جون ۲۰۰۴ء

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا چارٹر اور ہمارے دینی مراکز کی ذمہ داری

― مولانا ابوعمار زاہد الراشدی

اقوام متحدہ کا ’’انسانی حقوق کا چارٹر‘‘ الشریعہ کے زیر نظر شمارے میں شائع کیا جا رہا ہے۔ یہ اردو ترجمہ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے اور یہ چارٹر کا سرکاری ترجمہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اس چارٹر کو آج کی دنیا میں بین الاقوامی دستور کا درجہ حاصل ہے اور کم وبیش تمام ممالک نے اس پر دستخط کر کے اس کی پابندی کا عہد کر رکھا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر دستخط کرنے والے تمام ممالک نے یہ پابندی قبول کی ہوئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ملک میں دستور وقانون کے نفاذ اور ملکی نظام کو چلاتے وقت اس معاہدہ کا لحاظ رکھیں گے اور اپنے باشندوں کو وہ تمام حقوق...

انسانی حقوق کا عالمی منشور

― ادارہ

تمہید۔ چونکہ ہر انسان کی ذاتی عزت اور حرمت اور انسانوں کے مساوی اور ناقابل انتقال حقوق کو تسلیم کرنا دنیا میں آزادی، انصاف اور امن کی بنیاد ہے۔ چونکہ انسانی حقوق سے لاپروائی اور ان کی بے حرمتی اکثر ایسے وحشیانہ افعال کی شکل میں ظاہر ہوئی ہے جن سے انسانیت کے ضمیر کو سخت صدمے پہنچے ہیں اور عام انسانوں کی بلند ترین آرزو یہ رہی ہے کہ ایسی دنیا وجود میں آئے جس میں تمام انسانوں کو اپنی بات کہنے اور اپنے عقیدے پر قائم رہنے کی آزادی حاصل ہو اور خوف اور احتیاج سے محفوظ رہیں۔ چونکہ یہ بہت ضروری ہے کہ انسانی حقوق کو قانون کی عمل داری کے ذریعے محفوظ رکھا...

دین اسلام کی معاشرتی ترویج میں آرٹ کی اہمیت

― پروفیسر میاں انعام الرحمن

معاشرے میں چھائی ہوئی ابتری کے پیشِ نظر ہمارے ہاں ایک جملے کی مقبولیت کا گراف مسلسل بلند ہوتا جا رہا ہے۔ وہ مقبولِ عام جملہ یہ ہے کہ ’’لوگ بے دین ہو گئے ہیں ‘‘۔ حالانکہ یہ بات صریحاً غلط ہے، کیونکہ اصل بات یہ ہے کہ جس سوچ کو دین کا نام دیا جا رہا ہے، وہ دین نہیں ہے یا پھر زیادہ سے زیادہ وہ دین کی فقط ایک جہت ہے۔ اسی کی وجہ سے معاشرتی ابتری بڑھ رہی ہے نہ یہ کہ بے دینی اس کا سبب ہے۔ راقم کی نظر میں ہمارے محترم علما جب بھی دین کی بات کرتے ہیں تو ان کے ذہن میں حقیقتاً ’’ فقہ‘‘ ہوتی ہے اور فقہ کی بھی جزئیات (۱) یہ ایک عظیم فروگزاشت ہے جو تسلسل سے ہو...

قومی نصاب تعلیم کے فکری اور نظریاتی خلا

― ڈاکٹر خورشید حسنین

تعلیمی عمل، ایک لحاظ سے دیکھیے تو انفرادی اور اجتماعی شناخت کی تعیین اور تشکیل کا عمل ہے۔ جیسے جیسے یہ عمل آگے بڑھتا ہے، شعوری یا غیر شعوری طور پر فرد کے بعض بنیادی نفسیاتی اور سماجی مسائل اس کا موضوع بنتے چلے جاتے ہیں۔ مثلاً میں کون ہوں؟ ماضی اور مستقبل سے میرا تعلق کیا ہے؟ دوسرے انسانوں کے ساتھ میرا واسطہ کس نوعیت کا ہے؟ میری زندگی کا مقصد اور مصرف کیا ہے؟ ایک فرد جب اپنے گھر کے قریبی ماحول کی حدود سے باہر نکلتا ہے تو اس کی شخصیت (فکری اعتبار سے) وسعت پذیر ہو جاتی ہے اور وہ بالعموم اپنے قرب وجوار، شہر، ملک اور خطے سے ماورا ہو کر (دوسرے انسانوں...

