دسمبر ۱۹۹۵ء

فوجی افسران کی گرفتاری اور سرکاری موقف

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

پاک فوج کے بعض افسروں کی گرفتاری کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد وزیراعظم اور وزیر دفاع کے بیانات نے اس سلسلہ میں ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والی بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے اور حکومت کی مسلسل خاموشی سے پیدا ہونے والے شکوک و خدشات ختم ہونے کی بجائے مزید سوالات و شبہات کو جنم دینے کا باعث بن گئے ہیں۔ میجر جنرل ظہیر الاسلام اور بریگیڈیر مستنصر باللہ سمیت دو درجن کے لگ بھگ افراد اس وقت زیرحراست ہیں جن میں فوجی افسران کے علاوہ بعض علماء کرام بھی شامل ہیں۔ انپاک فوج کے بعض افسروں کی گرفتاری کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد وزیراعظم اور وزیر دفاع کے بیانات نے اس...

عالمِ اسلام کے مسائل، علمی و فکری تناظر میں

― اقبال احمد صدیقی

اقوام کی ترقی اور زوال میں ایک حد تک اندرونی انتشار، نفاق انگیز سرگرمیاں یا لاشعوری کوتاہیاں شامل ہوتی ہیں، لیکن آج عالمِ اسلام پر تمام سامراجی اور لادینی عناصر نے یلغار کر دی ہے۔ مثلاً‌ وادی جموں و کشمیر، فلسطین خصوصاً‌ بیت المقدس، بوسنیا ہرزگوینا، مصر، سوڈان، الجزائر، چیچنیا، دوسری نوزائیدہ اور روسی (مسلم ریاستیں) اور افغانستان میں مسلمانوں کا خون بے دردی سے بہایا جا رہا ہے۔ راسخ العقیدہ مسلمانوں کو تو امریکہ میں تختہ دار پر لے جایا جا رہا ہے۔ قومیں جب تباہ ہونے لگتی ہیں، فسق و فجور کو ثقافت اور روایات تمدن کا درجہ دے دیا جاتا ہے، تو...

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر کا سفر حرمین شریفین

― مفتی محمد جمیل خان

جوہانسبرگ سے براستہ ڈربن ابوظہبی کے لیے روانگی ہوئی۔ نشستیں اس طرح مخصوص تھیں کہ ابوظہبی میں ایک گھنٹہ قیام اور وہاں سے بحرین میں تقریبا ۶ گھنٹہ کا قیام تھا۔ اس لیے بحرین میں مولانا محمد احمد خان بردار خورد مولانا مفتی محمد انور شاہ ناظم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو اطلاع دے دی۔ خیال تھا کہ بحرین کی بھی سیر ہو جائے گی۔ لیکن تقدیر میں بحرین کی سیر نہ تھی۔ جوہانسبرگ سے جہاز روانہ ہونے لگا تو پتہ چلا کہ ایئرکنڈیشنر کے نظام میں خرابی ہے۔ دو گھنٹہ جہاز کی اصلاح میں لگ گیا۔ جوہانسبرگ سے ڈربن پہنچے تو ایک گھنٹہ مزید تاخیر ہو گئی۔ اس طرح جہاز...

حضرت شیخ الحدیث مدظلہ کا دورہ کوئٹہ و قندھار

― مولانا عبد القدوس خان قارن

۱۶ اکتوبر ۹۵ء کو مولانا عبد المالک صاحب ہزاروی نے بذریعہ فون شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر دامت برکاتہم سے جامعہ قاسمیہ کلی دیبہ کوئٹہ کے جلسہ دستار بندی کے لیے تاریخ کا تقاضا کیا جو کہ حضرت نے منظور فرما لیا اور ۲۹ تا ۳۱ اکتوبر بروز اتوار پیر اور منگل کی تاریخیں دے دیں۔ ۲۹ اکتوبر بروز اتوار لاہور ایئر پورٹ سے ۲ بج کر ۵۵ منٹ پر پی آئی اے کے طیارہ پر سوار ہوئے اور تقریباً سوا چار بجے کوئٹہ ایئر پورٹ پر پہنچے، وہاں ایئرپورٹ پر مولانا عبد المالک ہزاروی، مولانا عبد الغفور صاحب مہتمم جامعہ قاسمیہ، مولانا عبد المجید صاحب، مولانا...

ورلڈ اسلامک فورم کا دوسرا سالانہ میڈیا سیمینار

― ادارہ

ورلڈ اسلامک فورم کا دوسرا سالانہ میڈیا سیمینار ۱۴ اکتوبر ۹۵ء کو ٹامبے ہال ایسٹ لندن میں زیرصدارت جناب بیرسٹر یوسف اختر منعقد ہوا۔ اس کے مہمان خصوصی بی بی سی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل جان بیرڈ کے نو مسلم صاحبزادے جناب محمد یحیٰی صاحب تھے۔ سیمینار میں برطانیہ کے ممتاز صحافی، دانشور، میڈیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے علاوہ علمائے کرام نے شرکت...

تعارف و تبصرہ

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

فقہی اختلافات امت میں چودہ سو سال سے چلے آ رہے ہیں اور تعبیر و تشریح اور استنباط و استخراج کے مختلف اصولوں کے تحت فقہی مکاتبِ فکر کا وجود ایک مسلّمہ اور فطری حقیقت ہے۔ لیکن فقہائے امت اور اہلِ علم کا ہمیشہ سے یہ ذوق اور رویہ رہا ہے کہ اختلافِ رائے کے حق اور اس کے نتائج کا احترام کرتے ہوئے اپنے اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کو ہی سلامتی کی راہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ البتہ گزشتہ ایک صدی کے دوران برصغیر پاک و ہند میں فقہی اختلافات کے اظہار کے حوالے سے یہ رویہ اور ذوق اپنے مقام سے محروم...

اشاریہ ماہنامہ الشریعہ جلد ۶ (۱۹۹۵ء)

― ادارہ

کلمہ حق (مدیر اعلیٰ): مالاکنڈ ڈویژن میں نفاذ شریعت کی جدوجہد، پس منظر، نتائج اور تقاضے۔ اسلام دہشت گردی اور مغربی لابیاں میخائیل گوربا چوف کی نظر میں۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان۔ دفاعی بجٹ میں کمی، قومی خود کشی کے مترادف۔ تحریک ولی اللہ کا موجودہ دور اور معروضی حالات میں کام کی ترجیحات۔ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال۔ ورلڈ اسلامک فورم کی تین سالہ کارکردگی پر ایک نظر۔ مرزا طاہر احمد کے نام کھلا خط۔ حقوق نسواں اور خواتین کی عالمی کانفرنسیں۔ اقوام متحدہ اور عالم اسلام۔ فوجی افسروں کی گرفتاری اور سرکاری موقف۔ مغربی ذرائع ابلاغ اور...

تلاش

Flag Counter