اکتوبر ۱۹۹۵ء

حقوق نسواں اور خواتین کی عالمی کانفرنسیں

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

بیجینگ (چین) میں اقوام متحدہ کی چوتھی خواتین عالمی کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں خواتین کے حقوق اور مختلف معاشروں میں انہیں درپیش مسائل و مشکلات پر غور ہو رہا ہے اور ان کے حل کے لیے تجاویز تیار ہو رہی ہیں۔ گزشتہ سال قاہرہ (مصر) میں بھی اس نوعیت کی کانفرنس منعقد ہو چکی ہے جس کی منظور کردہ سفارشات اور تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے بیجنگ کی خواتین کانفرنس کے بنیادی اہداف و مقاصد کو سمجھنا مشکل نہیں ہے۔ اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ان کانفرنسوں کا اصل مقصد تیسری دنیا اور عالم اسلام کی خواتین کو معاشرتی لحاظ سے اس مقام اور حیثیت پر لانا ہے جو مغربی...

علم محنت سے حاصل ہوتا ہے

― شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ

حمد و ثنا کے بعد ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم علیہا السلام کو معجزہ عطا فرمایا اور آپ کے بطن مبارک سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت فرمائی۔ حضرت مریم علیہا السلام کے والد عمران، آپ کی والدہ محترمہ آپ کی خالہ حضرت زکریا علیہ السلام کی اہلیہ، آپ کے بھائی ہارون کو نیکی اور تقویٰ میں بلندی عطا فرمائی تھی۔ حضرت مریم علیها السلام ایک مرتبہ ایک جگہ تشریف فرما تھیں کہ ایک شخص اچانک آپ کے سامنے نمودار ہوا۔ حضرت مریم علیہا السلام نے فورا" اپنے آپ کو اللہ تعالی کی پناہ میں دے دیا۔ اس شخص نے عرض کیا میں اللہ تعالیٰ کا فرستادہ فرشتہ ہوں۔ انسان کی شکل میں...

ہماری دینی صحافت

― تعمیر حیات لکھنؤ

ہمارے دینی مدارس سے جو اصلاحی اور بامقصد رسائل نکلتے ہیں، ان کی تعداد ما شاء اللہ خاصی اور روز افزوں ہے۔ معیار کے اونچ نیچ کا تعلق ذوق سے ہے اور یہ اضافی شے ہے، جو بات دیکھنے کی ہے وہ یہ کہ ہر ایک کا رخ کتاب و سنت کی ترویج کی طرف ہے۔ بزرگانِ دین کے تذکرے، ان کے دینی کارنامے اور ان کے صبر و ثبات کے واقعات تقریبا" ہر پرچہ کا خاص موضوع ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک اچھی تعداد عربی میں نکلنے والے رسائل کی ہے۔ عرب ممالک سے سیکڑوں میل دور رہ کر قرآن کریم کی زبان میں ماہنامے یا سہ ماہی پرچے نکالنا بڑی ہمت کی...

ورلڈ اسلامک فورم کی سرگرمیاں

― ادارہ

ورلڈ اسلامک فورم کا تیسرا سالانہ تعلیمی سیمینار 9 ستمبر ۹۵ء کو برنز کلب کمرشل روڈ ایسٹ لندن میں قوم کے چیئرمین مولانا زاہد الراشدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی بطور مهمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور دانش وروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فورم کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد عیسی منصوری نے کار گزاری کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ فورم نے تعلیمی شعبہ میں یہ پیش رفت کی ہے کہ اردو اور انگلش میں...

تعارف و تبصرہ

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

مولانا اللہ وسایا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرگرم راہنماؤں میں سے ہیں جن کی تنگ و تاز کا دائرہ تبلیغی انتظامی، تحریکی اور تربیتی شعبوں کے ساتھ ساتھ تصنیفی میدان میں بھی دن بدن وسیع ہوتا جا رہا ہے اور وہ خداداد ذوق اور صلاحیتوں کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری طرح بروئے کار لا رہے ہیں۔ مولانا موصوف نے تحریک ختم نبوت کے تاریخی ریکارڈ کو کتابی شکل میں محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں خاصی پیش رفت کر چکے ہیں جس کا اظہار زیر نظر ضخیم مجلدات سے ہوتا...

