اگست ۱۹۹۴ء
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
گستاخ رسولؐ کے لیے موت کی سزا کا قانون جو مختلف مراحل سے گزرتا ہوا دو سال قبل تکمیل کی منزل تک پہنچا ہے، مغرب کی سیکولر لابیوں کو مسلسل کھٹک رہا ہے اور یہ لابیاں اور پاکستان میں ان کے حواری پینترے بدل بدل کر اس قانون پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مغرب نے تو مذہب، آسمانی ہدایات، اللہ تعالیٰ کے پیغمبروں اور برگزیدہ دینی شخصیات کی عقیدت و احترام کے دائرے ایک عرصہ سے توڑ تاڑ کر ایک طرف رکھ دیے ہیں اور اب مغربی معاشرہ کی کیفیت یہ ہے کہ روزنامہ جنگ لندن ۳۰ مارچ ۱۹۹۴ء میں شائع شدہ ایک خبر کے مطابق ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت مریم علیہا السلام،...
اقبالؒ اور تصوف
― مولانا محمد عیسٰی منصوری
آج کی یہ مجلس ہمارے محترم بزرگ اور دوست، اور مجلسِ اقبال لندن کے صدر جناب محمد شریف بقا صاحب کی مایہ ناز تصنیف ’’اقبال اور تصوف‘‘ کی رونمائی کے ضمن میں منعقد ہو رہی ہے۔ میں نے اخبار جنگ کی وساطت سے جناب بقا صاحب کے گرانقدر مضامین سے ہمیشہ استفادہ کیا ہے اور تقریباً ۱۵ سال سے بقا صاحب سے شناسائی و تعارف کا شرف بھی حاصل ہے۔ گزشتہ دنوں معلوم ہوا کہ اقبال اور تصوف کے موضوع پر آپ کی تازہ کتاب آئی ہے۔ میں کتاب حاصل کرنے کی فکر میں تھا کہ محترم بقا صاحب نے کرم فرمائی کی اور غریب خانہ پر تشریف لا کر کتاب عنایت فرمائی، ساتھ ہی آج کی مجلس میں خطاب کی...
حضرت مولانا مرغوب الرحمٰن (مہتمم دارالعلوم دیوبند) کا مولانا محمد عیسٰی منصوری کے نام گرامی نامہ
― ادارہ
مکرمی و محترمی، زید مجدکم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر و عافیت ہوں گے۔ گرامی نامہ نظر سے نواز ہوا، یاد فرمائی کے لیے شکرگزار ہوں۔ ’’ورلڈ اسلامک فورم‘‘ کے نام سے ادارہ آپ حضرات نے قائم کیا۔ اخبار ’’جنگ‘‘ کی فوٹوکاپی ملاحظہ کر کے ادارہ کی کارگزاری کا علم ہوا، بے حد خوشی ہوئی۔ خدائے عز و جل اپنے فضل و کرم سے مخلص و محنتی رجال کار مہیا فرمائے۔ یہ وقت کی شدید ضرورت تھی۔ دعا ہے کہ خدائے تعالیٰ آپ اور آپ کے احباب کو اس میں کامیابی عطا فرمائے، اور اس کے ذریعہ عالمِ اسلام کی خدمت کا موقع مرحمت فرمائے،...
بائبل اور گستاخِ رسول کی سزا
― محمد اسلم رانا
الشریعہ کے مئی ۹۴ء کے شمارے میں محمد یاسین عابد صاحب کا مضمون بعنوان ’’گستاخِ رسول کے لیے سزائے موت اور بائبل‘‘ شائع ہوا تھا۔ ماہنامہ ’’المذاہب‘‘ لاہور کے ایڈیٹر جناب محمد اسلم رانا نے اس مضمون پر ہمیں زیر نظر تنقید لکھ کر بھیجی ہے جو کہ نذرِ قارئین ہے۔ نیز رانا صاحب کے نقطۂ نظر کی مکمل توضیح کے لیے ان کا المذاہب کے جولائی ۹۴ء کے شمارہ میں شائع ہونے والا مضمون بھی زیر نظر شمارہ میں شاملِ اشاعت ہے۔ جہاں تک ہم غور کر سکے ہیں، دونوں نقطہ ہائے نظر میں، درحقیقت، کوئی اختلاف نہیں۔ محمد یاسین عابد صاحب کے مضمون کا منشا یہ ہے کہ اسلامی شریعت...
گستاخِ رسولؐ کی سزا کا قانون
― محمد اسلم رانا
قانون گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان والا تبار میں دل آزار بات کہنے والے کو سزائے موت دی جائے گی۔ پاکستان کی مسیحی اقلیت اس قانون کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ اسے انسانی حقوق کی مخالفت، آزادی فرد، فکر، مذہبی آزادی، اقلیتوں کے عقائد و عبادات کی آزادی، مسلّمہ بین الاقوامی حقوق اور اقوام متحدہ کے منشور انسانی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسے شخصی آزادی پر قدغن بتایا جاتا ہے۔ اس قانون نے مسیحیوں کو امتیازات کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں دوسرے تیسرے درجہ کے شہری بنا کے رکھ...
