پروفیسر عبد الرحیم ریحانی

کل مضامین: 1

خصائصِ نبوت

خصائصِ نبوت سے مراد وہ امتیازی خصوصیات ہیں جو اللہ رب العزت نے ختم الرسل حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور خاص مرحمت فرمائی ہیں۔ ان میں سے بعض وہ ہیں جو آپ کو سابقہ انبیاءؑ سے ممیز کرتی ہیں اور بعض وہ جو آپ کو امت مسلمہ سے ممتاز کرتی ہیں۔ مختلف احادیث صحیحہ میں ان کا ذکر موجود ہے۔ ہم اجمالاً ان کو بیان کرتے ہیں: صحیحین میں ایک روایت حضرت انسؓ سے مروی ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اقیموا صفوفکم و تراصوا فانی ارکم من وراء ظهری“ اپنی صفوں کو سیدھا کرو اور قریب ہو کر کھڑے ہوا کرو۔ بے شک میں تم کو اپنی پشت کے پیچھے...
1-1 (1)