فروری ۲۰۲۰ء
مدرسہ ڈسکورسز: اہداف ومقاصد اور توقعات
― محمد عمار خان ناصر
مسلم علمی روایت سے گہری واقفیت کے فقدان کے اثرات ہمارے ہاں دو طرح سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ ایک اس طبقے کے ہاں جو جدیدیت کے بعض نتائج کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے اور ان سے متصادم ہونے کی وجہ سے روایت کی بحیثیت مجموعی تحقیر کا رویہ رکھتا ہے۔ دوسرا وہ طبقہ جو جدیدیت کے بعض نتائج سے نالاں اور نفور ہے اور اس کی بحیثیت مجموعی مذمت اور تردید کے رجحان کا حامل ہے، چنانچہ روایت سے براہ راست اور گہری واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی چیزوں کو محض جدیدیت کا نتیجہ فرض کر لیتا ہے۔ ان دونوں رجحانات کا اس کے علاوہ کوئی مداوا نہیں کہ مسلم علمی روایت سے گہری اور original واقفیت...
اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۶۲)
― ڈاکٹر محی الدین غازی
(۱۸۸) شقاق کاترجمہ۔ قرآن مجید میں شقاق کا لفظ اور اس سے مشتق فعل متعدد مقامات پر ذکر ہوئے ہیں۔ اہل لغت کی صراحت کے مطابق شقاق کا مطلب ہے، مخالف ہوجانا، دشمنی اختیار کرلینا۔ خلیل فراہیدی کے الفاظ میں: والشِّقَاقُ: الخلاف۔ (العین)۔ فیروزابادی لکھتے ہیں: والمُشَاقَّةُ والشِّقاقُ: الخِلافُ، والعَدَاوَةُ۔ (القاموس المحیط)۔ راغب اصفہانی لکھتے ہیں: والشِّقَاقُ: المخالفة، وکونک فی شِقٍّ غیر شِقِ صاحبک۔(المفردات فی غریب القرآن)۔ تراجم قرآن کا جائزہ بتاتا ہے کہ اکثر جگہ اکثر مترجمین نے یہی مذکورہ مفہوم اختیار کیا، لیکن کچھ مترجمین نے کچھ مقامات...
دینی مدارس اور مشترکہ تعلیمی نصاب
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلٰی مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے گزشتہ روز درویش مسجد پشاور میں علماء کرام اور کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جن خیالات و جذبات کا اظہار کیا ہے وہ پورے ملک کے دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ کے دل کی آواز ہیں، بالخصوص ان کا یہ کہنا کہ حکومت کے ساتھ جو معاہدات ہوئے ہیں ان پر اگر ان کی روح کے مطابق عمل نہ ہوا تو ہم ان کی پابندی ضروری نہیں سمجھیں گے۔ دینی مدارس کے وفاقوں کی مشترکہ تنظیم ’’اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ‘‘ کے قائدین کے ساتھ وفاقی وزیر تعلیم کے چند ماہ قبل ہونے والے مبینہ معاہدہ...
حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی ؒ کا انتقال
― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
حضرت مولانا فداء الرحمان درخواستی بھی کم و بیش پچاسی برس اس جہانِ رنگ و بو میں گزار کر اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ۳۱ دسمبر کو اسلام آباد میں حضرت مولانا فداء الرحمان درخواستی سے ملاقات کا پروگرام طے تھا۔ حضرت سے رات سونے سے قبل رابطہ ہوا تو فرمایا کہ کل ظہر آپ میرے ساتھ پڑھیں گے اور پھر کھانا اکٹھے کھائیں گے۔ پروگرام طے کر کے ہم سو گئے مگر صبح اذان فجر سے قبل آنکھ کھلی تو موبائل نے صدمہ و رنج سے بھرپور اس خبر کے ساتھ ہمارے دن کا آغاز کیا کہ حضرت مولانا فداء الرحمان درخواستی کا رات اسلام آباد میں انتقال ہوگیا ہے،...
مدرسہ ڈسکورسز : علماء وفضلاء کے تاثرات
― ادارہ
پروفیسر ادریس آزاد (استاذ زائر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد)۔ مجھے جب پہلی بار مدرسہ ڈسکورسز کا پتہ چلا تو میں نے کچھ دھیان نہ دیا۔ایک سال یونہی گزرگیا۔ پھر جب میں نے مدرسہ ڈسکورسز کے نصاب اورمباحث پر نظرڈالی تو مجھے حیرت کا نہایت خوشگوارجھٹکالگا۔ یہ میرے لیے بالکل ہی نئی بات تھی۔میں تو مدرسہ ڈسکورسز کو فقط کوئی جدیدیت زدہ پروگرام سمجھ رہاتھا لیکن یہ تو ایک ایسی تحریک تھی جس میں مدرسہ کی پرانی ساکھ اورقوت واپس بحال کرنے کی پوری پوری صلاحیت موجود تھی۔ چنانچہ میرے دل میں مدرسہ ڈسکورسزکے ساتھ متعلق ہوجانے کی خواہش پیدا ہوئی۔میری...
فروری ۲۰۲۰ء
جلد ۳۱ ۔ شمارہ ۲
مدرسہ ڈسکورسز: اہداف ومقاصد اور توقعات
محمد عمار خان ناصر
اردو تراجم قرآن پر ایک نظر (۶۲)
ڈاکٹر محی الدین غازی
دینی مدارس اور مشترکہ تعلیمی نصاب
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی
حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی ؒ کا انتقال
مولانا ابوعمار زاہد الراشدی