بیت النصر اربن کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ بمبئی
― ادارہ
بیت النصر اربن کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام جمعہ یکم اکتوبر ۱۹۷۶ء کو مہاشٹر کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ ۱۹۶۰ء کے تحت عمل میں آیا۔ سوسائٹی ہذا کے قیام کا مقصد ہندوستان میں غیر سودی بینک کاری کے لیے نئی راہیں دریافت کرنا، سود کے لین دین کو چھوڑ کر مکمل طور پر غیر سودی بینک کاری کے خطوط پر کام کرنا، صاف اور پاکیزہ ماحول میں کم لاگت والے رہائشی مکانات کی تعمیر کرنا، مسلمانوں میں سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کر کے ان کے قیمتی سرمائے کو محفوظ کرنا اور انہیں مالی فائدہ پہنچانا اور حلال آمدنی کے ذرائع کی تلاش کرنا۔ ابتدا میں بیت النصر کا کل سرمایہ صرف ۱۲۰۰۰...
دنیا کے غیر سودی اسلامی مالیاتی ادارے
― ادارہ
الراجحی فار کرنسی ایکسچینج،سعودی عرب،۱۹۸۳۔ بحرین اسلامک بینک، بحرین، ۱۹۷۹۔ بحرین اسلامک انویسٹمنٹ کمپنی،بحرین،۱۹۸۱۔ بنک اسلام ملائشیا، ملائشیا، ۱۹۸۳۔ دارالمال الاسلامی، سوئٹرز لینڈ، ۱۹۸۱۔ دوبئی اسلامک بنک، متحدہ عرب امارات، ۱۹۷۵۔ فیصل اسلامک بنک، مصر، ۱۹۷۷۔ فیصل اسلامک بنک، سوڈان، ۱۹۷۷۔ انٹرنیشنل اسلامک بنک، بنگلہ دیش، ۱۹۸۳۔ ایرانین اسلامک بنک، تہران، ۱۹۷۹۔ اسلامک بنک انٹرنیشنل، ڈنمارک، ۱۹۸۳۔ اسلامک بنکنگ سسٹم انٹرنیشنل ہولڈنگ، لگزم برگ، ۱۹۷۸۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک، سعودی عرب، ۱۹۷۵۔ اسلامی انٹرنیشنل بنک فار انویسٹمنٹ اینڈ...
اسلامک ہوم اسٹڈی کورس کا پروگرام
― ادارہ
ورلڈ اسلامک فورم کا ایک اہم اجلاس ۹ جولائی کو مدنی مسجد نوٹنگھم میں فورم کے چیئرمین مولانا زاہد الراشدی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں یورپی مسلمانوں کے لیے اسلامی تعلیمات کے خط و کتابت کورس اور ۶ اگست کو منعقد ہونے والے تعلیمی سیمینار کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فورم کے راہنماؤں مولانا محمد عیسٰی منصوری، مولانا رضا الحق، مولانا محمد سلیم دھورات، مولانا سید اسد اللہ طارق گیلانی اور فیاض عادل فاروقی کے علاوہ انٹرنیشنل اسلامک مشن کے سربراہ مولانا عبد الحفیظ مکی نے بھی شرکت کی۔ فورم کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد عیسٰی منصوری نے...
اسلامک دعوہ اکیڈمی لیسٹر (برطانیہ)
― ادارہ
مجمع الدعوۃ الاسلامی لیسٹر کا قیام ۱۹۹۱ء میں عمل میں آیا اور اس سال شعبان میں پہلا مکمل سال اختتام کو پہونچا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور بزرگوں کی دعاؤں اور توجہات کی برکت سے یہ سوال ہر طرح سے نہایت ہی عافیت کے ساتھ گزرا۔ رمضان المبارک ۱۴۱۳ھ کے بعد مجمع الدعوۃ الاسلامی کی نئی عمارت میں ادارہ منتقل ہوا اور مندرجہ ذیل امور میں کامیابی سے ہمکنار ہوا: (۱) دینی اور معاشرتی مسائل میں رہنمائی: بالمشافہ ملاقاتوں کے علاوہ خط اور ٹیلیفون کے ذریعے درجنوں حضرات اور خواتین نے رابطہ کیا اور الحمد للہ اکیڈمی ان میں سے اکثر کے مسائل حل کرنے میں کامیاب...
کمیونزم کیلئے مذہب کی تلاش
― ادارہ
’’زار روس کے دور کے خاتمہ پر جب لینن برسراقتدار آئے اور انہوں نے کمیونسٹ حکومت قائم کر لی تو ایک دن اپنے قریبی دوستوں کی میٹنگ طلب کی اور اس میں انہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ہم اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن اس کو برقرار رکھنے اور اس کو چلانے کے لیے اس کی ضرورت ہے کہ ہم ایسے نظریہ حیات کو اپنائیں جو انسانی فطرت کے مطابق ہو۔ اس لیے کہ انسان کو اپنی بقا کے لیے صرف روٹی نہیں چاہیے بلکہ اس کی روح کی تسکین کے لیے ایک مذہب کی بھی ضرورت ہے۔ میں نے تمام مذاہب کا گہرا مطالعہ کیا ہے، میرے نزدیک سوائے ایک مذہب کے کسی اور میں یہ صلاحیت نہیں ہے جو...
اگست ۱۹۹۴ء
جلد ۵ ۔ شمارہ ۸
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
اقبالؒ اور تصوف
مولانا محمد عیسٰی منصوری
حضرت مولانا مرغوب الرحمٰن (مہتمم دارالعلوم دیوبند) کا مولانا محمد عیسٰی منصوری کے نام گرامی نامہ
ادارہ
بائبل اور گستاخِ رسول کی سزا
محمد اسلم رانا
گستاخِ رسولؐ کی سزا کا قانون
محمد اسلم رانا
بیت النصر اربن کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ بمبئی
ادارہ
دنیا کے غیر سودی اسلامی مالیاتی ادارے
ادارہ
اسلامک ہوم اسٹڈی کورس کا پروگرام
ادارہ