مولانا قاضی نثار احمد
کل مضامین:
3
ممتاز قادری کی سزا ۔ ڈاکٹر شہباز منج کے خیالات پر ایک نظر
ماہنامہ ’’الشریعہ‘‘ کے دسمبر کے شمارے میں ممتاز قادری کی سزا کے حوالے سے ڈاکٹر محمد شہباز صاحب کا مضمون پڑھا۔ موصوف نے تحفظ شریعت کانفرنس کے ایک فیصلے پر نظر ڈالتے ہوئے جو کچھ لکھا ہے، اس کو پڑھنے کے بعد یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں ہے کہ ہم لوگ مغربی اور یورپی ممالک کے پروپیگنڈے سے اتنے مرعوب ہوچکے ہیں کہ ان کو خوش کرنے اور انھی کی زبان بولنے کو اپنا فریضہ سمجھ بیٹھے ہیں۔ جناب موصوف نے تحفظ شریعت کانفرنس کی طرف سے عدالت کی طرف سے ممتاز قادری کو سنائی گئی سزائے موت کو غیر شرعی قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ کو سزاواپس لینے کے مطالبے پر لکھا...
امام اہل سنتؒ کے چند اساتذہ کا تذکرہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد القدیر مومن پوری رحمہ اﷲ۔ حضرت امام اہل سنت مولانامحمدسرفرازخان صفدررحمہ اﷲ کے اساتذہ میں شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدمدنی رحمہ اﷲ، امام المؤحدین حضرت مولاناحسین علی رحمہ اﷲ اور شیخ الحدیث حضرت مولاناعبدالقدیرمومن پوری رحمہ اﷲ اپنے فیوضات کی وجہ سے نمایاں ہیں۔ حضرت امام اہل سنت رحمہ اﷲ نے حضرت مدنی رحمہ اﷲ سے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض لیا، حضرت مولاناحسین علی رحمہ اﷲ سے تفسیراور تصوّف کا فیض لیااور مولاناعبدالقدیررحمہ اﷲ سے فقہ اور فنون کی پختگی حاصل کرنے کے ساتھ ان کی شفقتوں سے نوازے...
شمالی علاقہ جات کے دینی حلقوں کی عرضداشت
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ جناب عالی!
آنجناب کی خدمتِ عالیہ میں انتہائی اہم گزارش ایک ایسے خطے کے باشندے ہونے کے ناطے پیش کر رہے ہیں جو پسماندہ ہونے کے باوجود مذہبی اور جغرافیائی حوالے سے بڑا حساس علاقہ ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ ہماری معروضات پر اپنے منصب و مقام کے مطابق ہمدردانہ توجہ فرمائیں گے۔
صاحبِ شمشیر و سنان اور مملکتِ خداداد پاکستان کے منتظمِ اعلیٰ کی حیثیت سے آپ نے اپنے پیش رو منتظمینِ مملکت کے برعکس عالمی برادری کے سامنے جس جرأت اور حسنِ تدبیر سے ملی و ملکی موقف پیش کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔...
1-3 (3) |