جنوری ۲۰۰۰ء

الشریعہ اکادمی کے تعلیمی منصوبہ جات کے لیے مجوزہ نصاب

― ادارہ

الشریعہ اکادمی، ہاشمی کالونی، گوجرانوالہ کے مجوزہ تعلیمی پروگرام کے حوالہ سے تین کلاسوں یعنی حفظ قرآن کریم مع میٹرک، شہادۃ العالیہ مع گریجویشن، اور فضلاء درس نظامی خصوصی کورس کے لیے تجویز کردہ نصاب کا خاکہ ملک کی اہم علمی شخصیات کی خدمت میں ارسال کیا گیا ہے جو ذیل میں درج کیا جا رہا ہے۔ قارئین اس کے بارے میں اپنی رائے، تجویز یا تجربہ سے ہمیں آگاہ کرنا چاہیں تو شکریہ کے ساتھ اسے قبول کیا جائے گا اور تمام موصولہ آراء و تجاویز کو سامنے رکھ کر تعلیمی پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی، ان شاء اللہ...

مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ

― مولانا عتیق الرحمن سنبھلی

قرآن پاک کی سورہ ۳۳ (الاحزاب) میں ایک آیت آتی ہے۔ اس سورہ میں غزوہ احزاب (جو غزوہ خندق کے نام سے مشہور ہے) کے ان سخت حالات کا ذکر ہے جن کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے مسلمانوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے بڑی تعریف و ستائش پائی ہے۔ اس تعریف کے مضمون کی یہ آیت ہے: ’’ان اہلِ ایمان میں کتنے ہی وہ مردانِ جانباز ہیں جنہوں نے سچ کر دکھایا اس عہد کو جو اللہ سے انہوں نے باندھا تھا۔ پس کوئی ان میں پورا کر چکا ہے اپنا ذمہ اور کوئی ان میں راہ دیکھ رہا ہے اور بدلہ نہیں ہے انہوں نے ایک ذرہ بھر بھی‘‘۔...

آہ! حضرت مولانا سد ابو الحسن علی ندویؒ

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

۳۱ دسمبر ۱۹۹۹ء کو برطانیہ کے شہر برنلے میں اپنے ایک عزیز مولانا عزیز الحق ہزاروی کے ہاں تھا کہ جامعہ الہدٰی نوٹنگھم کے پرنسپل مولانا رضاء الحق سیاکھوی نے ٹیلی فون پر حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کے انتقال کی روح فرسا خبر دی اور بتایا کہ حضرت مولانا ندویؒ آج صبح رائے بریلی (انڈیا) میں اپنا دنیا کا سفر مکمل کر کے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ حضرت مولاناؒ ایک عرصہ سے علیل تھے مگر ضعف و علالت کے باوجود اپنے مشن کے حوالہ سے ان کی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ الشریعہ کے گزشتہ شمارہ میں قارئین نے بمبئی میں آل انڈیا مسلم...

دعا اور درود منزل پر کیسے پہنچتے ہیں؟

― عبد الرشید ارشد

محسنِ انسانیت سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دعا اور صدقہ تقدیر کو بھی ٹال دیتے ہیں۔ ایک اور موقعہ پر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ بندہ وہ ہے جو اس سے مانگے اور جو اپنے کیے پر نادم ہو کر توبہ کرے۔ جیسا کہ ہر نماز کی آخری رکعت کے دوران ایسی مستقل دعا کو جزوِ نماز بنا دیا گیا ہے جو قیامت تک ہر مسلم کے ذمہ فرض ہے۔ موجودہ دور کی سائنسی ایجادات ریڈار، ریڈیو، ٹیلیویژن، وائرلیس اور ٹیلیفون یا کمپیوٹر نے آج ہمارے لیے دعا کے مقامِ قبولیت تک پہنچنے اور اس کے اثرات واپس دعا مانگنے والے تک پہنچانے کے مخفی انتظامات کو سمجھنابہت آسان...

سود کے بارے میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ پر عمل کیا جائے

― مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سودی نظام کے خاتمے کا فیصلہ دے کر اسلامی تاریخ کا ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے۔ سود سے متعلق سپریم کورٹ کا عظیم الشان فیصلہ صرف پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ مفتی محمد رفیع عثمانی دارالعلوم کورنگی میں ایک بڑے دینی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دامن میں صرف چند تاریک پہلو لیے ہوئے نہیں...

مولانا مسعود اظہر کی پریس کانفرنس

― ادارہ

بھارتی طیارہ اغوا کرنے والے ہائی جیکروں کے مطالبے پر رہا ہونے والے مولانا مسعود اظہر نے جمعرات کو کراچی میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے مفتی نظام الدین شامزئی کی قیام گاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پریس کانفرنس کا متن یہ ہے: سب سے پہلے میں مجلسِ تعاونِ اسلامی کے چیئرمین حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے مجھے اپنی صحافی برادی کے ساتھ ہم کلام ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ ان کے بعد میں اپنی صحافی برادری کے ان تمام حضرات کا شکرگزار ہوں جو اس پریس کانفرنس میں تشریف لائے ہیں یا جنہوں نے اپنے...

حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی کا مکتوبِ عمومی

― شیخ التفسیر مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ

مکرمی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مزاج گرامی؟ گزارش ہے کہ مدرسہ نصرۃ العلوم فاروق گنج گوجرانوالہ گزشتہ اڑتالیس برس سے دین حق کی سربلندی، اسلامی علوم کی تعلیم و ترویج اور مسلکِ حق علماء دیوبند کی ترجمانی کے لیے بحمد اللہ تعالیٰ تسلسل کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ملک بھر کے اہلِ علم اور اہلِ حق مدرسہ نصرۃ العلوم کی ان خدمات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ راقم الحروف مدرسہ کے آغاز سے جامع مسجد نور کے خطیب اور مدرسہ نصرۃ العلوم کے بانی و مہتمم و سرپرست کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا ہے، جبکہ ۱۹۹۱ء میں میری علالت کی وجہ سے مدرسہ کی مجلسِ شورٰی...

اخبار و آثار

― ادارہ

مولانا ندویؒ کی وفات پر پورا عالمِ اسلام غمزدہ ہے۔ پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمٰن درخواستی ؒ عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی سے فون پر ملک کی موجودہ صورتحال پر تبالدہ خیال کیا اور دونوں راہنماؤں نے کونسل کی مرکزی مجلسِ شورٰی کے اجلاس کے بارہ میں مشورہ کیا جو اگلے ماہ طلب کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا مولانا فداء الرحمٰن درخواستی ؒ نے مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا...

جنرل پرویز مشرف کے نام عبد الرشید غازی کا خط

― ادارہ

بخدمت جناب چیف ایگزیکٹو آف پاکستان، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ گزشتہ سال ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۸ء کو صبح فون پر میری چھوٹی بہن کا خوف سے بھرا یہ پیغام ملا کہ ابا جان کو گھر سے باہر مسجد کے صحن میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ گھر کی طرف جاتے ہوئے جہاں میں ایک طرف اللہ تعالیٰ سے اپنے والد کی زندگی کی بھیک مانگ رہا تھا وہاں میرا ذہن یہ بھی سوچ رہا تھا کہ میرے درویش صفت والد سے کسی کو کیا دشمنی ہو سکتی ہے۔ میرے والد نے زندگی بھر نہ تو فرقہ واریت کی بات کی اور نہ کسی سے ذاتی بغض و عناد رکھا۔ بلکہ ہمیشہ حق اور سچ بات کہتے رہے اور اس میں بھی کبھی تشدد سے کام نہ...

تلاش

Flag Counter