الشریعہ — نومبر ۱۹۹۱ء
تحریک خلافت اور اس کے ناگزیر تقاضے
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
گزشتہ دنوں خلافت اسلامیہ کے احیا کے جذبہ کے ساتھ دو حلقوں کی طرف سے جدوجہد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک طرف تنظیم اسلامی پاکستان کے سربراہ محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد نے ’’تحریک خلافت‘‘ بپا کرنے کا عزم کا اعلان کیا ہے اور دوسری طرف مولانا مفتی غلام مسرور نورانی قادری کی سربراہی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے خلافت کی بحالی کے لیے علماء اور عوام کو منظم کرنے کا بیڑہ اٹھایا...
امام محمد بن اسمعیل بخارى رحمہ الله
― شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر
نام و نسب:
طبقات الشافعیۃ الکبری (ص ۲ و ۳ ج ۲) اور تذکرۃ الحفاظ (ص ۱۲۲، ج۲) میں آپ کا نام و نسب یوں درج ہے: ”محمد بن اسمعیل بن ابراہیم بن المغیرة بن بردزبہ بن بذذبہ جعفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ“
بردزبہ مجوسی تھے۔ ان کے بیٹے مغیرۂ یمان جعفی والئ بخارا کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے تھے۔ اسی نسبت سے جعفی مشہور ہوئے۔ یہ نسبت موالاۃ اسلام کی ہے۔
ولادت:
امام بخاریؒ ۱۳ شوال ۱۹۴ھ بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ پیدا ہوئے اور یہی قول راجح اور صحیح ہے۔ مادہ تاریخ ولادت ۱۹۴ھ صَدَقَ...
اللہ رب العزت کی زیارت کیسے ہو گی؟
― شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتی
أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ (المتوفاة ۵۸ھ) اور حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ (المتوفی ۳۲ھ) ان آیات مبارکہ کو، جو سورہ النجم میں وارد ہوئی ہیں، حضرت جبرائیل علیہ السلام کے حق میں کہتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت بصری کا انکار کرتے ہیں۔ حضرت ابوذر غفاریؓ (المتوفی ۳۲ھ) سے دونوں قسم کی روایتیں ثابت ہیں۔ ”ھو نور انی اراه“ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟ تو آپؐ نے فرمایا کہ وہ نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ اور ابوذر غفاریؒ سے یہ روایت بھی ثابت ہے: ”رأیت نورا فسجدت“ کہ میں نے نور کو دیکھا اور...
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کا ایک الہامی خواب اور ہماری اقتصادی مشکلات
― ڈاکٹر محمود الحسن عارف
جنگِ خلیج کے بعد تیسری دنیا بالعموم اور اسلامی دنیا بالخصوص سخت افراتفری اور اضطراب و انتشار کی صورت حال سے بری طرح دو چار ہے۔ ہر ملک کو معاشی وسائل کی قلت کا اور ضروریات کی کثرت کا سامنا ہے۔ اس عالم گیر قلت و اضطراب کے پیچھے سب سے زیادہ جو عوامل کار فرما ہیں ان میں اقتصادی و معاشی مسائل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ یہ اس لیے نہیں کہ خدانخواستہ پیٹ کا مسئلہ ہی انسانی زندگی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے یا یہ کہ زمین کی پیداوار اور قدرت کے خزانوں میں کچھ کمی واقع ہو گئی ہے، بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ دنیا کے قارونوں نے ”انسانی غذائی ضروریات“ کی تقسیم کا...
اناجیل کی اصل زبان اور ارامی اناجیل کی گمشدگی کے اسباب
― پادری برکت اللہ
حضرت کلمۃ اللہ کی مادری زبان ارامی تھی۔ دور حاضرہ میں علماء اس امر پر متفق ہیں کہ آپ کی مادری زبان ارامی زبان کی دو شاخ تھی جو ”یہودی کنعانی “ کے نام سے موسوم ہے۔ یہ بولی مسیحی کنعانی سے ملتی جلتی ہے۔ ہم کو یہ بات بھی معقول نظر آتی ہے کہ حضرت ابن اللہ یونانی زبان سے بھی کچھ کچھ واقف تھے اور اس زبان کو بول بھی سکتے تھے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے اہل یہود یونانی زبان میں تعلیم دی تھی۔ کیونکہ آپ کے سامعین سب کے سب یہودی تھے، جن کی اور آپ کی مادری زبان ارامی تھی۔ اہل یہود ارض مقدس میں یہودی سامعین کے واسطے مذہبی امور اور تبلیغ کے لیے یونانی...