SDPI کی رپورٹ کا ایک جائزہ

― پروفیسر میاں انعام الرحمن

پاکستان کی تاریخ محض سیاسی کشمکش کی تاریخ نہیں ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے اسے مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے۔ ان مسائل کی نوعیت مختلف ہونے کے باوجود ’’تعلیم ‘‘ ہمیشہ موضوع بحث ہونے کے باعث ہر دور کا مشترکہ مسئلہ رہی۔ یہ بات بہرحال تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ تعلیم کے حوالے سے حکومتوں کا رویہ بالخصوص اور غیر حکومتی تنظیموں (NGOs) کا رویہ بالعموم، فقط گفتار تک محدود رہا۔ حکومتی اور غیر حکومتی سطح پرہم لوگ کس حد تک گفتار کے غازی ہیں، ہماری شرح خواندگی اس کی واقعاتی گواہ ہے۔ تعلیم کے حوالے سے ہی وطنِ عزیز میں مختلف طبقات کے درمیان کھینچا تانی جاری رہی۔ پہلے...

تعارف و تبصرہ

― ادارہ

’’درس قرآن‘‘۔ برصغیر کی نامور علمی ودینی شخصیت حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمۃ اللہ علیہ کے منتخب دروس قرآن کریم کو ان کے فرزند حضرت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی مدظلہ نے نئی ترتیب اور نظر ثانی کے ساتھ پیش کیا ہے جو قرآن کریم کی مختلف سورتوں کے ۵۷ دروس پر مشتمل ہے اور فہم قرآن کریم کا ذوق رکھنے والوں کے لیے گراں قدر تحفہ ہے۔ ۶۲۸ صفحات پر مشتمل یہ مجلد کتاب الفرقان بک ڈپو، نظیر آباد، لکھنؤ ۱۸، انڈیا نے شائع کی ہے اور اس کی قیمت ۲۰۰ روپے ہے۔ ادارہ برائے تعلیم وتحقیق اسلام آباد کے رسائل۔ مذکورہ بالا ادارہ محترم جناب جاوید احمد غامدی کے حلقہ...

الشریعہ اکادمی کے زیر اہتمام تعلیمی و مطالعاتی دورہ

― ادارہ

الشریعہ اکادمی کی جانب سے ۱۸ مارچ ۲۰۰۴ء کو اکادمی کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے سیالکوٹ کے ایک تعلیمی ومطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اکادمی کے ڈائریکٹر مولانا زاہد الراشدی اور دیگر اساتذہ اس سفر میں طلبہ کے ہمراہ تھے۔ جامعہ فاروقیہ، چوک امام صاحب کے استاد مولانا حماد انذر قاسمی صاحب نے میزبان اور رہبر کی خدمات انجام دیں اور ان کی رہنمائی میں وفد نے جامعہ فاروقیہ، سیرت سٹڈی سنٹر اور علامہ اقبال مرحوم کی آبائی رہائش کے علاوہ ایک لیدر فیکٹری اور ہیڈ مرالہ کا بھی دورہ کیا۔ سیالکوٹ کینٹ میں واقع سیرت سٹڈی سنٹر کے دورے کے موقع پر وفد نے سنٹر کے...

الشریعہ اکادمی کی لائبریری کے لیے ہدیہ کتب

― ادارہ

گورنمنٹ ڈگری کالج قلعہ دیدار سنگھ میں شعبہ اسلامیات کے استاذ اور ماہنامہ الشریعہ کی مجلس ادارت کے رکن جناب پروفیسر محمد اکرم ورک نے الشریعہ اکادمی کی لائبریری کے لیے درج ذیل کتب کا ہدیہ عنایت کیا: (۱) سیرۃ المصطفیٰ ۳ جلدیں (مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ)۔ (۲) ۲۔ توہین رسالت کی سزا (پروفیسر حبیب اللہ چشتی)۔ (۳) صحابہ کرام کا اسلوب دعوت وتبلیغ (پروفیسر محمد اکرم ورک)۔ (۴) تہذیب وتمدن پر اسلام کے اثرات واحسانات (۵) مسلم ممالک میں اسلامیت اور مغربیت کی کشمکش (۶) مغرب سے کچھ صاف صاف باتیں (۷) عالم عربی کا المیہ (۸) دعوت وتبلیغ کا معجزانہ اسلوب (۹) مطالعہ...

حضرت داؤد علیہ السلام اور حج بیت اللہ کی آرزو

― ادارہ

اے لشکروں کے خداوند! تیرے مسکن کیا ہی دلکش ہیں! میری جان خداوند کی بارگاہوں کی مشتاق ہے بلکہ گداز ہو چلی۔ میرا دل اور جسم زندہ خدا کے لیے خوشی سے للکارتے ہیں۔ اے لشکروں کے خداوند! اے میرے بادشاہ اور میرے خدا! تیرے مذبحوں کے پاس گوریا نے اپنا آشیانہ اور ابابیل نے اپنے لیے گھونسلا بنا لیا جہاں وہ اپنے بچوں کو رکھے۔ مبارک ہیں وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔ وہ سدا تیری تعریف کریں گے۔ (سلاہ) مبارک ہے وہ آدمی جس کی قوت تجھ سے ہے۔ جس کے دل میں صیون کی شاہراہیں ہیں۔ وہ وادی بکہ سے گزر کر اسے چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔ بلکہ پہلی بارش اسے برکتوں سے معمور کر...

تلاش

Flag Counter