نومبر ۱۹۹۵ء
اقوامِ متحدہ اور عالمِ اسلام
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
۲۴ اکتوبر ۱۹۹۵ء کو اقوام متحدہ کا پچاسواں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر عالمی سطح پر اقوامِ متحدہ کی پچاس سالہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ سے قبل بھی عالمی سطح پر اقوام کی ایک مشترکہ تنظیم ’’انجمنِ اقوام‘‘ کے نام سے موجود تھی جس کا مقصد مختلف ملکوں کے درمیان محاذ آرائی اور مسلح تصادم کے امکانات کو روکنا اور بین الاقوامی طور پر رواداری اور مفاہمت کی فضا کو فروغ دینا تھا۔ لیکن انجمن اقوام اس مقصد میں کامیاب نہ ہو سکی اور دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے بعد ’’اقوام متحدہ‘‘ کے نام سے ایک نئی عالمی تنظیم کا قیام...
ورلڈ میڈیا، ملتِ اسلامیہ کے خلاف عالمی استعمار کا سب سے بڑا مورچہ
― مولانا محمد عیسٰی منصوری
صدر محترم! مہمان خصوصی اور معزز سامعین ! میں سب سے پہلے فورم کے میڈیا سیمینار میں آپ حضرات کی تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت عنایت فرمایا۔ روس کی شکست و ریخت کے بعد مغرب سمجھ رہا ہے کہ اب دنیا میں مغرب کی بالا دستی کی راہ میں واحد رکاوٹ اسلام ہے۔ اسے اس بات کا بھی خوف ہے کہ اگر دنیا کے کسی خطے میں اسلام اپنی صحیح ہیئت کے ساتھ نافذ ہو گیا تو کمیونزم کی طرح مغربی نظام حیات (ویسٹرن سولائزیشن) بھی ریت کی دیوار کی طرح ڈھے جائے گا۔ اس خوف سے مغرب دنیا کی دشمن طاقتوں کو ساتھ ملا کر اسلام...
حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کا دورہ جنوبی افریقہ
― مفتی محمد جمیل خان
یہ مدرسہ دار العلوم زکریا جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا مدرسہ ہے جو تعلیم، تربیت اور تعمیر ہر لحاظ سے مثالی ہے۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا نور اللہ مرقدہ کے اسم گرامی سے منسوب ؟؟ حضرت شیخ الحدیث کے حکم اور ایما پر قائم کرنے کا ارادہ کیا گیا۔ جب حضرت شیخ الحدیث ۱۹۷۵ء میں جنوبی افریقہ اعتکاف کے لیے تشریف لائے تو آپ نے اپنے خلفاء اور متعلقین علمائے کرام پر برہمی کا اظہار فرمایا کہ اتنے علمائے کرام کسی ملک اور خطہ میں موجود ہوں اور دینی مدرسہ قائم نہ ہو۔ علمائے کرام نے وعدہ کیا اور دعا کی درخواست کی۔ حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کی دعا اور ترغیب...
قافلۂ معاد
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرزند و جانشین اور مجلس احرار اسلام کے قائد حضرت مولانا سید ابو ذر عطاء المنعم شاہ بخاری طویل علالت کے بعد گزشتہ دنوں ملتان میں انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم حضرت امیر شریعت رحمہ اللہ تعالیٰ کے علمی و فکری جانشین تھے اور بلند پایہ عالم دین، دانش ور صاحب قلم اور مجھے ہوئے خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے عظیم باپ کی وضعداری، فقر و استفتاء اور حق گوئی کی روایات کے بھی امین تھے جو کساد بازاری کے اس دور میں جنس نایاب ہوتی جا...
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی توجہ کے لیے
― ادارہ
لوئیس فرخان امریکہ کے آنجہانی سیاہ فام لیڈر آلیج محمد کے جانشین ہیں۔ آلیج محمد نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ دعوی کر دیا کہ انہیں نبوت کا مقام حاصل ہے اور ان پر اللہ تعالی کی طرف سے وحی آتی ہے۔ آلیج محمد نے ’’نیشن آف اسلام‘‘ کے نام سے تنظیم قائم کی اور اپنے مذہب اور عقائد کا پرچار اسلام کے نام سے شروع کیا، جسے لوئیس فرخان آگے بڑھانے میں مصروف ہیں اور آلیج محمد کے جانشین کے طور پر اسلام کے نام پر ان عقائد و نظریات کو پھیلا رہے...
مسلمان طالبہ کا حجاب: فرانس کی ایک سول کورٹ کا تاریخی فیصلہ
― ادارہ
ہفت روزہ عربی جریده ’’العالم الاسلامی‘‘ مکہ مکرمہ کی رپورٹ کے مطابق: فرانس کے نانسی شہر کے سول کورٹ نے حکومتِ فرانس کو حکم دیا ہے کہ مراکشی مہاجر مسلم طالبہ سلوی آیت احمد کو، جسے سر پر دوپٹہ ڈالنے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا گیا، دس ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرے۔ پندرہ سالہ سلوی احمد کے اسکول کی انتظامیہ نے گزشتہ جون میں سلوی کو محض اس جرم میں سالانہ امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی کہ اس نے انتظامیہ کے اس مطالبہ کو کہ سر پر دوپٹہ نہ ڈالے، ماننے سے انکار کر دیا...
نومبر ۱۹۹۵ء
جلد ۶ ۔ شمارہ ۱۱
اقوامِ متحدہ اور عالمِ اسلام
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
ورلڈ میڈیا، ملتِ اسلامیہ کے خلاف عالمی استعمار کا سب سے بڑا مورچہ
مولانا محمد عیسٰی منصوری
حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم کا دورہ جنوبی افریقہ
مفتی محمد جمیل خان
قافلۂ معاد
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی توجہ کے لیے
ادارہ
مسلمان طالبہ کا حجاب: فرانس کی ایک سول کورٹ کا تاریخی فیصلہ
ادارہ