اسلامی ممالک میں سائنس کی ترویج
― محترمہ انجمن آراء صدیقی
سائنسی ٹیکنیکی علوم و فنون، آزادی و خود مختاری، قوم و ملت، عزت و ناموس، خوشحالی و آسودگی سب ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ اس میں نہ تو کوئی شک کی گنجائش ہے نہ مبالغہ کہ عصر حاضر سائنسی کمالات و عجائبات کا دور ہے۔ تمام قوموں کے عروج و زوال کا پیمانہ سائنسی علوم و فنون کی ترقی و ترویج یا تنزلی و پستی ہے۔ اس لیے نہ صرف تعلیمی اداروں کو اس کی روشنی سے مزین و منور کر دینا چاہیے، بلکہ ملک کے ہر چھوٹے بڑے، خاص و عام شہری کو سائنسی علوم سے روشناس کرانا، ان کی انداز سوچ و فکر کو سائنٹیفک اصول پر استوار کرنا ملک و قوم کو فوری ترقی کی راہ پر گامزن کر دینے کے...
آہ! جناب ارشد میر ایڈووکیٹ
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
ارشد میر ایڈووکیٹ پانچ اور چھ اکتوبر کی درمیانی شب اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ خاصے عرصے سے ذیابیطیس کے مریض تھے اور سانس کی تکلیف بھی تھی لیکن ان کی وفات اتنی اچانک ہوئی کہ خبر سنتے ہی سناٹے کی سی کیفیت سے دوچار ہونا پڑا ۔ میر صاحب مرحوم میرے گنتی کے چند مخلص دوستوں میں سے تھے، تعلقات کی نوعیت دوستانہ سے بڑھ کر برادرانہ تھی، وہ میرے پڑوسی بھی تھے اور مقتدی بھی، مجھ پر قائم ہونے والے بیشتر مقدمات میں وکیل صفائی رہے اور اب شاہ ولی اللہ یونیورسٹی گوجرانوالہ کی تعلیمی کونسل کے رکن کی حیثیت سے اس عظیم تعلیمی منصوبہ...
آپ نے پوچھا
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
سوال: مولانا محمد علی جوہرؒ نے گول میز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ ”غلام“ ہندوستان میں واپس جانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور پھر ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کی کچھ تفصیل بیان فرما دیں۔ محمد عبد الرؤف، راولپنڈی۔ جواب: برطانوی حکومت نے ۱۹۳۰ء میں ہندوستانی لیڈروں کی گول میز کانفرنس لندن میں طلب کی تھی، جس کا مقصد آئینی اصلاحات کے بارے میں اتفاق رائے حاصل کرنا تھا۔ کانگریس، جمعیۃ علماء ہند اور مجلس احرار اسلام نے گول میز کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ جبکہ جمعیت علماء ہند کے کچھ حضرات نے کانپور میں اجلاس کر کے ایک الگ گروپ قائم کیا...
قبض، کھانسی، نزلہ، زکام
― حکیم محمد عمران مغل
گذشتہ اشاعت میں وبائی نزلہ یعنی انفلوئنزا پر ایک مفصل تحریر پیش کی تو اکثر حضرات نے فرمایا کہ ہمیں نزلہ، زکام کے ساتھ ہی جسم میں کھجلی، دردیں، تھکاوٹ اور قبض کی شکایات بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ کچھ نے فرمایا کہ ہم مستقل الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ الرجی کا شکار تو عموماً وہ حضرات دیکھے گئے ہیں جن کی مختلف وجوہات پر قوت مدافعت کمزور ہوچکی ہو۔ تاہم اس پر ان شاء اللہ پھر کسی نشست میں عرض کروں گا، کیونکہ بذات خود یہ کوئی بیماری نہیں، صرف ہماری کوتاہ اندیشی سے معاشرہ میں جڑ پکڑ چکی ہے، جس میں فیشن کی بھرمار، غذائی عادات کی تبدیلی اور اعصابی نظام کا بگاڑ...
