پروفیسر حافظ منیر احمد

کل مضامین: 4

پشاور فقہی کانفرنس / الشریعہ اکادمی میں فکری نشست

جامعۃ المرکز الاسلامی بنوں کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ فقہی کانفرنس ۱۱، ۱۲ دسمبر ۲۰۰۴ بروز ہفتہ واتوار اوقاف ہال، چار سدہ روڈ، پشاور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت جامعۃالمرکز الاسلامی کے رئیس مولانا سید نصیب علی شاہ ایم این اے نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی میں وزیر اعلیٰ سرحد جناب محمد اکرم درانی اور قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن شامل تھے۔ کارروائی کا آغاز قاری فیاض الرحمن علوی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد کانفرنس کے داعی مولانا سید نصیب علی شاہ الہاشمی نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس...

بین المذاہب کانفرنس برائے عالمی امن و عدل اجتماعی

جون ۲۰۰۴ میں اوسلو (ناروے) میں پہلی بین المذاہب کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ آف ناروے اور نارویجن چرچ کی دعوت پر مولانا محمد حنیف جالندھری (جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان) کی قیادت میں پاکستان کے مقتدر مسیحی ومسلم مذہبی راہنماؤں کے ایک وفد نے شرکت کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں مولانا مفتی منیب الرحمن (چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی)، مولانا فضل الرحیم (نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور)، مولانا ریاض حسین نجفی (نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان)، بشپ سموئیل عزرایاہ، مولانا عبد المالک (ایم این اے)، مولانا عبید اللہ خالد، محمد سعید...

قومی سیمینار بیاد سید خورشید احمد گیلانیؒ

۶ جون کی گرم ترین سہ پہر کو کونسل آف نیشنل افیئرز آف پاکستان نے الحمرا ہال نمبر ۲ میں ’قومی سیمینار بیاد صاحبزادہ سید خورشید احمد گیلانی‘ کے نام سے ایک کام یاب تعزیتی نشست کا اہتمام کیا۔ تقریب کے صدر علامہ شاہ احمد نورانی صدر متحدہ مجلس عمل جبکہ مہمان خصوصی جناب مجید نظامی مدیر اعلیٰ نوائے وقت تھے۔ سیمینار حقیقتاً ایک قومی سیمینار کی شکل اختیار کر گیا۔ یہ صرف سید خورشید احمد گیلانی کی حق گوئی تھی جس کی ترجمانی ا س سیمینار سے ہو رہی تھی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ایم ایم اے کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حافظ حسین احمد ، سابق سپیکر قومی اسمبلی ونائب...

’’اسلام کا مالیاتی نظام‘‘ کے موضوع پر وفاقی دارالحکومت میں سیمینار

۵ مارچ ۲۰۰۳ء کو جامعہ المرکز اسلامی بنوں صوبہ سرحد کے رئیس مولانا سیّد نصیب علی شاہ ایم۔این۔اے نے جامع مسجد دارالسلام G-6/2 اسلام آباد میں دو روزہ ’’اسلام آباد فقہی سیمینار‘‘ بعنوان ’’اسلام کا مالیاتی نظام‘‘ کا اہتمام کیا جس میں ملک کے طول و عرض سے اس شعبہ سے وابستہ افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور دور جدید میں پیش آمدہ مختلف موضوعات پر مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اہل علم اور جامعات سے وابستہ پروفیسر و ڈاکٹر حضرات نے مقالہ جات پیش کیے۔فقہی سیمینار کا افتتاحی اجلاس مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مولانا...
1-4 (4)