پروفیسر راؤ شاہد رشید

کل مضامین: 1

مذہبی انقلابی جماعتوں کی سماجیات اور نفسیات

'مذہبی انقلابی جماعتوں کی سماجیات اور نفسیات' — یہ کسی نہایت سنجیدہ اور وقیع علمی مقالے کا عنوان لگتا ہے۔ لیکن مجھے اب یہ لگنے لگا ہے کہ بہت مربوط اور منظم تحقیقی اور تجزیاتی مضامین سچائیوں کے کسی رخ کو اگر بے نقاب کرتے بھی ہیں تو کچھ اور، شاید زیادہ اہم، پہلوؤں کو چھپا بھی لیتے ہیں۔ چونکہ انسان اور انسانی صورت حال منطق اور تجزیے سے ورا ہے۔ منطق اور تجزیہ خود انسانی ذہن ہی کی product ہے۔ لیکن انسان صرف ذہن نہیں ہے۔ اسی لیے تجزیاتی مقالات کی بجائے بعض اوقات داستان گو، کہانی نویس اور شاعر، فطرتِ انسانی کے کسی سربستہ راز سے اچانک پردہ اٹھا دیتے...
1-1 (1)