نومبر ۱۹۹۴ء

مسلم ممالک میں ریاستی جبر کا شکار دینی تحریکات

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

مذہبی جنونیت اور کٹرپن کے خلاف کافی عرصہ سے منظم مہم چلائی جا رہی ہے جس میں مغربی ممالک کی حکومتیں، لابیاں اور ذرائع ابلاغ پیش پیش ہیں اور بنیاد پرستی کی مخالفت کے نام پر مسلم ممالک میں دینی بیداری اور اسلامی نظام کے نفاذ کی تحریکات کو ہدف تنقید بنا رہی ہیں، جبکہ مسلم ممالک کی حکومتیں اور سیکولر لابیاں بھی اس مہم میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔ اس طرح عالمی سطح پر کمیونزم اور مغربی جمہوریت کی سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ایک طرف عالم اسلام کی دینی تحریکات ہیں جو مسلم معاشرہ میں قرآن و سنت کے احکام و قوانین کی مکمل...

شاہ ولی اللہؒ، ایک تاریخ ساز شخصیت

― ذوالفقار علی ایم اے

شاہ ولی اللہ وہ نادر روزگار شخصیت ہیں جن کی تعلیمات سے رہتی دنیا تک انسانیت مستفیض ہوتی رہے گی۔ انبیاء علیہم السلام کے بعد دنیا میں کم ہی ایسی شخصیات پائی گئی ہیں جن کے افکار نے دنیا سے اپنی حقیقت منوائی ہو۔ عالمِ اسلام میں آپ وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے شریعت کا فلسفہ مدون کیا اور عقائد و اعمال کی حکیمانہ تشریح کی اور اسرار و رموز کو اور کلی و جزوی احکام کو فلسفہ کے ساتھ اس طرح بیان کیا کہ شریعت با آسانی سمجھ آ جاتی ہے۔ آپ کے والد محترم شاہ عبد الرحیم بھی جید عالمِ دین تھے۔ فتاوٰی عالمگیری کی نظرثانی اور اصلاح کا کام آپ نے ہی کیا تھا اور مدرسہ...

نئی نسل کی فکری اصلاح اور ذہنی تربیت کی اہمیت

― ڈاکٹر محمود احمد غازی

آج دنیائے اسلام جس افراتفری، بے مقصدیت اور انحطاط کا شکار ہے اس کی مثال ماضی کےکسی بحران میں نہیں ملتی۔ اسلامی تاریخ کی شاید ہی کوئی صدی ایسی گزری ہو جس میں مسلمانوں کو کسی بڑی آزمائش اور بحران سے دوچار ہونا نہ پڑا ہو، لیکن تاریخ شاہد ہے کہ مسلمان ہر آزمائش اور بحران میں سرخرو ہوئے اور بڑی کامیابی سے اس سے عہدہ برآ ہوئے۔یونانیوّں کے علوم و فنون کے استیلا اور غلبہ کا مسئلہ ہو، تاتاریوں کی یورش ہو، ہندوستان میں ہندو اساطیر کے زیر اثر غیر اسلامی تصوف کا عروج ہو، ان سب مسائل کا مسلمان اکابر و عوام نے بڑی کامیابی سے سامنا کیا۔ لیکن مغربی تہذیب...

غیر اسلامی ماحول میں اسلامی تشخص

― پروفیسر ڈاکٹر سید سلیمان ندوی

آپ حضرات نے جس زہریلے ماحول میں سکونت کا فیصلہ کیا ہے، اس میں اگر زہر کے اثرات سے بچنے کے لیے تریاق حاصل نہ کیا تو پھر آپ کے اسلامی تشخص کی موت یقینی ہے۔ آج کل تو مسلم ممالک میں بھی اسلامی ماحول کا قائم رکھنا محال ہو رہا ہے، چہ جائیکہ غیرمسلم ممالک میں۔ اس لیے اگر بحیثیت مسلمان کے یہاں رہنا ہے تو پھر اس کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی، اس ماحول کے مناسب تعلیم و تربیت کا نظام قائم کرنا ہو گا۔مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ اس مجلس میں نوجوان یا اسکول و کالج کے طلبا موجود نہیں ہیں۔ جن کی تعلیم و تربیت کے نظام کے سلسلہ میں ہم گفتگو کر رہے ہیں، وہی لوگ یہاں موجود...

