

قرآن کریم کے بوسیدہ اوراق جلانے کا مسئلہ

― ادارہ

قرآن کریم کے بوسیدہ اوراق جلانے کا مسئلہ۔ (گرجاکھ گوجرانوالہ میں قرآن کریم کے بوسیدہ اوراق جلانے والے افراد کے خلاف توہین قرآن کے جرم کے تحت مقدمہ درج ہونے پر ایک قومی اخبار کے استفسار کا جواب)۔ قرآن کریم کے بوسیدہ اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے جلانا جائز ہے یا نہیں؟ اس پر ہمارے مفتیان کرامؒ میں اختلاف چلا آ رہا ہے۔ اکتوبر ۱۹۳۵ ؁ء میں مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ سے یہ مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ: ’’محفوظ مقام میں دفن کر دینا بھی جائز ہے لیکن جلا دینا آج کل زیادہ بہتر ہے کیونکہ ایسا محفوظ مقام دستیاب ہونا...

تلاش

Flag Counter