اکتوبر ۲۰۰۰ء
عورت: ثقافتی جنگ میں مغرب کا ہتھیار
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
جامعہ انوار القرآن آدم ٹاؤن نارتھ کراچی میں ۱۴ ستمبر ۲۰۰۰ء کو پاکستان شریعت کونسل کے زیر اہتمام ’’اسلام میں عورت کا مقام اور مغربی دنیا‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمٰن درخواستی نے کی اور اس سے ممتاز دانشور جناب اقبال احمد صدیقی، مولانا عبد الرشید انصاری، مولانا احسان اللہ ہزاروی، مولانا حافظ اقبال اللہ، مولانا لیاقت علی شاہ، مولانا چراغ الاسلام اور دیگر حضرات کے علاوہ پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں اجتماعی قرارداد...
اسلام اور مغرب میں عالمی تہذیبی کشمکش
― مولانا محمد یعقوب قاسمی
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اس فانی دنیا میں مخلوق میں سے کسی کو بھی ہمیشگی و دوام نہیں۔ جو دنیا میں ماں کی گود میں آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن قبر کی گود میں ضرور جانا ہے۔ حی القیوم صرف باری تعالیٰ کی ذات ہے۔ جو ذی روح دنیا یں آیا اسے کم و بیش وقت گزار کر اللہ تعالیٰ کے متعین کردہ وقت پر آخرت کی طرف منتقل ہونا ہے۔ خالقِ کائنات کے اس اصول سے کوئی مستثنٰی نہیں، چاہے وہ حیوانات ہوں یا انسان۔ اور انسانوں میں سب سے افضل و اعظم انبیاء و رسل علیہم السلام کی ہستیاں، اور ان میں بھی افضل الرسل و سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس فانی دنیا میں اللہ تعالیٰ کی مقرر...
بچیوں کی پرورش اور سنتِ نبویؐ
― مولانا عصمت اللہ
اسلام نے جس قدر عورت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اس کی مثال کسی مذہب، تہذیب، تمدن اور ملک میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ یہ اسلامی تعلیمات ہی ہیں جس نے عورت کی زندگی کو عمر کے مختلف حصوں، شعبوں میں تقسیم کیا ہے اور پھر ہر شعبہ زندگی کی نسبت سے حقوق، احکام و مسائل اور ضرورتِ زندگی کی تفصیلات بیان کر دی گئی ہیں۔ بچی جب پیدا ہوتی ہے تو بالغ ہونے تک کے لیے الگ احکام اور تعلیمات ہیں۔ بالغہ ہونے کے بعد الگ احکامات ہیں۔ اسی طرح شادی سے قبل کی زندگی، شادی کے بعد کی زندگی کے احکامات کی تفصیلات موجود ہیں۔ تیسری تقسیم اس طرح کی جا سکتی ہے کہ بیٹی، بہن، بیوی...
گلوبلائزیشن اور لوکلائزیشن کے پروگرام کا شرعی جائزہ
― ادارہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ جناب مفتیان کرام دامت برکاتکم و اطال اللہ بقاء کم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرعِ متین اس پیچیدہ مسئلہ میں کہ مستقبل قریب میں جو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں وہ اکیسویں صدی میں مغربی غلبہ کا ایک ذریعہ ہے، اس کے ذریعے پاکستانی ریاست جو کہ اسلام کا قلعہ ہے، اس کو کمزور کر کے اس کو مغربی استعمار کے نرغہ میں دینے کا منصوبہ ہے، استعمار کے پاکستان میں غلبہ کے تین منصوبے ہیں: (۱) گلوبلائزیشن (۲) لوکلائزیشن (۳) شہری حکومتوں...
دیوبندی مکتبِ فکر کی جماعتوں کے باہمی اشتراک و تعاون کیلئے مجوزہ ضابطۂ اخلاق
― ادارہ
۷ ستمبر ۲۰۰۰ء کو دفتر مجلس احرار اسلام پاکستان مسلم ٹاؤن لاہور میں دیوبندی مکتب فکر کی مختلف جماعتوں کے سرکردہ زعماء کا ایک مشترکہ اجلاس حضرت مولانا قاضی عبد اللطیف صاحب آف کلاچی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ ’’علماء کونسل‘‘ کے نام سے دیوبندی جماعتوں کے درمیان اشتراک و مفاہمت کے فروغ کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے اور اس کے لیے ایک ضابطۂ اخلاق پر اتفاق کر کے مشترکہ جدوجہد کے لیے راہ ہموار کی جائے۔ ضابطۂ اخلاق کا متن اور اس پر دستخط کرنے والے زعماء کے اسماء گرامی درج ذیل...
امتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ فکریہ
― مولانا سخی داد خوستی
اسرائیل نے جب ۱۹۶۷ء میں بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تو اس وقت کے اسرائیلی لیڈر موشی دایان نے اعلان کیا تھا کہ ہم نے یروشلم پر قبضہ کر لیا اب ہم مدینہ منورہ اور بابل کی طرف بڑھنے والے ہیں۔ اسرائیل کی پارلیمنٹ کے دروازہ پر جلی حروف میں یہ لکھا ہے: ’’اے بنی اسرائیل! تیری سرحدیں نیل سے فرات تک ہیں۔‘‘ صہیونی نقشہ کے مطابق اسرائیل جن علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہیں: مصر، لبنان، شام، عراق اور حجازِ مقدس کا بالائی حصہ مدینہ منورہ تک۔ یہود مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکلِ سلیمانی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارت میں ہندوؤں نے مسلمانوں کی تاریخی بابری...
حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کو دوہرا صدمہ
― ادارہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر کے فرزند اور مولانا زاہد الراشدی کے چھوٹے بھائی قاری محمد اشرف خان ماجد کا دو ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اور اب قاری صاحب مرحوم کا جواں سال بیٹا محمد اکمل بھی کار کے حادثہ میں شدید زخمی ہو کر گزشتہ بدھ کو جاں بحق ہو گیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کی گاڑی ہر روز صبح حضرت شیخ الحدیث مدظلہ کو لانے کے لیے گکھڑ جاتی ہے، قاری ماجد صاحب مرحوم کا بیٹا محمد اکمل (عمر ۱۵ سال) اور بیٹی حافظہ رقیہ (عمر ۱۷ سال) مدرسہ نصرۃ العلوم کے قریب اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے۔ دونوں بہن بھائی گکھڑ...
عالمی منظر نامہ
― ادارہ
اسلام آباد (این این آئی) امریکہ کے نائب وزیرخارجہ کارل انڈرفرتھ نے کہا ہے کہ طالبان دوسروں کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان کے ایک بڑے حصے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے طالبان جو اقدامات کر رہے ہیں ان کے پیشِ نظر ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ طالبان دوسروں کے لیے ہی نہیں بلکہ خود پاکستان کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔ ہمیں اس امر پر گہری تشویش ہے کہ پاکستان بھی طالبانائزیشن کا شکار ہو کر ایک بنیاد پرست ملک بن سکتا...
تعارف و تبصرہ
― ادارہ
صحیح بخاری پر قطب الارشاد حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کے افادات ’’لامع الدراری‘‘ کے نام سے کافی عرصہ قبل منظر عام پر آئے تھے جن سے اہل علم استفادہ کر رہے ہیں، اور صحیح بخاری کے مشکل مقامات کی تشریح میں حضرت گنگوہیؒ کے خصوصی فقہی و تحقیقی ذوق سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کے چند تلامذہ نے بخاری شریف اور لامع الدراری کے ساتھ حضرت شیخ الحدیث قدس اللہ سرہ العزیز کے افادات کو شامل کر کے انہیں بخاری شریف کی مکمل شرح کی صورت میں متن کے ساتھ شامل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جو بلاشبہ بہت بڑی علمی خدمت ہے، اور اس...
اکتوبر ۲۰۰۰ء
جلد ۱۱ ۔ شمارہ ۱۰
عورت: ثقافتی جنگ میں مغرب کا ہتھیار
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
اسلام اور مغرب میں عالمی تہذیبی کشمکش
مولانا محمد یعقوب قاسمی
بچیوں کی پرورش اور سنتِ نبویؐ
مولانا عصمت اللہ
گلوبلائزیشن اور لوکلائزیشن کے پروگرام کا شرعی جائزہ
ادارہ
دیوبندی مکتبِ فکر کی جماعتوں کے باہمی اشتراک و تعاون کیلئے مجوزہ ضابطۂ اخلاق
ادارہ
امتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ فکریہ
مولانا سخی داد خوستی
حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کو دوہرا صدمہ
ادارہ
عالمی منظر نامہ
ادارہ
تعارف و تبصرہ
ادارہ