قافلۂ معاد

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

— حضرت مولانا اجمل خان لاہور کی والدہ محترمہ — مولانا حافظ گلزار احمد آزاد گوجرانوالہ کی والدہ محترمہ — مولانا قاری عبد الحکیم قاسمی گوجرانوالہ کی والدہ محترمہ — مولانا محمد اقبال نعمانی علی پوری چٹھہ کے والد محترم — حضرت مولانا سید نفیس شاہ صاحب مدظلہ کے والد محترم — محترم ڈاکٹر معراج الدین گوجرانوالہ — اور محترم بابو عبد الحئی فداء، تھب ضلع باغ آزاد کشمیر کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا ہے۔ — جبکہ حضرت مولانا صاحبزادہ عبد الرحیم نقشبندی چکوال کے برادر خورد مولانا صاحبزادہ عبد الرؤف نقشبندی کشمیر کے محاذ پر مجاہدین کے ہمراہ جہاد...

تبخیر معده

― حکیم عبد الرشید شاہد

بھوک نہ لگنا، گھبراہٹ ہوتا، سانس پھولنا، یعنی معدہ کی خرابی کو تبخیر معدہ کہتے ہیں۔ اس سے جسمانی کمزوری کے علاوہ نشو و نما رک جاتی ہے، تبخیر معدہ کو اس دور کا عام مرض کہنا چاہئے کیونکہ یہ حقیقت میں کوئی خاص مرض نہیں ہے بلکہ پر خوری، بد پرہیزی خوش خوراکی، بسیار خوری کی ایک علامت ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ گھی۔ و دیگر مرغن غذا سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور جسم فربہ ہوتا ہے۔ پھر ہمارے لیے مرغن غذا کا حصول کوئی مشکل کام نہیں۔ ایسی ہی زیادتی، خوش خوراکی بسیار خوری کی وجہ سے لوگ تبخیر معدہ میں مبتلا ہیں۔ اگر مزید احتیاط نہ کریں...

حضرت عمر فاروقؓ کا خط حضرت عمرو بن عاصؓ کے نام

― ادارہ

بسم الله الرحمٰن الرحیم اللہ کے بندے عمر کی طرف سے فسطاط اور اس کے نواحی کے حاکم حضرت عمرو بن عاص کے نام سلام علیک و رحمتہ اللہ وبرکاتہ میں اس معبود کا سپاس گزار ہوں۔ جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور اس کے نبی محمد پر درود بھیجتا ہوں، تم پر اور تمہارے ساتھی مہاجر و انصار پر خدا کی رحمت، سلامتی اور برکت ہو، تمہارا خط پڑھا حالات معلوم ہوئے ، میرا خط موصول کر کے خدا سے مدد مانگو اور رسالے تیار کرو اور ہر مفتوحہ شہر میں ایک حاکم بھیجو تا کہ شریعت کی پابندی کرائے اور قانون اسلام کی تعلیم...

اکتوبر ۱۹۹۵ء

جلد ۶ ۔ شمارہ ۱۰

حقوق نسواں اور خواتین کی عالمی کانفرنسیں
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

علم محنت سے حاصل ہوتا ہے
شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ

ہماری دینی صحافت
تعمیر حیات لکھنؤ

ورلڈ اسلامک فورم کی سرگرمیاں
ادارہ

تعارف و تبصرہ
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

قافلۂ معاد
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

تبخیر معده
حکیم عبد الرشید شاہد

حضرت عمر فاروقؓ کا خط حضرت عمرو بن عاصؓ کے نام
ادارہ

تلاش

Flag Counter