تعارف و تبصرہ
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی مدظلہ کے دروسِ قرآن مرتب اور شائع ہو کر علماء اور جدید تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے استفادہ کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ قرآنی علوم و معارف اور احکام و مسائل کو بیان کرنے میں حضرت صوفی صاحب کا انداز انتہائی سہل ہے اور امام ولی اللہ دہلویؒ کے علوم و فلسفہ کی روشنی میں جدید پیش آمدہ مسائل کا حل بھی پیش کرتے ہیں۔ اب تک بحمد اللہ تعالیٰ آخری دو پاروں کے مکمل دروس کے علاوہ شروع سے سورۃ الاعراف تک دروس چھپ چکے ہیں اور زیر نظر مجموعہ میں سورۃ الانفال اور سورۃ التوبۃ کے مکمل دروس کو یکجا کر دیا گیا ہے جو معالم العرفان کی آٹھویں...
لباس کے آداب
― حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ
عقلائے روزگار کا اس پر اتفاق ہے کہ برہنگی عیب ہے اور لباس زینت ہے، اس لیے شرم گاہوں اور رانوں کو کھلا رکھنا بے شرمی ہے۔ سب سے افضل لباس وہ ہے جو سب اعضائے بدن اور تمام جسم کو چھپائے اور اس میں شرم گاہوں کو چھپانے والا کپڑا اس کپڑے سے جدا ہو جو باقی اعضائے بدن کو چھپانے کے لیے استعمال ہو اور لباس ایسا ہو کہ انسان اپنے ہاتھوں کو آزادانہ حرکت دے سکے اور اپنی ضروریات کو پورا کرتے وقت انہیں یہ محسوس نہ ہو کہ وہ گردن سے معلق اور بندھے ہوئے ہیں۔ مردوں کو ایسے کپڑوں سے احتراز کرنا چاہیے جو عشرت پرستی، بدمستی، بے راہ روی اور مسخرہ پن کا مظہر ہوں۔ جیسے...
اللہ والوں کی صحبت کا اثر
― حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ
اللہ کی خاص رحمت سے جس طرح ابتدائی عمر میں اسلام کی سمجھ آسان ہو گئی، اسی طرح کی خاص رحمت کا اثر یہ بھی ہے کہ سندھ میں حضرت حافظ محمد صدیق صاحبؒ (بھرچونڈی والے) کی خدمت میں پہنچ گیا جو اپنے وقت کے جنید اور سید العارفین تھے۔ چند ماہ میں ان کی صحبت میں رہا۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ اسلامی معاشرت میرے لیے اسی طرح طبیعت ثانیہ بن گئی جس طرح ایک پیدائشی مسلمان کی ہوتی ہے۔ حضرت نے ایک روز میرے سامنے اپنے لوگوں کو مخاطب فرمایا کہ عبید اللہ نے اللہ کے لیے ہم کو اپنا ماں باپ بنایا ہے۔ اس کلمہ مبارک کی تاثیر خاص طور پر میرے دل میں محفوظ ہے۔ میں انہیں اپنا دینی...
الشریعہ — نومبر ۱۹۹۱ء
جلد ۳ ۔ شمارہ ۱۱
تحریک خلافت اور اس کے ناگزیر تقاضے
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
امام محمد بن اسمعیل بخارى رحمہ الله
شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر
اللہ رب العزت کی زیارت کیسے ہو گی؟
شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتی
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کا ایک الہامی خواب اور ہماری اقتصادی مشکلات
ڈاکٹر محمود الحسن عارف
اناجیل کی اصل زبان اور ارامی اناجیل کی گمشدگی کے اسباب
پادری برکت اللہ
اسلامی ممالک میں سائنس کی ترویج
محترمہ انجمن آراء صدیقی
آہ! جناب ارشد میر ایڈووکیٹ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
آپ نے پوچھا
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
قبض، کھانسی، نزلہ، زکام
حکیم محمد عمران مغل
تعارف و تبصرہ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
لباس کے آداب
حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ
اللہ والوں کی صحبت کا اثر
حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