ہندو صحائف میں جناب نبی اکرم ﷺ کے بارے میں پیش گوئیاں

― داؤد عزیز

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام انبیاء اور رسولوں پر فضیلت کی چند اہم ترین وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب کے برعکس آنے والے تمام زمانوں اور اقوام کے لیے مبعوث فرمایا گیا تھا۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں سے بیشتر، جن کا ذکر قرآن میں ہے، بنی اسرائیل سے تھے، جبکہ باقی اپنے اپنے زمانوں میں دنیا کے مختلف خطوں میں منصبِ رسالت سے سرفراز فرمائے گئے تھے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ ’’ہم نے ہر قوم کی رہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے‘‘۔ یہ بات اہم ہے کہ تقریباً ہر نبی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت اور...

آہ! مولانا محمد عبد اللہ درخواستی نور اللہ مرقدہٗ

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

جمعیۃ علمائے اسلام پاکستان کے امیر حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی عمر ۱۰۰ برس کے لگ بھگ تھی اور وہ ۱۹۶۲ء سے جمعیۃ علمائے اسلام پاکستان کے امیر چلے آرہے تھے۔ مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ جنہیں پاکستان کے دینی و علمی حلقوں میں حضرت درخواستیؒ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے ساتھ بے پناہ شغف اور بے شمار احادیث زبانی یاد ہونے کے باعث انہیں حافظ الحدیث کے لقب سے پکارا جاتا...

مولانا محمد سعید الرحمان علویؒ اور دیگر مرحومین

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

میرے پرانے ساتھی اور معروف صاحب قلم مولانا محمد سعید الرحمان علویؒ گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم مجلس احرار اور جمعیۃ علمائے اسلام کے بزرگ راہنما حضرت مولانا محمد رمضان علویؒ کے فرزند تھے۔ مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں کئی سال تک طالب علمی کے دور میں ان سے رفاقت رہی، بعض اسباق میں ہم سبق بھی تھے، مطالعہ و تحریر کا ذوق طالب علمی کے دور میں ہی نمایاں تھا اور فراغت کے بعد ہفت روزہ خدام الدین، ترجمان اسلام اور چٹان میں ایک عرصہ تک کام کرتے رہے۔ ان کے مضامین قومی اخبارات میں بھی شائع...

ریشمی رومال تحریک کا اصل نام برلن پلان تھا

― پروفیسر اولف ثمل

لاہور (پ ل) ریشمی رومال تحریک کا اصل نام ’’برلن پلان‘‘ تھا جو ۱۵ اگست ۱۹۱۵ء کو کابل میں جرمنی اور ترکی کی مدد سے تیار کیا گیا۔ ہندوستان کی آزادی کے اس منصوبے کی تشکیل میں راجہ مہندر پرتاب، مولانا برکت اللہ اور مولانا عبید اللہ سندھی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ انکشاف جرمنی کی وزارتِ خارجہ کے ایک سابق ڈپٹی سیکرٹری اور برلن یونیورسٹی میں سیاسیات کے استاد پروفیسر اولف ثملنے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ پروفیسر اولف ثمل آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور ’’برلن پلان‘‘ پر کتاب لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برلن پلان دراصل شیخ الہند...

مغربی مسلمانوں کے مسائل ۔ علماء کیلئے چیلنج

― مولانا مجاہد الاسلام قاسمی

ورلڈ اسلامک فورم کی دعوت پر میں ۱۴ اگست کو لندن پہونچا۔ مولانا عیسٰی منصوری اور مولانا زاہد الراشدی اس فورم کے روحِ رواں ہیں۔ موضوع تھا ’’یورپی مسلمانوں کی دشواریاں اور ان کا حل‘‘ اس موضوع پر تفصیلی خطاب ہوا۔ اس سفر میں بہت سی ممتاز شخصیتوں اور اداروں کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور متعدد شہروں میں جانا ہوا، لوگوں نے بے حد مشغول رکھا لیکن یہ مشغولیت بہت مبارک تھی اور کارِ دین کے لیے تھی۔ انگلستان میں مسلمان خاصی تعداد میں آباد ہیں جو مختلف اسلامی ممالک سے آ کر آباد ہو گئے ہیں۔ اصلاً یہ تلاشِ معاش میں آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ ترک ہیں، عرب...

حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی یاد میں لندن اور برمنگھم میں تقریبات

― ادارہ

برصغیر پاک و ہند کے نامور انقلابی مفکر اور تحریکِ آزادی کے ممتاز راہنما مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی یاد میں گزشتہ روز ساؤتھ آل لندن میں ورلڈ اسلامک فورم کے زیراہتمام ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت فورم کے چیئرمین مولانا زاہد الراشدی نے کی۔ فورم کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد عیسٰئ منصوری نے اس موقع پر بتایا کہ مولانا عبید اللہ سندھیؒ کے پچاسویں سالِ وفات کے طور پر اس سال کے دوران پاکستان میں ان کی یاد میں مختلف تقریبات ہو رہی ہیں اور یہ نشست بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی، اس سے مذکورہ بالا راہنماؤں کے علاوہ مولانا قاری تصور الحق،...

گلاسگو میں نظامِ شریعت کانفرنس

― ادارہ

تحریکِ نفاذِ اسلام گلاسگو کے زیر اہتمام ۲۵ ستمبر ۱۹۹۴ء کو مسلم کمیونٹی ہال مرکزی جامع مسجد گلاسگو (برطانیہ) میں ایک روزہ نظامِ شریعت کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریکِ نفاذِ اسلام کے امیر مولانا مفتی مقبول احمد نے کی جبکہ مختلف مکاتبِ فکر اور طبقات کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورلڈ اسلامک فورم کے چیئرمین مولانا زاہد الراشدی، جمعیۃ اتحاد العلماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عنایت اللہ گجراتی، جمعیۃ علماء اسلام بہاولپور ڈویژن کے امیر علامہ غلام مصطفٰی بہاولپوری، آل جموں و کشمیر جمعیۃ علماء اسلام کے نائب امیر مولانا قاری...

ورلڈ اسلامک کی مرکزی کونسل کا سالانہ اجلاس

― ادارہ

ورلڈ اسلامک فورم کی مرکزی کونسل کا اجلاس یکم اکتوبر ۱۹۹۴ء کو مسجد ابوبکر ساؤتھال لندن میں مولانا زاہد الراشدی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں گزشتہ دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ سال کے لیے کام کی ترتیب طے کی گئی اور فورم کے تنظیمی ڈھانچے پر نظرثانی کی گئی اور فورم کے تنظیمی ڈھانچے پر نظرثانی کی گئی۔ فورم کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد عیسٰی منصوری نے گزشتہ دو سال کی کارگزاری رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران لندن میں دو سالانہ تعلیمی سیمینار منعقد ہوئے جن میں مولانا خواجہ خان محمد، مولانا سید ارشد مدنی، مولانا مجاہد الاسلام قاسمی،...

اخبار و آثار

― ادارہ

ورلڈ اسلامک فورم کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد عیسٰی منصوری ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہیں۔ فورم کے سیکرٹری برائے تنظیمی امور مولانا محمد اسماعیل پٹیل بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے فورم کے سرپرست ڈاکٹر سید سلمان ندوی، جمعیۃ علماء افریقہ صوبہ نٹال کے صدر مولانا محمد یونس پٹیل، اور دارالعلوم زکریا کے مہتمم مولانا شبیر احمد سلوجی کے علاوہ متعدد دیگر سرکردہ علماء کرام سے بھی ملاقاتیں کیں اور فورم کے مقاصد اور پروگرام کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔ مولانا منصوری نے مختلف مقامات پر دینی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دعوت...

وفاقی وزارتِ تعلیم کا افسوسناک فیصلہ

― ادارہ

وفاقی وزارتِ تعلیم کی طرف سے امسال فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو مڈل اسٹینڈرڈ سالانہ امتحان کا انتظام سپرد کیا گیا تھا۔ بورڈ نے اپنے اکیڈمک سیل کے ذریعے مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان کی پالیسی کے اعلان میں قرآن پاک ناظرہ اور عربی لازمی کو امتحان سے خارج کر دیا ہے۔ جبکہ اسلامیات (لازمی) اور مطالعہ پاکستان کے نمبرات ۱۰۰ سے نصف کر کے ۵۰ کر دیے ہیں۔ فیڈرل بورڈ کے اس فیصلہ نے مسلم قوم کے نونہالوں کو قرآن کریم اور اس کی زبان عربی اور پاکستان سے متعلق معلومات سے ناآشنا کر کے اسلام دشمنی کا واضح ثبوت مہیا کر دیا ہے۔ جبکہ تین...

نومبر ۱۹۹۴ء

جلد ۵ ۔ شمارہ ۱۱

تلاش

Flag Counter